سید عاطف علی

  1. محمد خرم یاسین

    محترم سید عاطف علی سے ایک مصاحبہ!

    نو تعمیر شدہ انجینئرنگ یونی ورسٹی کا ایگزی بیشن ہال۔۔۔ جس کی ہر دیوار پر لٹکتی سینما سکرین اور اس سکرین پر پڑتی روشنی ۔۔۔وہ روشنی جس کی رگِ جاں ملٹی میڈیا پہ چلتی ویڈیوزسے جا ملتی ہے ۔۔۔ویڈیوز جن میں بہت سے چاند تارے اڑتے پھر رہے ہیں۔۔۔اور ہر تارے کا قالب کہیں غزل سے روشن ہے، کہیںنظم سے۔۔۔کہیں...
  2. سید عاطف علی

    ایک حالیہ غزل۔جس جا کروں نظر ترےجلوے ہی پاؤں میں

    السلام علیکم ایک حالیہ غزل ۔ محفلین کی خدمت میں عزیز م فاتح بھائی کی نذ رخصوصاََ ۔ آپ نے نشاندہی کی کہ محفل میں کلام پیش کرنے میں سستی کرتا ہوں۔ سو پیش ہے۔ غزل --------------------------- جس جا کروں نظر ترےجلوے ہی پاؤں میں پھر کس طرح سے غیب پہ ایمان لاؤں میں ------------- کچھ اس اداسےراز سے...
  3. عرفان سعید

    تقطیع سے متعلق ایک اشکال: حضرت غالب کا ایک شعر

    (عروض سے بس واجبی سی شد بد ہے، اہلِ علم سے رہنمائی کی درخواست ہے) حضرت غالب کے درج ذیل شعر میں، قبلہ نے "کوئی" کو فَعُو کے وزن پر باندھا ہے رہا گر کوئی تا قیامت سلامت پھر اک روز مرنا ہے حضرت سلامت سوال یہ ہے: کیا "اور" کے علاوہ بھی کسی لفظ کے درمیان سے "و" کا اسقاط جائز ہے؟
  4. Abbas Swabian

    کل میری کتابوں کی الماری سے، کسی کے رونے کی آواز آئی (برائے اصلاح)

    کل میری کتابوں کی الماری سے کسی کے رونے کی آواز آئی تھوڑا سا گھبرا کر پھر خود کو حوصلہ دے کر چل کر پاس گیا جب میں اور نظر پڑی کتابوں پر ایسا نظارہ دیکھا کہ دھک سے رہ گیا اس دم ایک دوسرے کو ان سب نے سینے سے لگایا تھا لیکن سبھی اداس تھیں مجھ سے میں نے رونے کی وجہ پوچھی بہ زبان حال سب کہنے لگیں...
  5. محمد مبین امجد

    تعارف ہماری کہانی

    لیجیے صاحب آج ہمارا اس دنیا میں وارد ہونے کا دن ہے۔ جن جن احباب نے خیر سگالی کا اظہار کیا ان کا شکریہ ۔ اور جو ابھی تک خواب غفلت میں ہیں اور وش نہیں کر سکے ان کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ کل کلاں آپ کی بھی سالگرہ آنی ہے لہٰذہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آہو۔۔۔ خیر یہ تو ایک جملہ معترضہ تھا جس پہ آپ کو اعتراض...
  6. سید عاطف علی

    میرے کچھ تازہ اشعار ۔ پیمان آرزو

    کچھ تازہ اشعار احباب محفلین کی خدمت میں پیش ہیں ۔۔۔۔۔۔ اشعار تو خیر کیا، مرحوم اختر شیرانی صاحب کو خراج تحسین کہا جائے تو اچھا ہو کہ ان کی ایک غزل نے گویا زمین ہی کو اپنے نام کر لیا ۔ کوئی نقد و نظر یا ردو قدح کا پہلو ابھرے تو بلا تامل ذکر کریں۔ کب تک رکھیں سنبھال کے پیمان آرزو لو! آج ہم...
  7. عبداللہ امانت محمدی

    کمپیوٹر نیٹ ورکس ( پہلی قسط )

    ایک نیٹ ورک ایسے نظام (System) کو کہتے ہیں جو ایک ٹرانسمیشن ٹیکنالوجی (Transmission Technology) کو استعمال کرتے ہوئے کمپیوٹرز (Computers) کو ملاتا ہے ۔ کمپیوٹرز ، نیٹ ورک میں ایک دوسرے سے رابطہ( Communicate ) رکھ سکتے اور ایک دوسرے کو ڈیٹا ( Data) دے اور لے سکتے ہیں ۔ انٹر نیٹ(Internet) ، نیٹ...
  8. سید عاطف علی

    میرے والد صاحب سید خورشید علی ضیاء عزیزی جے پوری کی ایک غزل۔نہ پوچھو کاہنوں سے خواب کی تعبیر کے پہلو

    میرے والد صاحب سید خورشید علی ضیاء عزیزی جے پوری کی ایک غزل احباب کے لیے۔ ضیائے خورشید سے انتخاب۔ نہ پوچھو کاہنوں سے خواب کی تعبیر کے پہلو تراشو پہلوئے تدبیر سے تقدیر کے پہلو ادھوری داستاں کی اب یہی تکمیل کرتے ہیں تری تصویر کے آگے مری تصویر کے پہلو تری عصیاں طلب رحمت ، مرے رحمت طلب عصیاں...
  9. سید عاطف علی

    میرے والد صاحب سید خورشید علی ضیاء عزیزی جے پوری کی ایک غزل احباب کے لیے۔ضیائے خورشید سے انتخاب۔یہ بہاروں میں چمن کی داستاں ہو جائیگا

    میرے والد صاحب سید خورشید علی ضیاء عزیزی جے پوری کی ایک غزل احباب کے لیے۔ضیائے خورشید سے انتخاب۔ یہ بہاروں میں چمن کی داستاں ہو جائیگا غنچہ معصوم کانٹوں میں جواں ہو جائیگا خار میری حسرتوں کے آپ کے جلووں کے پھول یہ بہم ہو جائیں تو ,اک گلستاں ہو جائیگا آپ بھی روشن رکھیں اپنی محبت کے چراغ یہ...
  10. سید عاطف علی

    میرے والد صاحب سید خورشید علی ضیاء عزیزی جے پوری کی ایک غزل احباب کے لیے۔ضیائے خورشید سے انتخاب۔پھول سا کوئی ہم زباں اچھا

    میرے والد صاحب سید خورشید علی ضیاء عزیزی جے پوری کی ایک غزل احباب کے لیے۔ضیائے خورشید سے انتخاب۔ پھول سا کوئی ہم زباں اچھا پھول اچھے نہ گلستاں اچھا غم نصیبوں کا ایک ہی آنسو بلبل و گل کے درمیاں اچھا کل نئی سوچ کی سحر ہوگی آج وہ ہم سے بدگماں اچھا ریگزاروں میں یا گلستاں میں آپ کہیے کہ میں...
  11. سید عاطف علی

    میرے فن پارے ۔ ۔۔۔۔ مگر یاد رہے کہ میں فنکار نہیں ۔

    یہ میرے فن پارے ہیں ۔۔۔۔ جو یہ ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں کہ میں کوئی فنکار نہیں ہوں۔ :notworthy:
  12. سید عاطف علی

    میرے والد صاحب سید خورشید علی ضیاء عزیزی جے پوری کی ایک غزل احباب کے لیے۔ضیائے خورشید سے انتخاب۔احساں بدوش اک مجھے انجان کر گیا

    میرے والد صاحب سید خورشید علی ضیاء عزیزی جے پوری کی ایک غزل احباب کے لیے۔ضیائے خورشید سے انتخاب۔ افسوس کہ مکمل غزل میسر نہ آ سکی۔ احساں بدوش اک مجھے انجان کر گیا آئینہ ءِ نگاہ کو حیران کر گیا میں شہرِ دوستی ہوں مرے دوستو مجھے آباد کر گیا کوئی ویران کر گیا دل کی جراحتیں جو کبھی مندمل ہوئیں...
  13. ع

    اقتباسات حضرت علیؓ کی شاعری: ::: قدیم عرب دانش کی وہ جھلکیاں جنہیں آج کی عقل بھی سجدے کرتی ہیں::::

    حضرت علیؓ کی شاعری قدیم عرب دانش کی وہ جھلکیاں جنہیں آج کی عقل بھی سجدے کرتی ہیں اکثر اسلامی تاریخی روایات کے مطابق حضرت علیؓ کو فن شاعری سے بھی رغبت تھی۔ 1928ء میں آپ ؓ کا دیوان ہندوستان میں، عربی متن اور اردو ترجمہ کے ساتھ پہلی بار شائع ہوا، مترجم مولی سعید احمد اعظم گڑھی تھے۔ "یہ اس عظیم...
  14. ع

    عربی ادب کی ایک لازوال نظم :::::: کعبہ میں لٹکی نظم:::::امیر حسن نورانی کے قلم کا کرشمہ

    کعبہ میں لٹکی نظم عربی ادب کی ایک لازوال نظم کا اردوترجمہ امیر حسن نورانی کے قلم کا کرشمہ ------------------------------------------- مکہ کے اطراف میں تین بہت بڑے میلے ہوتے تھے۔ ایک مجنہ میں، دوسرا ذوالمجاز میں اور تیسرا سب سے بڑا اور اہم میلہ عکاظ میں لگتا تھا۔ انہیں میلوں میں شعر و شاعری کی...
  15. نور وجدان

    برائے اصلاح و مشورہ ۔۔۔۔ایک غزل

    محترم الف عین کی پیشِ خدمت جناب محمد یعقوب آسی کی نظر ایک حقیر اور ادنی کاوش ۔۔۔ بھول اور غلطیاں میرے حصے میں کچھ اچھا لگے تو وہ آپ کی ذرہ نوازی ہے ۔آپ دونوں کا حسنِ ظن ہے ورنہ میں کہاں قابل کچھ کہ سکوں ۔۔۔۔ بے انتہا جنوں ہے، اب عشق لا دوا ہے. آئینہ بن گیا دل ، مدت کوئی رہا ہے. آوارگی...
  16. سید عاطف علی

    میری دسویں غزل۔بجلیوں کا وہی نشانہ ہے

    میری ایک طرحی غزل ۔ دسویں غزل (نویں غزل کے بعد ) طرحی مصرع ۔دل کا موسم بہت سہانا ہے۔ بجلیوں کا وہی نشانہ ہے وہ شجر جس پہ آشیانہ ہے - کیوں بڑھائی گئی سزا میری ؟ کیا مرا جرم مسکرا نا ہے - شیخ کی پارسائی کی مانند تیری نظروں کا تازیانہ ہے - میں سمجھ ہی نہ پایا آخر تک اس کا انداز دوستانہ ہے -...
  17. سید عاطف علی

    میرے والد صاحب کی ایک غزل ۔۔ضیائے خورشید سے انتخاب۔عیاں اور بھی ہیں نہاں اور بھی ہیں

    میرے والد صاحب سید خورشید علی ضیاء عزیزی جے پوری کی ایک غزل احباب کے لیے۔ضیائے خورشید سے انتخاب۔ عیاں اور بھی ہیں نہاں اور بھی ہیں مری حسرتوں کے نشاں اور بھی ہیں پُکارو گے کس کس کو اس انجمن میں مرے نام کےمیہماں اور بھی ہیں مرے گھر کے دیوارو در کو نہ دیکھو غریبوں کے کچے مکاں اور بھی ہیں ضیاؔ...
  18. سید عاطف علی

    میری ایک پرانی غزل ...2012 دسمبر۔شعلہ جب جسم و جاں سے اٹھتا ہے

    میری ایک بہت پرانی غزل ۔جیسا کہ بحرو قوافی سے ظاہر ہے۔یہ خدائے سخن کے ایک مصرع کی طرحی غزل ہے۔یہاں محفل میں آمد کا سبب یہی غزل بنی تھی۔ غزل شعلہ جب جسم و جاں سے اٹھتا ہے ضبط غم خوردگاں سے اٹھتاہے شور یہ گلستاں سے اٹھتا ہے یا یہ قلبِ تپاں سے اٹھتا ہے ایک موہوم سا یقین تھا وہ جیسے میرے گماں...
  19. سید عاطف علی

    میری ایک تازہ غزل ...کوئے بتاں میں تیرا نشاں ڈھونڈتے رہے

    عید الاضحی کے دن میری آٹھویں غزل کے بعد ایک تازہ غزل پیش ہےتمام احبابِ محفلین کے لیے۔ کوئے بتاں میں تیرا نشاں ڈھونڈتے رہے ہم لامکاں میں ایک مکاں ڈھونڈتے رہے مسحور اک طلسم ِ ندیدہ سے عمر بھر تھامے چراغ تیرا نشاں ڈھونڈتے رہے زیر ِزمین گھر کا نہ گزرا ہمیں خیال ہم زیر ِآسمان اماں ڈھونڈتے رہے...
  20. سید عاطف علی

    عید الاضحی کے روز ۔۔۔میری ایک اور تازہ غزل -ماہ نے تجھ کو لب ِ بام سنبھلتے دیکھا

    اہلیان محفل کوعید الاضحی کی مبارک باد کے بعد میری ساتویں غزل کے بعد عید الاضحی کے دن ایک اور تازہ کاوش آٹھویں غزل۔ اگر چہ اصلاح ِ سخن میں پیش نہیں کی کہ اصلاح وصول ہی نہیں ہوتی یا بہت کم ۔سو یہاں عرض ہےاور احباب کی تنقیدی رائے بہر حال قیمتی ہوگی۔ ماہ نے تجھ کو لب ِ بام سنبھلتے دیکھا...
Top