پاکستان کا دورہ آسٹریلیا

شمشاد

لائبریرین
جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے۔

دانش کنیریا کو اپنے دوسرے اوور میں 17 اسکور پڑے ہیں۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
شمشاد بھائی یہ ٹونٹی ٹونٹی نہیں ہے کہ سو سے پہلے پہلے سارے آؤٹ ہو جائیں آخر وہ بھی کھیلنے آئیں ہیں
یہ بڑی بات ہے اتنا کچھ کردیا ہے کھلاڑیون نے
 

شمشاد

لائبریرین
تو میں نے کب کہا ہے کہ سو سے پہلے پہلے سب آؤٹ‌ ہو جائیں، ویسے بھی یہ ان کی ہوم گراؤنڈ ہے۔

اس وقت 111 پر 8 آؤٹ‌ ہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
اور زیادہ آسان الفاظ‌ میں۔

آسٹریلیا کی پوری ٹیم پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 127 رنز بناسکی۔
 

فہیم

لائبریرین
جواب میں‌ پاکستان نے بنا کسی نقصان کے
ابھی تک 7 رنز بنالیے ہیں۔
جن میں ایک رن نو بال کا ملا
جو کے ڈوگ بلنجر نے پھینکی تھی۔
 

ابوشامل

محفلین
سڈنی ٹیسٹ - پہلے دن کا خاتمہ
آسٹریلیا - 127 آل آؤٹ
پاکستان - 14 رنز بغیر کسی نقصان کے پہلے
محمد سمیع اور آصف کی تباہ کن بالنگ کی بدولت پاکستان مضبوط پوزیشن میں۔ رکی پونٹنگ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ تنقید کا نشانہ
 

ابوشامل

محفلین
اصل میں رکی پونٹنگ کی یہ عادت بن گئی ہے کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنی ہے۔ انہیں شاید اپنی ٹیم پر حد سے زیادہ اعتماد ہے کہ موسم چاہے کیسا ہو، پچ چاہے کیسی ہو ان کے بیٹسمین کارکردگی دکھائیں گے۔ کرک انفو کے مطابق 2005ء سے اب تک رکی نے تمام 23 میچوں میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی ہے۔ یہی حد درجہ اعتماد انہیں لے ڈوبا۔
ویسے کرس گیل کی بات درست لگتی ہے کہ شارٹ پچ بال رکی کی کمزوری ہے اور اسے انہی کے ذریعے آؤٹ کیا۔ پاکستان پہلے اور دوسرے میچ میں رکی پونٹنگ کو اس طرح آؤٹ کر کے کرس گیل کی بات کو مزید درست ثابت کر رہا ہے۔
 
اگر عمر گل کی جگہ محمد عامر کھیلتا تو میرا خیال ہے اس پچ پر وہ بہت خطرناک ثابت ہوتا۔ (اگر ان فٹ ہونے کی خبر درست نہیں ہے تو)۔ بہر حال پاکستانی بالرز کی بولنگ دیکھ کر مزا آگیا۔ اللہ کرے بیٹسمین اس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان نے میچ کے دوسرے دن کے تیسرے دور میں اب تک 282 اسکور بنائے ہیں اور اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ‌ ہو چکے ہیں۔

آج کے دن کے ابھی 18 اوور باقی ہیں۔
 
Top