زلفی صاحب کے گھر ہم نے ایک ملاقات رکھی۔ جس کو مشاعرے کا نام دے دیا ۔ ہم نے کوئی مشاعرہ نہیں کرنا تھا بس بہار صاحب آ رہے تھے زلفی صاحب کے پاس تو ہم نے سوچا سب دوستوں کو دعوت دے دیتے ہیں ۔ کچھ کلام بھی ہو جائے گا اور ملاقات بھی۔
وقت دن 12 بجے کا رکھا گیا اور میں 11 بجے زلفی صاحب کے گھر موجود تھا...