عدیم ہاشمی گُم اپنی محبت میں دونوں، نایاب ہو تم نایاب ہیں ہم

شیزان نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 12, 2013

  1. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    گُم اپنی محبت میں دونوں، نایاب ہو تم نایاب ہیں ہم
    کیا ہم کو کُھلی آنکھیں دیکھیں، اِک خواب ہو تم اِک خواب ہیں ہم
    کیا محشر خیز جُدائی ہے، کیا وصل قیامت کا ہو گا
    جذبات کا اِک سیلاب ہو تم، جذبات کا اِک سیلاب ہیں ہم
    آنکھیں جو ہیں اپنے چہرے پر، اِک ساون ہے اِک بھادوں ہے
    اے غم کی ندی تو فکر نہ کر، اِس وقت بہت سیَراب ہیں ہم
    اِس وقت تلاطم خیز ہیں ہم، گردش میں تمہیں بھی لے لیں گے
    اِس وقت نہ تیَر اے کشتئ دل، اِس وقت تو خُود گردَاب ہیں ہم
    اِک ہنس پرانی یادوں کا، بیٹھا ہوا کنکر چنُتا ہے
    تپتی ہوئی ہجر کی گھڑیوں میں، سُوکھا ہوا اِک تالاب ہیں ہم
    اے چشم فلک، اے چشم زمیں، ہم لوگ تو پھر آنے کے نہیں
    دو چار گھڑی کا سپنا ہیں، دو چار گھڑی کا خواب ہیں ہم
    کیا اپنی حقیقت، کیا ہستی، مٹی کا ایک حباب ہیں ہم
    دو چار گھڑی کا سپنا ہیں، دو چار گھڑی کا خواب ہیں ہم
    عدیم ہاشمی
    "بہت نزدیک آتے جا رہے ہو" سے انتخاب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 3
  2. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    27,053
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    شکریہ شیزان صاحب ارسال فرمانے کیلیے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,872
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    واہ! بہت خوب انتخاب۔شکریہ شیزان صاحب!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    اور پسند فرمانے پر آپ کا بھی شکریہ وارث بھائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    انتخاب کی پذیرائی پر دلی شکریہ فرخ صاحب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. ماروا ضیا

    ماروا ضیا محفلین

    مراسلے:
    166
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    عمدہ انتخاب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. ماروا ضیا

    ماروا ضیا محفلین

    مراسلے:
    166
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    عمدہ انتخاب
     
  8. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    واہ واہ کیا خوب انتخاب ہے۔ ارسال فرمانے پر شکریہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    بےحد شکریہ ماروا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    پذیرائی پر دلی شکریہ قبول کیجئے فاتح بھائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,421
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    بہت خوب انتخاب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  12. محمود احمد غزنوی

    محمود احمد غزنوی محفلین

    مراسلے:
    6,435
    موڈ:
    Torn
    خوبصورت۔۔۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  13. محسن وقار علی

    محسن وقار علی محفلین

    مراسلے:
    12,013
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    :zabardast1:
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  14. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool

    بےحد شکریہ نایاب بھائی
     
  15. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    پسند فرمانے کا شکریہ محمود بھائی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  16. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    :aadab:
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر