پاکستان کا دورہ آسٹریلیا

ابوشامل

محفلین
دوسرے روز کے کھیل کا اختتام: پاکستان 331 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ۔
مصباح اور کامران اکمل کو ذمہ داری دکھانی چاہیے تھی کہ وہ دن میں مزید کوئی وکٹ نہیں گرنے دیتے۔ پاکستان کو کل کم از کم کھانے کے وقفے تک کھیلنا چاہیے تھا تاکہ آسٹریلیا پر 300 سے اوپر کی برتری حاصل کرتے۔ بہرحال جو ہوا سو ہوا۔ اب کل آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن کو ٹھکانے لگانے کی حکمت عملی طے کرلینی چاہیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے 331 اسکور بنائے تھے اور اس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

اس وقت پاکستان کو 204 اسکور کی برتری حاصل ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
ایک اننگ کے فرق سے جیتنا تو مشکل ہے۔ آسٹریلیا کو اب کافی زیادہ وقت مل چکا ہے اور اسے یہ اندازہ بھی ہو چکا ہے کہ پاکستان بھرپور کوشش کر کے بھی ایک دن کھیل سکتا ہے، اس سے زیادہ نہیں۔ اب انہیں دوسری اننگ کھیلنے کے لیے دو دن ملے ہیں، پچ بھی بیٹنگ کےلیے پہلے سے زیادہ سازگار ہو گئی ہے اس لیے اب پاکستانی بالرز کا اصل امتحان کل شروع ہوگا۔ اگر پاکستان کل کھانے کے وقفے تک بھی اننگ کھینچ لے، جو اس وقت تقریبا ناممکن ہے، تو آسٹریلیا مشکل میں پڑ سکتا ہے۔
بہرحال میچ میں اس وقت پاکستان کی پوزیشن بہت زیادہ مضبوط ہے، اللہ مزید ہمت دے کھلاڑیوں کو اور عرصہ دراز سے آسٹریلیا میں ٹیسٹ نہ جیت پانے کا خواب پورا ہو۔ شاید پاکستان آخری ٹیسٹ 1995ء میں جیتا تھا اور وہ بھی سڈنی میں، کیا میں درست کہہ رہا ہوں؟
 

ابوشامل

محفلین
تیسرے دن کے کھیل کا اختتام ۔ آسٹریلیا: 286 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ - کل برتری: 80 رنز - مائیکل ہسی 73 ، پیٹر سڈل 10 رنز کے ساتھ میدان میں موجود
پاکستان نے آسٹریلوی اوپنرز کی سنچری شراکت کے باوجود اچھی بالنگ کی خصوصا کنیریا اور عمر گل نے جنہوں نے بالترتیب 4 اور 3 وکٹیں لیں۔ بلاشبہ اس وقت میچ میں پاکستان کی پوزیشن بہت زیادہ مضبوط ہے۔ وکٹ کیپر کامران اکمل کے لیے یہ بہت برا دن رہا جنہوں نے 73 رنز کے ساتھ کریز پر موجود کھلاڑی مائيکل ہسی کے 3 کیچز چھوڑے البتہ بحیثیت مجموعی پاکستان نے آج بہت اچھی فیلڈنگ کی۔
گڈ لک پاکستان
 

ابوشامل

محفلین
15 سال بعد پاکستان کے پاس آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں شکست دینے کا سنہری موقع ہے۔ پاکستان نے آخری مرتبہ بھی سڈنی کے گراؤنڈ ہی میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔
ویسے پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ فتح کو بھی عرصہ گزر چکا ہے، آسٹریلیا گزشتہ 10 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کو مسلسل شکستیں دے چکا ہے۔
 

سویدا

محفلین
اللہ کرے کل پاکستان جیت جائے

لیکن پاکستان کی ناقص فیلڈنگ کا کیا بنے گا

اللہ تو چاہتا ہے لیکن پاکستانی فیلڈرز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خصوصا کامران اکمل
 

ابوشامل

محفلین
اللہ کرے کل پاکستان جیت جائے

لیکن پاکستان کی ناقص فیلڈنگ کا کیا بنے گا

اللہ تو چاہتا ہے لیکن پاکستانی فیلڈرز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خصوصا کامران اکمل
بھائی دیکھیں، اگر آرام سے میچ جیت جائیں بلکہ اننگ سے جیت جائیں تو کیا مزا آئے گا؟ ذرا سنسنی پھیلنے دیں :)
ویسے اگر اس طرح کیچ نہ چھوڑے جاتے تو یقینا پاکستان اننگ سے میچ جاتا
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اللہ کرے کل پاکستان جیت جائے

لیکن پاکستان کی ناقص فیلڈنگ کا کیا بنے گا

اللہ تو چاہتا ہے لیکن پاکستانی فیلڈرز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خصوصا کامران اکمل

بھائی دیکھیں، اگر آرام سے میچ جیت جائیں بلکہ اننگ سے جیت جائیں تو کیا مزا آئے گا؟ ذرا سنسنی پھیلنے دیں :)
ویسے اگر اس طرح کیچ نہ چھوڑے جاتے تو یقینا پاکستان اننگ سے میچ جاتا

بھائی بہت ساری گڈ لک کے ساتھ بیڈ لک بھی ہوتی ہیں
اللہ کرے پاکستان میچ جیت جائے
اگر اننگ سے جیت جاتا تو پھر کیا ہی بات ہوتی لیکن جیت بھی پاکستان کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہیں
لیکن پاکستان کی ٹیم کا کچھ پتہ نہیں نا ڈر ہی لگا رہتا ہے :tongue:
 
Top