انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا ۔ ٹیسٹ سیریز

یاز

محفلین
آج یعنی 19 مئی سے سری لنکا اور انگلینڈ کے مابین 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز انگلینڈ میں شروع ہو رہی ہے۔ امید ہے کہ سابقہ تمام سیریز کی طرح یہ سیریز بھی دلچسپ ثابت ہو گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہو گا۔
عبداللہ محمد صاحب! آپ کی ماہرانہ رائے کیا کہتی ہے اس سیریز کے بارے میں؟
 

یاز

محفلین
اعدادوشمار کے لحاظ سے ایک اہم بات یہ ہے کہ ایلسٹر کُک کو 36 رنز درکار ہیں ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے کے لئے۔
اس کے علاوہ رنگانا ہیراتھ کو 3 وکٹیں درکار ہیں 300 وکٹوں کا سنگِ میل پانے کے لئے۔
 
آخری تدوین:
اعدادوشمار کے لحاظ سے ایک اہم بات یہ ہے کہ ایلسٹر کُک کو 36 رنز درکار ہیں ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے کے لئے۔
ایک وقت تھا کہ میں نے اس کا، گمبھیر اور سلمان بٹ کا موازنہ کیا تھا۔
اللہ معاف کرے۔ آمین
 

یاز

محفلین
ایک وقت تھا کہ میں نے اس کا، گمبھیر اور سلمان بٹ کا موازنہ کیا تھا۔
اللہ معاف کرے۔ آمین
ایلسٹر کک 2013 کی شروعات تک جس فارم میں تھا، لگ رہا تھا کہ اسی سپیڈ سے رنز کرتا گیا تو ٹنڈولکر کا ریکارڈ خطرے میں ڈال سکتا تھا۔ زیادہ رنز کا بھی اور زیادہ سنچریوں کا بھی۔ لیکن اس کے بعد یہ سخت آؤٹ آف فارم ہو گیا۔ دو ڈھائی سال کی پھسڈی پرفارمنس کے بعد گزشتہ سیریز میں پاکستانی ٹیم نے اس کی فارم کے تنِ مردہ میں پھر جان ڈالی ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
5 دن کی ٹک ٹک دیکھنے کی بجائے پانچ منٹ کے ہائی لائٹس دیکھ لوں گا :)
ایک فٹبال میچ چل رہا تھا، پہلے ہاف کے آدھ گھنٹے کا کھیل ہو چکا تھا، ایک "آپ جیسا" شائق دیر سے اسٹڈیم پہنچا اور ساتھ والے سے کہنے لگا کوئی گول تو نہیں ہوا، اس نے کہا نہیں، کہنے لگا شکر ہے میں نے کچھ "مِس" نہیں کیا :LOL:
 

یاز

محفلین
کک کی وکٹ گرا لی گئی۔ کک کو ابھی بھی 20 رنز مزید درکار ہیں، 10 ہزار کا ہدف پانے کے لئے۔
 

یاز

محفلین
ایک اور نمناک خبر یہ ہے کہ دوسری وکٹ بھی گرا لی گئی ہے۔ کامپٹن صاحب نقشِ آفریدی پہ چلتے ہوئے صفر کا مجموعہ تھامے پویلین واپس۔
 
آخری تدوین:
ایک اور "غمناک" اور نمناک خبر یہ ہے کہ دوسری وکٹ بھی گرا لی گئی ہے۔ کامپٹن صاحب نقشِ آفریدی پہ چلتے ہوئے صفر کا مجموعہ تھامے پویلین واپس۔
وضاحت: پہلی غمناکی صرف 10ہزار مکمل نہ ہونے کے سبب تھی۔ انگلینڈ سے کچھ خاص لگاؤ نہیں۔
 

یاز

محفلین
وضاحت: پہلی غمناکی صرف 10ہزار مکمل نہ ہونے کے سبب تھی۔ انگلینڈ سے کچھ خاص لگاؤ نہیں۔
جی جی۔ وہ تو میں بھی سمجھ گیا تھا :)۔ میرے لئے بھی اس وکٹ کا گرنا غمناک ہی تھا کہ میں تو کب سے اس انتظار میں بیٹھا تھا کہ کک کے 10000 مکمل کروا کے ہی اٹھوں گا، لیکن :brokenheart2:۔
 

یاز

محفلین
اب یہ خبر واقعی غمناک، نمناک، افسوس ناک، حیرت ناک وغیرہ ہے۔ وہ یہ کہ جو روٹ کی وکٹ بھی گرا لی گئی۔
انگلینڈ 51/3۔ یہ مزہ ہے ٹیسٹ کرکٹ کا۔ 20 اوورز کی خاموش کرکٹ کے بعد اچانک دھماکہ خیز سیشن شروع۔
 
Top