چوتھی سالگرہ اردو محفل کی سالگرہ اور میرے اساتذہ

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جب میں یہ سوچتا ہوں کہ میں بھی اردو محفل کا ایک رکن ہوں تو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے۔ اردو محفل کی سالگرہ کے ساتھ ساتھ میری بھی سالگرہ ہوتی ہے اردو محفل پر کیونکہ میں 7 جولائی کو میں اردو محفل کا رکن بنا تھا۔ اور جولائی کے مہینہ میں ہی محفل کی سالگرہ ہوتی ہے۔ دو سال پہلے جب میں اردو محفل کا رکن بنا تو اس وقت میں محفل پر بہت کم لکھتا تھا۔ بس صرف پڑھتا ہی تھا۔ میں نے اردو محفل سے بہت کچھ سیکھا اور ابھی تک سیکھ رہا ہوں۔ اردو محفل خوابوں کی دنیا میں ایک حقیقت ہے۔ میں نے نا صرف یہاں سے بہت کچھ سیکھا بلکہ بہت سے اچھے اچھے انسانوں سے بھی ملاقات ہوئی ۔ مجھے یہاں اچھے استاد ، اچھے دوست ، اچھے بہن ، بھائی اور اچھے انسان بھی ملے۔ مجھے ایسا لگتا ہے اردو محفل میرا اپنا گھر ہے۔ اسی لیے تو مجھے ابوظہبی آئے ہوئے تین ماہ ہو گے ہیں لیکن مجھے ابھی تک کوئی خاص پرشانی یا مسئلہ نہیں ہوا ابوظہبی میں۔ میں جہاں بھی رہوں بس اگر اردو محفل میرے ساتھ ہو تو مجھے لگتا ہے میرے پاس سب کچھ ہے۔

اردو محفل پر میرے استاد

جس نے ایک لفظ بھی پڑھایا وہ تمہارا استاد ہے۔ لیکن یہاں تو کتابوں کی کتابیں پڑھی ہیں میں نے مجھے خوشی ہے جتنا کچھ میں عام زندگی میں نہیں سیکھ سکا اتنا کچھ میں نے محفل پر سیکھا ہے۔ میرے اساتذہ میں سب سے پہلا نام
جناب الف عین صاحب کا ہے۔ جو بہت ہی اچھے اور مخلص انسان ہیں تصویر سے اور عمر سے تو بزرگ لگتے ہیں لیکن ان کا دل جوان ہیں۔ اور ان کے کام سے بھی اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ وہ کتنے جوان ہیں ابوظہبی آ کر جب میری ان سے فون پر بات ہوئی تو آواز سے بھی یہ جواب ہی لگے۔

محمد وارث صاحب یہ ہیں تو میرے استاد لیکن ان کی محبت ہے یہ مجھے چھوٹا بھائی سمجھتے ہیں شاگرد نہیں۔ محفل پر جتنا تنگ میں نے وارث صاحب اور نوید صادق صاحب کو تنگ کیا ہے کسی کو بھی اتنا تنگ نہیں کیا ہو گا ۔ آج جو میں ایک دو شعر وزن میں لکھ سکتا ہوں یہ سب وارث صاحب کی ہی مہربانی ہے۔ ان کی اصلاح اور ان کی حوصلہ افزائی نے مجھے بہت کچھ دیا ۔

نوید صادق صاحب کے بارے میں کیا کہوں ۔ میرے دوست بھی ہیں بھائی بھی اور استاد بھی ہیں۔ میرے اساتذہ میں یہ واحد ہیں جن سے میری ملاقات بھی ہوئی۔ اور ملاقات بھی میرے گھر میں ہوئی میرے لیے اس سے زیادہ خوشی کی بات کیا ہو گی کہ میرے استاد مجھ سے ملنے میرے گھر آئیں ۔ نوید صاحب جتنے اچھے انسان ہیں اتنے اچھے دوست، بھائی ، اور استاد بھی ہیں ، محفل کے اراکین میں سے سب سے زیادہ فون پر میری بات نوید صادق صاحب سے ہی ہوئی ہے( ایم اے راجا بھائی سے بھی زیادہ بات ہوئی ہے لیکن ان سے میرا رابطہ محفل پر انے سے پہلے بھی تھا یہاں میں صرف محفل پر موجود اساتذہ کا زکر کر رہا ہوں) میں نے جتنی دفعہ نوید صاحب کو فون کیا ہے اس سے زیادہ دفعہ تو انھوں نے مجھے فون کیا ہو گا

م م مغل ۔ میں ان کو استاد مانتا ہوں لیکن یہ خود کو استاد نہیں مانتے لیکن میرے تو استاد ہی ہیں نا میں تو یہی کہوں گا ۔ پیارے دوست ہیں اور ہر جگہ میری مدد کی بس ان سے ملاقات باقی ہے اور یہ ملاقات ایک سال سے ادھار چلی آ رہی ہے اب دیکھتے ہیں کہاں ان سے ملاقات ہوتی ہے

یہ سب کچھ اردو محفل کی وجہ سے ہی ہے اگر میں اردو محفل پر نا آتا تو مجھے اتنے اچھے اساتذہ نا ملتے اور نا ہی میں کچھ سیکھ سکتا

اردو محفل تیرا شکریہ

سالگرہ مبارک
 

مغزل

محفلین
شکریہ خرم عزت افزائی کے لیے ، مگر یہ مخملی خلعت میں مجھ ایسی ٹاٹ کا پیوند کیوں لگا دیا ، یار ہم دوست ہیں اور بس۔ اساتذہ کے ناموں کے ساتھ ہمارا ذکر ’’ فیل و نمل ‘‘ ہے ’’ شتر گربہ ‘‘ تو اور شے ہے ۔۔۔ جیتے رہو ، اسی طرح سیکھتے رہو سدا سلامت شاد باد ،
 
Top