وادیِ سون، کٹاس ٹیمپل اور کھیوڑہ

یاز

محفلین
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
چند روز قبل پوٹھوہار کے علاقے کی سیاحت کا موقع ملا، جس کے دوران وادیء سون کی جھیلوں، سکیسر ٹاپ، کلرکہار، کٹاس راج ٹیمپل اور کھیوڑہ سالٹ مائنز تک کا علاقہ کور کیا۔
سفر کی تفصیل کچھ یوں رہی
پہلا دن: براستہ کلر کہار وادیء سون کو روانگی۔ جابہ موڑ سے وادیء سون میں اینٹری، کنہاٹی گارڈن کی سیر۔ کہناٹی سے واپس اور سکیسر کی جانب روانگی۔ راستے میں کھبیکی جھیل کا مسحور کن منظر تقریباً نیم اندھیرے میں دیکھا اور پھر رات گئے سیکسر ٹاپ پہ پہنچے۔ وہیں رات کو قیام کیا۔
دوسرا دن: صبح سکیسر میں ہی مختلف مقامات پہ گھومے، دوپہر تک نیچے پہنچ کر اوچھالی جھیل کی سیر اور پھر ایک نسبتاً طویل اور خراب راستے کے بعد جاہلر جھیل پہنچے۔ جھیل کی خوبصورتی دیکھ کر سفر کی تمام تھکن دور ہو گئی۔ وہاں سے چلے تو رات گئے واپس کلر کہار پہنچے اور وہیں رات گزاری۔
تیسرا دن: پہلے کٹاس راج ٹیمپل گئے جو کہ تیس چالیس منٹ کی شاندار ڈرائیو پہ واقع ہے۔ وہاں سے چوآ سیدن شاہ کے رستے کھیوڑہ پہنچے اور سالٹ مائنز پہ گھومے پھرے۔ کھیوڑہ سے پنڈ دادن خان، جلالپور شریف اور جہلم کے راستے واپسی۔

ذیلی مراسلوں میں تصاویر پیشِ خدمت ہیں۔
نوٹ: زیادہ تر تصاویر ڈی ایس ایل آر سے بنائی گئیں۔ تاہم راستے اور سڑک کی زیادہ تر تصاویر موبائل فونز سے اور چلتی گاڑی میں بنائی گئیں۔ دونوں قسم کی تصاویر میں فرق بہت واضح ہے۔ تاہم راستے کی زیادہ تر تصاویر سفری رہنمائی کے نقطہ نظر سے بنائی تھیں لہٰذا ان کو بھی ساتھ ساتھ پوسٹ کر رہا ہوں۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
کلر کہار سے وادیء سون کی جانب جاتے ہوئے
s003.jpg


s004.jpg
 

یاز

محفلین
وادیء سون میں داخل ہونے کے بعد پہلا منظر جس نے رک کر تصویرکشی پہ مجبور کر دیا۔ یہ اس تمام سفر میں ہماری چند پسندیدہ تصاویر میں سے ہیں۔

s005.jpg

s006.jpg
 

یاز

محفلین
اور یہ رہا وادیء سون کا کسی حد تک مشہور منظر۔ یہ بھی کنہاٹی کی جانب جانے والی سڑک ہی ہے۔
s015.jpg

s017.jpg
 

یاز

محفلین
ہمارا خیال تھا کہ شاید گزشتہ چار پانچ ماہ کے خشک موسم کی وجہ سے یہاں کے چشمے بھی خشک پڑے ہوں گے، تاہم ہمارے خدشات کے برعکس ابھی بھی چشموں میں پانی کافی مقدار میں تھا۔ ابتدا ہی میں ایک چشمہ تیز دھارے کی صورت میں بہتا دکھائی دیا، جس کا پانی ایک میدان نما باغ میں بھی پھیلا ہوا تھا۔
s022.jpg

s023.jpg
 

یاز

محفلین
شروع میں باغ پہ بھی جھاڑ جھنکار کا ہی گماں ہو رہا تھا۔ پارکنگ کی جگہ بھی گزارہ ٹائپ ہی تھی اور مکمل ویران پڑی تھی۔

s026.jpg

s025.jpg
 

یاز

محفلین
ایک سائیڈ پر ٹیلے پر ویو پوائنٹ بھی بنا ہوا ہے جس سے باغات اور قرب و جوار کے مناظر سے لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔
s039.jpg

s038.jpg
 
Top