پاکستان کا دورہ آسٹریلیا

شمشاد

لائبریرین
بہت مشکل ہے۔ پاکستانی باؤلر کا بالکل بھی زور نہیں چل رہا۔

330 کے اسکور پر تین ہی آؤٹ‌ ہیں۔
پونٹنگ 150 اور کلارک 123
 

شمشاد

لائبریرین
میزبان ٹیم نے 519 اسکور بنائے اور اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

پونٹنگ نے 209 اور کلارک نے 166 اسکور بنائے۔

پاکستان نے 36 اوور میں 94 اسکور بنائے اور اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ‌ ہو چکے تھے۔
بہت ہی بُری شکست سامنے نظر آ رہی ہے۔
 

وجی

لائبریرین
یہ کوئی نئی بات نہیں ہے شمشاد بھائی جب لوگ اپنے لیئے کھیلیں گے تو ایسا ہی ہوگا
 

شمشاد

لائبریرین
شکر ہے کہ تھوڑی بہت عزت رہ گئی کہ سلمان بٹ نے میچ کو کچھ کھینچ لیا اور 102 اسکور بنائے۔ جس کا ساتھ شعیب ملک نے 58 اسکور بنا کر دیا۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں 301 اسکور بنائے۔

تیسرے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے 59 اسکور بنائے تھے اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا تھا۔

آسٹریلیا کو اس وقت 277 اسکور کی برتری حاصل ہے اور اس کی نو وکٹیں باقی ہیں۔

میرے خیال میں آسٹریلیا لگ بھگ 400 اسکور کی برتری حاصل کر کے پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگ میں 219 اسکور بنائے تھے اور اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ‌ ہوئے تھے۔ 437 کی مجموعی برتری کے بعد پاکستان نے اپنی دوسری اننگ شروع کی۔

2۔34 اوور میں پاکستان نے 103 اسکور بنائے تھے اور اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ‌ ہو چکے تھے۔ کہ بارش نے مشکل آسان کر دی اور کھیل روک دیا گیا۔

اب ایک دن باقی ہے۔ اور میچ جیتنے کے لیے 335 اسکور کی ضرورت ہے جو کہ ناممکن نظر آ رہا ہے۔ اب یہی ہے کہ کھینچ کر اس کو بغیر ہار جیت کے ختم کر لیں۔ عزت رہ جائے گی۔
 

قمراحمد

محفلین
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا کرکٹ سیریز [جنوری ، فروری 2010]
جمعہ 22 جنوری ----- پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ ---- برسبین (ڈے اینڈ نائٹ)
اتوار 24 جنوری ----- دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ ---- سڈنی (ڈے اینڈ نائٹ)
منگل 26جنوری ----- تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ ---- ایڈیلیڈ (ڈے اینڈ نائٹ)
جمعہ 29جنوری ----- چوتھا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ ---- پرتھ (ڈے اینڈ نائٹ)
اتوار 31 جنوری ----- پانچواں ایک روزہ انٹرنیشنل میچ ----- پرتھ (ڈے اینڈ نائٹ)

جمعہ 5 فروری ----- ٹی ٹوئنٹی میچ ---- میلبورن (ڈے اینڈ نائٹ)
 

قمراحمد

محفلین
برسبین میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں پاکستانی کپتان محمد یوسف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم ان 11 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ سلمان بٹ، کامران اکمل (وکٹ کیپر) یونس خان، محمد یوسف (کپتان)، عمر اکمل، شعیب ملک، شاہد آفریدی، رانا نوید الحسن، محمد عامر، محمد آصف اور سعید اجمل
 
Top