انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا ۔ ٹیسٹ سیریز

یاز

محفلین
ابتدائی پانچ وکٹیں جلد گر جانے کے بعد ایلکس ہیلز اور جونی بیئرسٹو انگلینڈ کی ڈولتی کشتی کو سہارا دیتے ہوئے۔ 5 وکٹس پر 171 سکور ہو چکا ہے۔
 

یاز

محفلین
بارش کی وجہ سے میچ رک چکا ہے۔ سکور ہنوز وہی ہے جو گزشتہ مراسلے میں بیان کیا گیا ہے۔
 
پیوستہ رہ میچ سے امید دوسری اننگ رکھ- وغیرہ
جی جی۔ وہ تو میں بھی سمجھ گیا تھا :)۔ میرے لئے بھی اس وکٹ کا گرنا غمناک ہی تھا کہ میں تو کب سے اس انتظار میں بیٹھا تھا کہ کک کے 10000 مکمل کروا کے ہی اٹھوں گا، لیکن :brokenheart2:۔

چندی بابو تم کیا جانو چٹی وردی اور رتی گیند کا سواد-
۱۷ اووروں میں ۴۱ اسکور واقعی مس کرنے کی شے ہے :)
 

یاز

محفلین
پیوستہ رہ میچ سے امید دوسری اننگ رکھ- وغیرہ
جی امید تو رکھی ہوئی ہے۔ بس یہی ڈر کہ سری لنکا والے فالو آن نہ کروا بیٹھیں۔ جیسے انگلینڈ والے بریڈمین کے آخری ٹیسٹ میں کروا بیٹھے تھے۔
پیوستہ رہ میچ سے امید دوسری اننگ رکھ- وغیرہ

چندی بابو تم کیا جانو چٹی وردی اور رتی گیند کا سواد-
بجا فرمایا جناب۔ اتنے عرصے بعد ٹیسٹ میچ دیکھ کر طبیعت ہی بحال ہو گئی ہے۔
 
جی امید تو رکھی ہوئی ہے۔ بس یہی ڈر کہ سری لنکا والے فالو آن نہ کروا بیٹھیں۔ جیسے انگلینڈ والے بریڈمین کے آخری ٹیسٹ میں کروا بیٹھے تھے
تو کوئی نہیں تین اور ٹیسٹ بھی ہیں لا محالہ ان می بھی نہ ہواتو- اگلا ٹور قومی ٹیم کا ہے- اور ہم نے تو جذبہ خیرسگالی کے طور پر ہی کروا لینا-
بجا فرمایا جناب۔ اتنے عرصے بعد ٹیسٹ میچ دیکھ کر طبیعت ہی بحال ہو گئی ہے۔
اب دیکھیں چٹی ورسی اور پنک گیند سیکھ کر طبعیت متلایا کرے گی- یا راحت وغیرہ حاصل ہوگی-
مطلب قومی مزاج یعنی ٹک ٹک والا کھیل دیکھ کر طبیعت بحال ہو جاتی ہے :)
ویسے قومی مزاج والا کھیل تو ٹی ٹوئنٹی ہی ہے ایسا جارحانہ مزاج کہ ہدوانے والے کے پاس جاؤ تو وہ بھی تپا ہوتا - ہدوانا لال نکلے نہ نکلے کان ضرور لال کر دیتا-
 

یاز

محفلین
آج بارش کی وجہ سے تیسرے سیشن کا کھیل نہیں ہو سکا۔ آج کا حتمی سکور: انگلینڈ 5 وکٹوں پر 171 رنز۔
 

یاز

محفلین
دوسرے دن کے کھیل میں انگلینڈ کی پوزیشن بتدریج مستحکم کی جانب گامزن۔ مجموعی سکور 206 رنز 5 وکٹوں کے نقصان پر۔ بیئرسٹو اور ایلکس ہیلز کے درمیان 123 رنز کی شراکت ہو چکی ہے اور دونوں کھلاڑی بالترتیب 84 اور 75 پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
 

اکمل زیدی

محفلین
کیا craze تھا ہمارا بھی ایک زمانے میں ...creicket میں اب تو پاکستان بھی کھیلتا ہے تو دلچسپی قائم نہیں ہوتی چہ جائیکہ . . . . :yawn:
 
معین علی بھی پویلین لوٹ گئے- اور کھاتہ کھولنے میں بھی ناکام رہے-
امید یے لنچ سے قبل لنکا ٹیل انڈرز کا کریا کرم کر دے گی-
 
ڈے 2 لنچ بریک
انگلینڈ 243/8
اگرچہ انگلینڈ نے دن کا آغاز خوب کیا لیکن وقفہ پانی کے بعد لنکا نے کم بیک کرتے ہوئے تین وکٹس چٹکا لیں- اب جتنے بھی رنز لنکا کھائے چوتھی اننگز میں یہ ایک ایک رن بھاری ثابت ہوگا-
 
Top