ظہیر کاشمیری وہ محفلیں، وہ مصر کے بازار کیا ہوئے

یاز نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 29, 2017

  1. یاز

    یاز محفلین

    مراسلے:
    18,114
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    وہ محفلیں، وہ مصر کے بازار کیا ہوئے
    اے شہرِِ دل! ترے در و دیوار کیا ہوئے

    ڈسنے لگی ہیں ہم کو زمانے کی رونقیں
    ہم جرمِ عاشقی کے سزاوار کیا ہوئے

    اتنی گریز پا تو نہ تھی عمرِ دوستی
    اے خندہء خفی ترے اقرار کیا ہوئے

    پھولوں نے بڑھ کے پاؤں میں زنجیر ڈال دی
    وارفتگی میں مائلِ گلزار کیا ہوئے

    جن کا جمال جنتِ قلب و نظر رہا
    وہ ہم نشیں، وہ یارِ طرح دار کیا ہوئے

    ہم اس طرح تو یوسفِ بے کارواں نہ تھے
    اے دل تو ہی بتا ترے غم خوار کیا ہوئے

    امیدِ وصلِ یار میں شب کاٹ دی تو کیا
    دن ڈھل گیا تو نیند سے بیدار کیا ہوئے

    آنے سے ان کے ڈوبتی نبضیں سنبھل گئیں
    آساں مرحلے مرے، دشوار کیا ہوئے

    (ظہیر کاشمیری)۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 3
  2. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,618
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm

    آنے سے اُن کے ڈُوبتی نبضیں سنبھل گئیں
    آسان مرحلے مِرے، دُشوار کیا ہُوئے
    :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. ایازوسیر

    ایازوسیر محفلین

    مراسلے:
    35
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    InLove
    خوبصورت
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. ایازوسیر

    ایازوسیر محفلین

    مراسلے:
    35
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    InLove
    اعلی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. یوسف سلطان

    یوسف سلطان محفلین

    مراسلے:
    3,617
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    بہت عمدہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. محمد امین صدیق

    محمد امین صدیق محفلین

    مراسلے:
    1,414
    موڈ:
    Cheerful
    واہ ،بہت عمدہ ،برادرعزیز یاز !:):)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. یاز

    یاز محفلین

    مراسلے:
    18,114
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    سب برادران کا پسندیدگی کے لئے بہت شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر