عدیم ہاشمی پھر جُدائی، پھر جئے، پھر مر چلے

شیزان نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 25, 2012

  1. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    پھر جُدائی، پھر جئے، پھر مر چلے
    لیکن اپنے دل کی جھولی بھر چلے
    بڑھ رہی ہیں خواہشیں دل کی طرف
    جیسے حملے کے لیے لشکر چلے
    اِنتظار اور اِنتظار اور اِنتظار
    کیسے کیسے مرحلے سَر کر چلے
    زندگی ساری گزاری اِس طرح
    جس طرح رسّی پہ بازی گر چلے
    وہ مَسل دے یا اُٹھا کر چُوم لے
    پُھول اُس دہلیز پر ہم دَھر چلے
    ہے کوئی ایسا مرے جیسا عدیم
    اپنے دل کو مار کر ٹھوکر چلے
    چال اُس کی موچ سے بدلی عدیم
    سب حسیں ہلکا سا لنگڑا کر چلے
    تُند خُو کا وہ رویہ تھا عدیم
    دل پہ جیسے کُند سا خنجر چلے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • زبردست زبردست × 1
  2. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,872
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    واہ! بہت خوب۔ شکریہ شیزان صاحب!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    پذیرائی پر آپ کا بھی شکریہ فرخ صاحب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. سید زبیر

    سید زبیر محفلین

    مراسلے:
    4,362
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    واہ کیا بات ہے
    زندگی ساری گزاری اِس طرح
    جس طرح رسّی پہ بازی گر چلے
    بہت خوب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    بہت بہت شکر گزار ہوں زبیر صاحب
     
  6. امیداورمحبت

    امیداورمحبت محفلین

    مراسلے:
    3,074
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    خوب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    بےحد شکریہ جی
     
  8. قرۃالعین اعوان

    قرۃالعین اعوان لائبریرین

    مراسلے:
    8,978
    موڈ:
    Lurking
    بہت خوب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    شکر گزار ہوں قرۃالعین جی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. عبد الرحمٰن

    عبد الرحمٰن محفلین

    مراسلے:
    2,623
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
  11. عبد الرحمٰن

    عبد الرحمٰن محفلین

    مراسلے:
    2,623
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    عمدہ انتخاب
     

اس صفحے کی تشہیر