الوداعی تقریب اردو محفل فورم: ماضی، حال اور مستقبل

رضوان راز

محفلین
بس دو چار لوگ پسندیدہ اشعار کاپی پیسٹ کرنے اور چند منٹوں کے لیے الف بے جیم کھیلنے آیا کرتے تھے۔ جمود کی کیفیت روز بروز بڑھتی ہی جا رہی تھی۔ چنانچہ یہ سارے آثار تو دروازہ بند ہونے ہی کے تھے۔
بجا ارشاد
 
چند روز پہلے احمد بھائی نے یہ خبر بھیجی تو ایک دھچکا سا لگا حالانکہ یہ خبر اتنی بھی غیر متوقع نہیں تھی۔ نوشتۂ دیوار تو ایک عرصے سے سامنے تھا۔محفل ویسے بھی ایک عرصے سے آٹو پائلٹ بلکہ بغیر پائلٹ کے چل رہی تھی۔ فعال محفلین ایک ایک کرکے جا چکے تھے۔ بس دو چار لوگ پسندیدہ اشعار کاپی پیسٹ کرنے اور چند منٹوں کے لیے الف بے جیم کھیلنے آیا کرتے تھے۔ جمود کی کیفیت روز بروز بڑھتی ہی جا رہی تھی۔ چنانچہ یہ سارے آثار تو دروازہ بند ہونے ہی کے تھے۔
یہ اک اشارہ ہے آفاتِ ناگہانی کا
کسی جگہ سے پرندوں کا کوچ کرجانا
بیشک محفل درودیوار میں مقید کسی عمارت کا نام نہیں ہوتا بلکہ اس کا وجود اور رونق محفل میں آنے والوں کی گفت و شنید اور سرگرمیوں میں شرکت سے مشروط ہوتی ہے۔ یہ حقیقت انٹرنیٹ کی محفلوں پر تو اور بھی زیادہ صادق آتی ہے۔ چنانچہ آپ کا یہ فیصلہ اگرچہ دل شکن نظر آتا ہے لیکن اس کے سیاق و سباق کو دیکھیں تو بالکل قابلِ فہم ہے۔
آپ کی بات صد فی صد درست ہے ۔
 
Top