ہم اپنے شہر میں ایسی دکان کھولیں گے
جہان پہ آ کے فقط بے زبان بولیں گے

ہر ایک شعر پہ گریہ کریں گے بیٹھ کے ہم
اسی بہانے پڑوسی بھی آ کے رولیں گے

مصور حیات
 

نازنین شاہ

محفلین
مر چکا ہے دل مگر زندہ ہوں میں
زہر جیسی کچھ دوائیں چاہییں
پوچھتی ہیں آپ، آپ اچھے تو ہیں
جی میں اچھا ہوں، دعائیں چاہییں

جون ایلیا
 

فہد اشرف

محفلین
اس حسن کے سچے موتی کو ہم دیکھ سکیں پر چھو نہ سکیں
جسے دیکھ سکیں پر چھو نہ سکیں وہ دولت کیا وہ خزانا کیا
ابن انشا
 
Top