بنگلہ دیش کا دورہء نیوزی لینڈ

یاز

محفلین
میرے خیال سے تمام سیریز کے لئے ایک ہی لڑی کافی رہے گی۔
پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل جاری ہے۔ بنگلہ دیش کی پہلی اننگز جاری ہے جس میں ابھی تک 593 رنز پر 8 کھلاڑی آؤٹ ہیں۔

بنگلہ دیش کے قابلِ فخر آل راؤنڈر شکیب الحسن نے کل بنگلہ دیش کی جانب سے ٹیسٹ میچز میں سب سے بڑا سکور 217 بنایا۔
 
بنگلہ دیش نے 595 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کر دی۔
اگرچہ میں ویسے آپکی ڈیکلئیر کرنے والی منطق سے متفق نہیں ہوں۔
لیکن بنگلہ کو ابھی ڈیکلئیر نہیں کرنا چاہئیے تھا۔ جتنے رنز بنا سکتے تھے،بنانے چاہئیے میچ کا نتیجہ تو شائد آئے ریکارڈ ضرور ہاتھ لگتے۔۔۔
 

یاز

محفلین
شکیب الحسن نے ایک غیرمعمولی ریکارڈ یہ بھی بنایا ہے کہ وہ اپنے ملک کی جانب سے بہترین اننگز کھیلنے اور بہترین باؤلنگ فگرز کے ریکارڈز اپنے نام کر چکا ہے۔ بہترین باؤلنگ فگرز کا ریکارڈ گزشتہ سال تیج الاسلام نے اپنے نام کر لیا تھا، لیکن اس سے پہلے وہ بھی شکیب کے پاس ہی تھا۔
ٹیسٹ کرکٹ کی پوری تاریخ میں اس سے قبل دو کھلاڑی یہ اعزاز حاصل کر سکے ہیں۔ ایک تو سب سے پہلے ٹیسٹ میچ کا ہی واقعہ ہے (جو کہ یقیناً زیادہ غیرمعمولی نہیں سمجھا جانا چاہئے) اور دوسرا ایک بھارتی کھلاڑی ونو منکڈ کا کارنامہ تھا۔

ون ڈے کرکٹ میں شاید کچھ کھلاڑیوں نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہو۔ مجھے صرف سنتھ جے سوریا کا یاد ہے کہ 1994 سے 2000 تک کے عرصے میں سری لنکا کی جانب سے بیسٹ باولنگ اور بیسٹ بیٹنگ کا ریکارڈ اس کے پاس رہا۔ (بیسٹ بیٹنگ کا ریکارڈ 1996 میں اروندا ڈی سلوا نے اپنے نام کیا، لیکن 1997 میں پھر جے سوریا نے اس کو اپنے نام کر لیا)۔
 

یاز

محفلین
ون ڈے کرکٹ میں شاید کچھ کھلاڑیوں نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہو۔ مجھے صرف سنتھ جے سوریا کا یاد ہے کہ 1994 سے 2000 تک کے عرصے میں سری لنکا کی جانب سے بیسٹ باولنگ اور بیسٹ بیٹنگ کا ریکارڈ اس کے پاس رہا۔ (بیسٹ بیٹنگ کا ریکارڈ 1996 میں اروندا ڈی سلوا نے اپنے نام کیا، لیکن 1997 میں پھر جے سوریا نے اس کو اپنے نام کر لیا)۔
کپیل دیو بھی ون ڈے میں یہ کارنامہ سرانجام دے چکا ہے۔ 1983 سے 1988 تک بھارت کی جانب سے ون ڈے میں بیسٹ باؤلنگ اور بیسٹ بیٹنگ کے ریکارڈز اس کے نام رہے۔
 
شکیب الحسن آج سے کچھ سال پہلے پانچ طرح کی رینکنگ میں بنگلہ دیش کا ٹاپ رینکڈ کھلاڑی تھا.
ٹیسٹ بیٹنگ باؤلنگ، ونڈے بیٹنگ باؤلنگ آل راؤنڈر.
 

یاز

محفلین
بنگلہ دیش کے ڈکلیئر کرنے کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی خوب رنز سمیٹنا شروع کئے ہیں اور تیسرے دن کے اختتام تک 3 وکٹس پر 292 رنز بنا چکے ہیں۔ فالوآن سے بچنے کے لئے ابھی بھی مزید 103 رنز درکار ہیں۔ زیادہ امکانات یہی ہیں کہ میچ ڈرا ہو جائے۔
 

یاز

محفلین
چوتھے دن کا کھیل شروع ہو چکا ہے۔ نیوزی لینڈ اور فالوآن کے درمیان فاصلہ مزید 20 رنز کم ہو چکا ہے۔
 
کولن ڈی گرینڈ ہومی کی صورت میں کیویز کی پانچویں وکٹ بھی گر چُکی ہے۔
دوسرے اینڈ پر ٹام لیتھم کی ایک اور شاندار اننگ جاری و ساری ہے
اگر بنگالی لیتھم کو بھی جلد ہی پویلین کی راہ دکھا دیتے ہیں تو اس مُردہ گھوڑے میں جان پڑ سکتی ہے۔۔
 
کیویز 539 آل آؤٹ-
گرچہ بنگلہ نے 56 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے- لیکن آج کے روز کے باقی ماندہ 24 اوورز کافی اہم ہیں- اگر بنگلہ کو کم از کم ڈرا کرنا میچ اور تاریخ رقم کرنی ہے تو آج 2-3 سے زائد وکٹس نہیں کھونی ہونگی--
 
چوتھے دن کے اختتام پر بنگلہ 66-3
مجموعی برتری 122
اگرچہ آج کا دن بنگلہ نے اچھا گزار لیا ۔ لیکن آگے ٹیسٹ کرکٹ کا پانچواں ،صبر طلب لمبا انتظار کر رہا۔۔
بنگلہ کو تاریخ رقم کرنے کے لئے ابھی کافی محنت کی ضرورت!!!
 

یاز

محفلین
میچ دلچسپ مرحلے میں داخل۔ اگلے سو رنز کے اندر بنگلہ کولیپس کر جائے تو نیوزی لینڈ کے امکانات ہو سکتے ہیں۔ اور اسی صورت میں بنگلہ کے بھی چانس ہو سکتے ہیں۔
کیونکہ بنگلہ ٹیم اگر آؤٹ نہ ہوئی تو وہ ڈکلیئر کرنے میں زیادہ ٹائم لگائیں گے، جس کے بعد کیویز کے لئے ڈرا کرنا آسان ہو گا۔
 

یاز

محفلین
آخری دن کا کھیل شروع ہو چکا ہے۔ اور دوسرے ہی اوور میں بنگلہ دیش کی چوتھی وکٹ گر گئی۔ شکیب الحسن آؤٹ۔
 

یاز

محفلین
پہلی اننگز میں ریکارڈز کے انبار لگانے کے بعد دوسری اننگز میں صفر پہ آؤٹ۔ بے چارہ شکیب
 

یاز

محفلین
لگ رہا ہے کہ بنگلہ دیش بھی میچ جیتنے کی کوشش کرے گا۔ شکیب کے آؤٹ ہونے کے باوجود تیزی سے سکور جاری ہے۔
 
Top