1. اردو محفل سالگرہ شانزدہم

    اردو محفل کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

عدیم ہاشمی شبِ ہجراں تھی جو بسر نہ ہوئی

شیزان نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 1, 2013

  1. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    شبِ ہجراں تھی جو بسَر نہ ہوئی
    ورنہ کِس رات کی سحر نہ ہوئی
    ایسا کیا جرم ہو گیا ہم سے
    کیوں ملاقات عُمر بھر نہ ہوئی
    اشک پلکوں پہ مُستقل چمکے
    کبھی ٹہنی یہ بے ثمر نہ ہوئی
    تیری قُربت کی روشنی کی قسم
    صُبح آئی مگر سحر نہ ہوئی
    ہم نے کیا کیا نہ کر کے دیکھ لیا
    کوئی تدبیر کار گر نہ ہوئی
    کتنے سُورج نِکل کے ڈُوب گئے
    شامِ ہجراں ! تری سحر نہ ہوئی
    اُن سے محفل رہی ہے روز و شب
    دوستی اُن سے عُمر بھر نہ ہوئی
    یہ رہِ روزگار بھی کیا ہے
    ایسے بچھڑے کہ پھر خبر نہ ہوئی
    اِس قدر دُھوپ تھی جُدائی کی
    یاد بھی سایۂ شجر نہ ہوئی
    شبِ ہجراں ہی کٹ سکی نہ عدیم
    ورنہ کِس رات کی سحر نہ ہوئی
    نذرِ داغ
    عدیم ہاشمی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • زبردست زبردست × 1
  2. کاشف اکرم وارثی

    کاشف اکرم وارثی محفلین

    مراسلے:
    716
    جھنڈا:
    Kuwait
    موڈ:
    Persnickety
    واہ بہت خوب۔۔ عمدہ انتخاب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    پذیرائی پر مشکور ہوں کاشف صاحب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر