عدیم ھاشمی

  1. شیزان

    عدیم ہاشمی ہمراہ لیے جاؤ مرا دیدہء تَر بھی۔ عدیم ہاشمی

    ہمراہ لیے جاؤ مِرا دیدہء تَر بھی جاتے ہو سفر پر تو کوئی رختِ سفر بھی بھیجے ہیں تلاطم بھی کئی اور بھَنور بھی اے بحرِ سُخن، چند صدف، چند گہر بھی پھر آنکھ وہیں ثبت نہ ہو جائے تو کہنا پڑ جائے اگر اُس پہ تِری ایک نظر بھی درکار ہے کیا آپ کو اشکوں کی دُکاں سے جلتی ہوئی شمعیں بھی ہیں، کچھ دیدہء تر...
  2. شیزان

    عدیم ہاشمی گُم اپنی محبت میں دونوں، نایاب ہو تم نایاب ہیں ہم

    گُم اپنی محبت میں دونوں، نایاب ہو تم نایاب ہیں ہم کیا ہم کو کُھلی آنکھیں دیکھیں، اِک خواب ہو تم اِک خواب ہیں ہم کیا محشر خیز جُدائی ہے، کیا وصل قیامت کا ہو گا جذبات کا اِک سیلاب ہو تم، جذبات کا اِک سیلاب ہیں ہم آنکھیں جو ہیں اپنے چہرے پر، اِک ساون ہے اِک بھادوں ہے اے غم کی ندی تو فکر نہ کر،...
  3. شیزان

    ٹائپنگ مکمل " بہت نزدیک آتے جا رہے ہو"-عدیم ہاشمی۔۔ ۔ منتخب کلام

    عدیم ہاشمی منتخب کلام غزلیں
  4. شیزان

    عدیم ہاشمی اُڑ کر کبُوتر ایک سرِ بام آ گیا۔ عدیم ہاشمی

    اُڑ کر کبُوتر ایک سرِ بام آ گیا مجھ کو یہی لگا ترا پیغام آ گیا میں گِن رہا تھا آج پُرانی محبتیں ہونٹوں پہ آج پھر سے ترا نام آ گیا رکھا تھا ہاتھ نبض پہ چُھونے کے واسطے اُس نے یہ کہہ دیا ، مجھے آرام آ گیا احساں کا ڈھنگ ڈھونڈتے پھرتے رہے عزیز جو یار تھا عدیم، مرے کام آ گیا وہ اِک نظر...
  5. شیزان

    عدیم ہاشمی جلتا رہا ہوں رات کی تپتی چٹان پر۔ عدیم ہاشمی

    جلتا رہا ہوں رات کی تپتی چٹان پر سُورج تھا جیسے، چاند نہ تھا آسمان پر اِک روگ ہے کہ جاں کو لگا ہے اُڑان کا ٹُوٹا ہوا پڑا ہوں پروں کی دُکان پر میں راستوں میں اُس کا لگاؤں کہاں سُراغ سو سو قدم ہیں، ایک قدم کے نِشان پر بادل کو چُومتی رہیں پُختہ عمارتیں بجلی گِری تو شہر کے کچے مکان پر...
  6. شیزان

    عدیم ہاشمی حیراں ہوں زِندگی کی انوکھی اُڑان پر

    حیراں ہوں زِندگی کی انوکھی اُڑان پر پاؤں زمین پر ہیں ، مزاج آسمان پر آتا نہیں یقین کِسی کی زُبان پر بادل کا ہو رہا ہے گماں بادبان پر کِرنوں کے تِیر چلنے لگے ہیں جہان پر بیٹھا ہوا ہے کون فلک کی مچان پر یہ زخم تو مِلا تھا کِسی اور سے مجھے کیوں شکل تیری بننے لگی ہے نِشان پر اِتنے سِتم...
  7. شیزان

    عدیم ہاشمی شبِ ہجراں تھی جو بسر نہ ہوئی

    شبِ ہجراں تھی جو بسَر نہ ہوئی ورنہ کِس رات کی سحر نہ ہوئی ایسا کیا جرم ہو گیا ہم سے کیوں ملاقات عُمر بھر نہ ہوئی اشک پلکوں پہ مُستقل چمکے کبھی ٹہنی یہ بے ثمر نہ ہوئی تیری قُربت کی روشنی کی قسم صُبح آئی مگر سحر نہ ہوئی ہم نے کیا کیا نہ کر کے دیکھ لیا کوئی تدبیر کار گر نہ ہوئی کتنے...
  8. شیزان

    عدیم ہاشمی غزل کو پھر سجا کے صُورتِ محبوب لایا ہوں، عدیم ہاشمی

    غزل کو پھر سجا کے صُورتِ محبوب لایا ہوں سُنو اہلِ سُخن! میں پھر نیا اسلُوب لایا ہوں کہو، دستِ محبت سے ہر اِک در پر یہ دستک کیوں کہا ، سب کے لیے میں پیار کا مکتُوب لایا ہوں کہو، کیا داستاں لائے ہو دل والوں کی بستی سے کہا، اِک واقعہ میں آپ سے منسُوب لایا ہوں کہو ، یہ جسم کِس کا، جاں کِس...
  9. شیزان

    عدیم ہاشمی اُس نے کہا، ہم آج سے دلدار ہو گئے۔ عدیم ہاشمی

    اُس نے کہا، ہم آج سے دلدار ہو گئے سب لوگ اُس کے دل کے طلبگار ہو گئے اُس نے کہا کہ ایک حسیں چاہیے مجھے سارے ہی لوگ زینتِ بازار ہو گئے اُس نے کہا کہ صاحبِ کردار ہے کوئی اِک پل میں لوگ صاحبِ کردار ہو گئے اُس نے کہا کہ مجھے مِری تعمیر چاہیے جو خشت وسنگ بار تھے ، معمار ہو گئے اُس نے کہا،...
  10. شیزان

    عدیم ہاشمی ہم بہرحال دل و جاں سے تمہارے ہوتے۔ عدیم ہاشمی

    ہم بہرحال دل و جاں سے تمہارے ہوتے تم بھی اِک آدھ گھڑی کاش ہمارے ہوتے عکس پانی میں محبت کے اُتارے ہوتے ہم جو بیٹھے ہوئے ، دریا کے کنارے ہوتے جو مہ و سال گزارے ہیں بچھڑ کر ہم نے وہ مہ و سال اگر ساتھ گزارے ہوتے کیا ابھی بیچ میں دیوار کوئی باقی ہے کونسا غم ہے بھلا تم کو ہمارے ہوتے آپ تو...
  11. شیزان

    عدیم ہاشمی زندگی پاؤں نہ دَھر جانبِ انجام ابھی۔ عدیم ہاشمی

    زندگی پاؤں نہ دَھر جانبِ انجام ابھی مرے ذمے ہیں ادُھورے سے کئی کام ابھی ابھی تازہ ہے بہت گھاؤ بچھڑ جانے کا گھیر لیتی ہے تری یاد سرِشام ابھی اِک نظر اور اِدھر دیکھ مسیحا میرے ترے بیمار کو آیا نہیں آرام ابھی رات آئی ہے تو کیا ، تم تو نہیں آئے ہو مری قسمت میں کہاں لِکھا ہے آرام ابھی جان...
  12. شیزان

    عدیم ہاشمی ہلے نہ ہونٹ ترے قُرب کے بیاں کے لیے۔ عدیم ہاشمی

    ہلے نہ ہونٹ ترے قُرب کے بیاں کے لیے یہ ذائقہ ہی نیا ہے مری زباں کے لیے میں کون کون سے دیوار و دَر کو یاد کروں دھڑک رہا ہے مرا دل تو ہر مکاں کے لیے کہاں لکھوں کہ نہ پہنچے جہاں یہ وقت کا ہاتھ قدم کہاں پہ دھروں دائمی نشاں کے لیے نہ اب وہ اپنی تمنا، نہ اب وہ خواہشِ خاص میں جی رہا ہوں یہ کس...
  13. شیزان

    عدیم ہاشمی تر بہ تر اے چشم تجھ کو کر چلے

    تر بہ تر اے چشم تجھ کو کر چلے کم سے کم تیرا تو دامن بھر چلے ساتھ اپنے کچھ نہیں لے کر چلے سب یہاں کا تھا، یہیں پر دَھر چلے ہوتے ہوتے اور ہی کچھ ہو گیا کرتے کرتے اور ہی کچھ کر چلے رہ گیا باقی چراغوں کا دُھواں لوگ اُٹھ کر اپنے اپنے گھر چلے پانچویں تو سمت ہی کوئی نہیں تِیر چاروں سمت سے دل پر...
  14. شیزان

    عدیم ہاشمی پھر جُدائی، پھر جئے، پھر مر چلے

    پھر جُدائی، پھر جئے، پھر مر چلے لیکن اپنے دل کی جھولی بھر چلے بڑھ رہی ہیں خواہشیں دل کی طرف جیسے حملے کے لیے لشکر چلے اِنتظار اور اِنتظار اور اِنتظار کیسے کیسے مرحلے سَر کر چلے زندگی ساری گزاری اِس طرح جس طرح رسّی پہ بازی گر چلے وہ مَسل دے یا اُٹھا کر چُوم لے پُھول اُس دہلیز پر ہم دَھر...
  15. شیزان

    عدیم ہاشمی اچھی ہے دوستوں سے شِکایت کبھی کبھی

    اچھی ہے دوستوں سے شِکایت کبھی کبھی بڑھتی ہے اِس طرح بھی محبت کبھی کبھی پہچان ہو گئی کئی لوگوں کی اِس طرح آئی ہے کام یُوں بھی ضرُورت کبھی کبھی ہوتے ہیں قُربتوں میں بھی محشر کئی بپَا آتی ہے وصل میں بھی قیامت کبھی کبھی پھر ایک بےپناہ سی شِدت کے واسطے قُربان ہم نے کی تری قُربت کبھی کبھی یُوں...
  16. شیزان

    عدیم ہاشمی شامِل تھا یہ سِتم بھی کسی کے نصاب میں

    شامِل تھا یہ سِتم بھی کسی کے نصاب میں تِتلی ملی حنُوط پُرانی کتاب میں دیکھوں گا کِس طرح سے کسی کو عذاب میں سب کے گناہ ڈال دے میرے حساب میں پھر بے وفا کو بحرِ محبت سمجھ لیا پھر دل کی ناؤ ڈُوب گئی ہے سرَاب میں پہلے گلاب اُس میں دِکھائی دیا مجھے اب وہ مجھے دِکھائی دیا ہے گلاب میں وہ رنگِ آتشیں،...
  17. شیزان

    عدیم ہاشمی کون بدلے گا تغزّل کی فضا میرے بعد

    کون بدلے گا تغزّل کی فضا میرے بعد کون آندھی میں جلائے گا دِیا میرے بعد مجھ سے بہتر تو ہوئے شعلہ نوا میرے بعد میرے جیسا نہ کوئی اور ہوا میرے بعد کون ہونٹوں سے کرئے گا تری راہوں کو سلام کون چُومے گا یہ نقشِ کفِ پا میرے بعد کون بن جائے گا مہتاب ِبرہنہ پہ گھٹا کون ڈھانپے گا تجھے مثلِ قبا میرے بعد...
  18. شیزان

    عدیم ہاشمی نہ کوئی رنگ نہ ہاتھوں میں حنا میرے بعد

    نہ کوئی رنگ نہ ہاتھوں میں حنا میرے بعد وہ مکمل ہی سیہ پوش ہُوا میرے بعد لےکے جاتا رہا ہر شام وہ پھُول اور چراغ بس یہی اُس نے کیا، جتنا جیا میرے بعد روز جا کر وہ سمندر کے کنارے چُپ چاپ ناؤ کاغذ کی بہاتا ہی رہا میرے بعد اُس کے ہونٹوں سے مرا نام نکل جاتا تھا جس نے اپنایا اُسے ،چھوڑدیا میرے بعد...
Top