کیا امن کے لیے جنگ ضروری ہے۔

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
کیا امن کے لیے جنگ ضروری ہے۔
کتنی عجیب بات ہے۔ مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی اور لگتا ہے کبھی بھی سمجھ نہیں آئے گی۔ ہم ہر وہ کام جس کو کرنے سے روکتے ہیں یا روکنا چاہتے ہیں۔ پہلے وہ کام ہم خود کرتے ہیں۔ آپ نے بہت سی دیواروں پر لکھا ہوا دیکھا ہو گا ۔ کہ یہاں اشتہار لگانا منع ہے۔ اب دیکھیں ہم دوسروں کو تو اشتہار لگانے سے منع کر رہے ہیں ۔لیکن خود اشتہار لگا کر اسی بات کی نفی کر رہے ہیں۔یعنی اشتہار لگانے سے روکنے کے لیے اشتہار لگانا پڑتا ہے۔ اسی طرح آپ اگر کسی کو خاموش ہونے کو کہتے ہیں۔ تو پہلے خود بولتے ہیں۔ یعنی اس کو خاموش کرنے کے لیے پہلے خود خاموشی توڑتے ہیں۔ اور بھی بہت سے ایسے کام ہیں جن کو روکنے کے لیے پہلے وہ کام کرنے پڑتے ہیں۔ اب یہی مسئلہ جنگ اور امن کا بھی ہے۔ افغانستان میں امن قائم کرنے کے لیے جنگ کرنی پڑی۔ کیا امن قائم ہوا۔ عراق میں امن قائم کرنے کے لیے جنگ کرنی پڑی وہاں بھی آج تک امن قائم نہیں ہوا۔ اور یہی کام پاکستان میں بھی چل رہا ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آتی ایسا کیوں ہیں۔ کیا امن کے لیے جنگ ضروری ہے۔
خرم شہزاد خرم
 
تیشہ

محفلین
خرم کیسے ہو ؟ کہاں ہو؟
نظر ہی نہیں آتے آپ :confused: پھر بولتے ہو کہ آپکو کوئی مس نہیں کرتا :chatterbox: ؟ مجھے تو کئی کئی دن ہوجاتے ہیں آپ یہاں نظر آتے ہو نا ہی فیس بُک پے ۔ :idontknow:
گھر میں سب کیسے ہیں ؟ کوئی نئی تازی ؟
 
mfdarvesh

محفلین
امن کے لیے طاقت کا ہونا ضروری ہے۔ چاہے جنگ سے ہو یا معاشی طور پر ہو۔ اگر آپ کمزور ہیں تو امن قائم نہیں ہوسکتا
 
موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
خرم بھائی
محبت فاتح عالم
ہوتی ہے لیکن جب محبت اور عزت دینے کے باوجود لوگ قانون شکنی کرتے ہیں تو پھر قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آتے ہیں اور انہیں سختی سے مجبور کرتے ہیں کہ وہ بھی امن سے رہیں‌اور رہنے دیں۔
تو جنگ ضروری بھی ہے اور غیر ضروری بھی
 
نایاب

لائبریرین
کیا امن کے لیے جنگ ضروری ہے۔
کتنی عجیب بات ہے۔ مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی اور لگتا ہے کبھی بھی سمجھ نہیں آئے گی۔ ہم ہر وہ کام جس کو کرنے سے روکتے ہیں یا روکنا چاہتے ہیں۔ پہلے وہ کام ہم خود کرتے ہیں۔ آپ نے بہت سی دیواروں پر لکھا ہوا دیکھا ہو گا ۔ کہ یہاں اشتہار لگانا منع ہے۔ اب دیکھیں ہم دوسروں کو تو اشتہار لگانے سے منع کر رہے ہیں ۔لیکن خود اشتہار لگا کر اسی بات کی نفی کر رہے ہیں۔یعنی اشتہار لگانے سے روکنے کے لیے اشتہار لگانا پڑتا ہے۔ اسی طرح آپ اگر کسی کو خاموش ہونے کو کہتے ہیں۔ تو پہلے خود بولتے ہیں۔ یعنی اس کو خاموش کرنے کے لیے پہلے خود خاموشی توڑتے ہیں۔ اور بھی بہت سے ایسے کام ہیں جن کو روکنے کے لیے پہلے وہ کام کرنے پڑتے ہیں۔ اب یہی مسئلہ جنگ اور امن کا بھی ہے۔ افغانستان میں امن قائم کرنے کے لیے جنگ کرنی پڑی۔ کیا امن قائم ہوا۔ عراق میں امن قائم کرنے کے لیے جنگ کرنی پڑی وہاں بھی آج تک امن قائم نہیں ہوا۔ اور یہی کام پاکستان میں بھی چل رہا ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آتی ایسا کیوں ہیں۔ کیا امن کے لیے جنگ ضروری ہے۔
خرم شہزاد خرم

السلام علیکم
محترم خرم شہزاد بھائی
تعمیر محتاج ہے تخریب کی ۔
جب تک تخریب نہ ہو تعمیر ممکن نہیں ہوتی ۔
سو جنگ تو لازم ہے امن کے لیے ۔
اب جنگ بھی رہے اور امن بھی ہو ۔
کیا یہ ممکن ہے آپ ہی کہو ۔
نایاب
 
arifkarim

معطل
امن جنگ سے نہیں بلکہ جنگ کے خوف سے ممکن ہے۔ مثلاً آجکل انڈیا و پاکستان صرف اسی لئے رکے ہوئے ہیں کہ دونوں کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں!
یہی وجہ تھی کہ روس اور امریکہ بھی۴۵ سال تک ایک دوسرے کیساتھ براہ راست مد مقابل پر آنے سے کتراتے تھے۔
باقی اگر تمام ممالک اپنے دفاعی ہتھیار ختم کر دیں تو کسی کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں!
 
Top