پاکستان کا دورہ آسٹریلیا

شمشاد

لائبریرین
دو اوور میں دو اسکور اور دو وکٹیں۔

اب ان کو میچ جیتنے کی بجائے اس کو برابری پر ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
 

ابوشامل

محفلین
سارے کے سارے بک ہو گئے 250 پر ۔۔۔۔۔۔ اتنی خراب کارکردگی کی توقع نہ تھی۔ میں سمجھ رہا تھا کہ کم از کم چائے کے وقفے تک تو کھینچ ہی لیں گے۔ چلیں جی، اب دوسرے ٹیسٹ کا انتظار کریں، یہ تو ہار گئے۔
 

سویدا

محفلین
پاکستانی بولر دونوں‌اننگز میں‌اسٹریلین ٹیم کو آوٹ ہی نہ کرسکیں !
بولنگ لائن میں‌کچھ کمی ہے
کچھ فیلڈنگ کا بھی قصور ہے لیکن اگر چار کیچ ڈراپ نہ ہوتے تب بھی اسٹریلین پہلی اننگز شاید چار اور دوسری اننگ میں‌آٹھ آوٹ ہوئے
 

ابوشامل

محفلین
سب سے اہم مسئلہ فیلڈنگ اور بیٹنگ کا ہے۔ بیٹنگ کو ٹکنا نہیں آتا، دو کھلاڑی لڑھکتے ہیں تو پوری بیٹنگ لائن لڑھکتی چلی جاتی ہے۔ فیلڈنگ کا حال یہ ہے کہ نیوزی لینڈ میں کیچ چھوڑ چھوڑ کر جیتی ہوئی سیریز گنوا بیٹھے اور آسٹریلیا میں پہلے ہی ٹیسٹ میں چار پانچ کیچ چھوڑ کر میچ آسٹریلیا کی گود میں ڈال دیا۔ بالنگ میرے خیال میں بہت بہتر ہے، میچ میں پاکستان کسی حد تک واپس آیا تو بھی بالنگ کی بدولت ورنہ شکست تو پہلی ہی اننگ میں ہو چکی تھی۔ عبد الرؤف کی جگہ عمر گل کو واپس لایا جائے اور یونس کی واپسی کی صورت میں مصباح کو باہر بٹھایا جائے تو شاید اگلے میچ میں کچھ بہتر کارکردگی ہو ورنہ یہ آگے اننگ کی شکست بھی کھا سکتے ہیں۔
 

ابوشامل

محفلین
مطلب کا تو مجھے نہیں معلوم لیکن شاید یہ جلد از جلد اپنے 25 - 30 پیغامات پورا کرنا چاہ رہے ہیں :)
 

ابوشامل

محفلین
کمال ہے آپ نے میرا دماغ کیسے پڑھ لیا:)
ہاہا ۔۔۔۔ یہی تو کمال ہے۔۔۔
آج میچ میں صبح اٹھیں گے آپ؟ یا لمبی تان کر سوتے رہیں گے۔ ویسے یہ سوال کچھ غلط ہو گیا ہے، مجھے یوں پوچھنا چاہیے تھا کہ میچ شروع ہونے تک سو جائیں گے آپ؟ :)
 

ابوشامل

محفلین
آج صبح پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ شروع ہوگا، غالبا ساڑھے چار بجے بوقت پاکستان
 

زین

لائبریرین
پانچ بجے تک بیٹھا رہتا ہوں‌لیکن ٹیسٹ میچ میں مجھے زیادہ دلچسپی نہیں ،

آپ شاید میچ دیکھنے کے لئے جاگ بیٹھے ہیں :smile:
 

شمشاد

لائبریرین
آج پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ سڈنی میں شروع ہوا۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھلینے کا فیصلہ کیا۔

آج پہلے دن ابھی تک 23 اوور میں آسٹریلیا نے 54 اسکور بنائے تھے اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ‌ ہو چکے تھے۔
 
Top