رضوان راز
محفلین
بجا ارشادبس دو چار لوگ پسندیدہ اشعار کاپی پیسٹ کرنے اور چند منٹوں کے لیے الف بے جیم کھیلنے آیا کرتے تھے۔ جمود کی کیفیت روز بروز بڑھتی ہی جا رہی تھی۔ چنانچہ یہ سارے آثار تو دروازہ بند ہونے ہی کے تھے۔
بجا ارشادبس دو چار لوگ پسندیدہ اشعار کاپی پیسٹ کرنے اور چند منٹوں کے لیے الف بے جیم کھیلنے آیا کرتے تھے۔ جمود کی کیفیت روز بروز بڑھتی ہی جا رہی تھی۔ چنانچہ یہ سارے آثار تو دروازہ بند ہونے ہی کے تھے۔
آپ کی بات صد فی صد درست ہے ۔چند روز پہلے احمد بھائی نے یہ خبر بھیجی تو ایک دھچکا سا لگا حالانکہ یہ خبر اتنی بھی غیر متوقع نہیں تھی۔ نوشتۂ دیوار تو ایک عرصے سے سامنے تھا۔محفل ویسے بھی ایک عرصے سے آٹو پائلٹ بلکہ بغیر پائلٹ کے چل رہی تھی۔ فعال محفلین ایک ایک کرکے جا چکے تھے۔ بس دو چار لوگ پسندیدہ اشعار کاپی پیسٹ کرنے اور چند منٹوں کے لیے الف بے جیم کھیلنے آیا کرتے تھے۔ جمود کی کیفیت روز بروز بڑھتی ہی جا رہی تھی۔ چنانچہ یہ سارے آثار تو دروازہ بند ہونے ہی کے تھے۔
یہ اک اشارہ ہے آفاتِ ناگہانی کا
کسی جگہ سے پرندوں کا کوچ کرجانا
بیشک محفل درودیوار میں مقید کسی عمارت کا نام نہیں ہوتا بلکہ اس کا وجود اور رونق محفل میں آنے والوں کی گفت و شنید اور سرگرمیوں میں شرکت سے مشروط ہوتی ہے۔ یہ حقیقت انٹرنیٹ کی محفلوں پر تو اور بھی زیادہ صادق آتی ہے۔ چنانچہ آپ کا یہ فیصلہ اگرچہ دل شکن نظر آتا ہے لیکن اس کے سیاق و سباق کو دیکھیں تو بالکل قابلِ فہم ہے۔
کچھ نہ کہو، کچھ بھی نہ کہو
محفل پر ایک عرصے سے جاری لایعنی اور بے جہت سرگرمیوں کو یہیں روک کر مقفل کر دینا اور پچھلے بیس سالوں پر محیط مفید ، معیاری اور تعمیراتی مواد کو دائمی استفادے کے لیے محفوظ کر دینا بہت ہی معقول فیصلہ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ محفل کو "رِیڈ اونلی" صورت میں برقرار رکھنے کے لیے بھی سالانہ اخراجات کا کچھ نہ کچھ بوجھ آپ کے کاندھوں پر باقی رہے گا۔ اس کے لیےمجھ سمیت تمام محفلین کی جانب سے پیشگی شکریہ اور تعاون کی پیشکش لازم ہے۔ ا
برادرم @نبیل ، اس ضمن میں چند سوالات میرے ذہن میں آ رہے ہیں۔ آپ سے درخواست ہے ہے کہ مختصراً ہی سہی لیکن ان پر اپنی رائے سے ضرور مطلع کیجیے۔ پہلا سوال تو یہ کہ آیا تکنیکی طور پر یہ ممکن ہوگا کہ مستقبل میں محفل کو مطالعاتی موڈ سے نکال کر دوبارہ فعال بنایا جا سکے؟ اور اگر یہ ممکن ہے تو اس کے لیے جس قسم کی تکنیکی مہارت اور سپورٹ کی ضرورت ہو گی کیا وہ عام دستیاب ہے؟ نیز یہ کہ مستقبل میں محفلین کی کوئی ٹیم اگر اس کی تمام تر ذمہ داریاں اٹھا کر محفل کو دوبارہ فعال بنانا چاہے تو اس کے کیا امکانات ہیں؟ (اس میں سب پہلا سوال تو ظاہر ہے کہ آپ کی رضامندی کا ہو گا۔)
ان سوالات کے پیچھے جو خیال کارفرما ہے وہ میرا یہ گمان ہے کہ جلد یا بدیر محبانِ اردو اور شائقینِ اردو سوشل میڈیا سے منہ موڑ کر شاید اردو محفل جیسے سنجیدہ اور شائستہ مزاج فورموں کی ضرورت محسوس کریں۔ (دل کے بہلانے کو غالبؔ یہ خیال اچھا ہے!)