سیاست

  1. بزم خیال

    خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا

    قانون ساز ادارے عوام کی بہتری اور بھلائی کے لئے قانون سازی کے بل پیش کرتے ہیں۔جنہیں باری باری دونوں ایوانوں میں پیش کیا جاتا ہے ۔ جہاں بحث و تمحیص کے بعد دو تہائی اکثریت سے منظوری کی آزمائش سے گزرنا ہوتاہے۔ اخبارات الگ سے ان کے قابل عمل ہونے یا نہ ہونے پر مناظرے کراتے ہیں۔جہاں علم و دانش رکھنے...
  2. بزم خیال

    فلم کا ٹریلر 11 مئی کو چلے گا

    گیارہ مئی کے انتظار میں عوام سانسیں روکی بیٹھی ہے۔ حساب کتاب لگائے جارہے ہیں پہلے شخصیت پھر پارٹی کو تولا جا رہا ہے ۔ کون ہو گا وہ خوش قسمت جس کے سر پر جیت کا ہما بیٹھے گا۔ جو اکیلا وزیراعظم ہو گا پارٹی اس کی وزیر مشیر ، خاندان کے لوگ بھی بہتی گنگا میں کشتی ڈالے ساتھ ہوں گے۔ مال مفت دل بے رحم کا...
  3. محب علوی

    سیاسی نعرے

    اس دھاگے میں تازہ نعرے اور چند مقبول عام گزشتہ ادوار کے نعرے اکٹھے کیے جائیں گے اور ان پر تبادلہ خیال ہوگا۔پہلا نعرہ جو نواز شریف کے لیے لگایا جاتا ہے اب ترمیم کے بعد کچھ یوں بن گیا ہے ۔ قدم بڑھاؤ نواز شریف ہم عمران کے ساتھ ہیں
  4. بزم خیال

    سیاست کے میدانوں کے وہ بڑے شکاری

    سیاست کے میدانوں کے وہ بڑے شکاری ملک و قوم ہے انہیں صرف پارک سفاری آئین و انصاف تو ہے مارچ کبھی دھرنا ووٹ ہے انہیں جاہ و حشمت کی سواری قائد کے وطن اسلام کو صیغہ آباد لگا دیا ہاتھ باندھے کھڑے ہیں جہاں سب درباری چھن گئی ان سے متاع محبوبِ الہٰی شکر ہے مفتی اعظم نہیں کوئی سرکاری نہیں خدا کو چاہ...
  5. محمداحمد

    انتخابی مہمات | سرمایہ کاری یا فلاحی اخراجات

    چونکہ پاکستان میں انتخابات نزدیک ہیں سو یہاں انتخابی مہمات اور ان پر ہونے والے اخراجات بھی زیرِ بحث آنے چاہیے۔ اس دھاگے کا مقصد یہی ہے۔ ہمارے ہاں طبقہ اُمراء کے ہمہ وقت اقتدار میں رہنے کی ایک بنیادی وجہ یہ بھی ہے کہ انتخابی مہم میں اس قدر پیسہ استعمال ہوتا ہے کہ غریب یا متوسط شخص تو انتخابات...
  6. محب علوی

    پاکستان پیپلز پارٹی کی موجودہ صورتحال

    یہ دھاگہ میں نے پی پی پی کی موجود صورتحال معلوم کرنے کے لیے کھولا ہے۔ میری نظر میں پی پی پی نے پچھلے پانچ سال میں سب سے زیادہ حمایتی کھوئے ہیں اور بڑے بڑے پکے پیپلی بھی اب تائب ہو کر تحریک انصاف کے حامی یا اس کی طرف مائل ہو چکے ہیں۔ میرے کئی دوستوں کے والدین پیپلز پارٹی سے اب تحریک انصاف کے...
  7. کاشفی

    ’پاکستان کی سیاست سے نسوار فروشی بہتر ہے‘ - نواب محمد اسلم خان رئیسانی

    ’پاکستان کی سیاست سے نسوار فروشی بہتر ہے‘ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ ’پاکستان کی سیاست سے نسوار فروشی بہتر ہے‘۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو نگران وزیر اعلیٰ نواب غوث بخش باروزئی کی تقریب حلف برداری کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے...
  8. محمداحمد

    پاکستانی دوستوں سے ایک پاکستانی کی گذارش

    آج کل محفل میں پاکستانی دوست سیاسی مباحثوں میں کافی سرگرم نظر آتے ہیں۔ پاکستان کے حالات بھی دن بہ دن خراب ہو رہے ہیں۔ ایسے میں تحمل اور برداشت کی بہت ضرورت ہے۔ فیس بک پر سب پروپیگنڈا کرنے والے اکھٹے ہوگئے ہیں۔ خدا کے لئے صوبائی اور لسانی تفریق سے بچتے ہوئے پاکستانی بننے کی کوشش کیجے۔ فیس بک...
  9. محسن وقار علی

    کھودا پہاڑ

    کھودا پہاڑ ۔۔۔۔!!! کسی شہر میں ایک انتہائی شاطر اور چلاک شخص رہا کرتا تھا، ایک دن وہ سیر کرتے کرتے شہر سے باہر نکلا تو کئی کلو میٹر دور جانے کے بعد ایک بہت بڑے پہاڑ کے دامن میں پہنچا تو کیا دیکھتا ہے کہ چند لوگ سروے کررہے ہیں۔ وہ ان کے پاس چلا گیا اور انکی باتیں سننے لگا۔ان کی باتوں سے اس نے...
  10. Zahida Raees Raji

    ۔ ۔ ۔ سیاست کر لو لاشوں پر۔ ۔ ۔

    آداب دوستو! کل رات یہ نظم لکھی تھی ۔ اپنی آراہ سے نوازیئے۔ ۔ ۔ ۔ سیاست کر لو لاشوں پر۔ ۔ ۔ سیاست کرلو لاشوں پر کہ ان میں کوئ بھی لاشہ نہ بھائ ہے تمہارا اور نہ بیٹا ہے نہ بیٹی ہے نہ ان سے درد کا بندھن نہ کوئ خون کا رشتہ نہ ان سے منسلک آزردہ روحوں سے کوئ نسبت مگر انسانیت کے دعویداروں سوچ لو...
  11. محمدصابر

    ووٹ دینے کے لئے کیا کیا نکات مدنظر رکھنے چاہئیں؟

    میرا سوال یہ ہے کہ ووٹ دینے کے لئے کیا کیا نکات مدنظر رکھنے چاہئیں - پارٹیوں کے منشور کا علم ہونا ضروری ہے کہ نہیں؟ - پارٹی کے انتخابی منشور سے آپ کتنے متفق ہیں -پارٹی نے اپنے پچھلے انتخابی منشور پر کس حد تک عمل درآمد کیا - پارٹی کا سر براہ آپ کو بہتر لگتا ہے - پارٹی کا نظم و ضبط بہتر ہے - پارٹی...
  12. پ

    ایم کیو ایم اور انقلاب

    اپنے آغاز میں ایم کیو ایم ایک لسانی جماعت کی حیثیت سے اُبھری جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اردو زبان بولنے والے تقریباً تمام مکتبہ فکر کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔ اس کے بعد کیا ہوا اور کیا نہیں ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں بلکہ ایم کیو ایم آج کیا ہے اور مستقبل میں کیا کرنا چاہتی ہے، اس سے غرض ہے۔ کچھ...
  13. پ

    اھلآ و سہلآ یا امریکہ

    ہمارے ملک کے عام شہری ہوں یا صنعت کار، سیاست دان ہو یا سفارت کار۔ سب کی دلی خواہش ہوتی ہے کہ کسی نہ کسی طرح امریکہ میں کام یا کاروبار کرنے کا موقع مل جائے۔ آج اگر امریکہ کو بُرا بھلا کہنے والوں کو جمع کر کے خفیہ رائے شماری کرائی جائے تو %99 امریکہ جانے کے خواہش مند نکلیں گے۔ لیکن چونکہ موقع...
  14. اظہرالحق

    کیا کر لو گے ہمارا؟؟؟

    ایک گھسا پٹا سا شعر ہے ، جس کا ایک مصرعہ کچھ یوں ہے ، کل اور کسی نام سے آ جائیں گے ہم لوگ، ہمارے ملک میں تو یہ بات سچ ہی ثابت ہوتی ہے ، آج کی ہی بات لے لیں سپریم کورٹ نے ایک صاحب کو جیل بھیجھا ، اور انکے چہرے پر ایسا سکون تھا کہ جیسے کوئی بات ہی نہ ہو ، کیونکہ وہ ایسی سزائیں تو آرام کے لئے اکثر...
  15. نبیل

    بلوچستان: مائی جوری کی سیاست

    میں نے جب بھی بلوچستان کے ضمنی انتخابات میں ایک غریب کسان عورت مائی جوری کے حصہ لینے کا سنا ہے، مجھے یہ ہمیشہ کوئی افسانہ لگا ہے۔ خوابوں اور خیالوں میں رہنے والی ہماری قوم تبدیلی اور انقلاب کا ذکر تو بہت جوش اور جذبے سے کرتی ہے لیکن حکومتی ایوانوں میں وہی لٹیرے اور منافق پہنچ جاتے ہیں جو ہر...
  16. سویدا

    جے سوریا سیاست کے میدان میں

    ایک روزہ کرکٹ مقابلوں میں سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز سنتھ جے سوریا نے آٹھ اپریل کو سری لنکا میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ جے سوریا نے جو اب ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں، بی بی سی تمل سروس کے سوامی ناتھن نتاراجن کو بتایا کہ وہ سری...
  17. محمداحمد

    اپنی پسندیدہ سیاسی جماعت کی اصلاح کیجے

    کچھ دنوں سے محفل میں سیاسی جماعتوں‌ اور اُن کے قائدین پر بے تحاشا تنقید ہو رہی ہے اور نتیجتاً اُن جماعتوں کی حمایت میں‌بھی جواب آ رہے ہیں‌بلکہ الزامات کے جواب میں‌الزامات عائد ہو رہے ہیں‌۔ یہ سلسلہ اچھا ہے لیکن فائدہ کسی کو نہیں ہو رہا ۔یعنی یہ ریاضت محض وقت کی بربادی کا سبب بن رہی ہے۔...
  18. عثمان رضا

    سیاسی دنیا ایوارڈ

    سیاسی دنیا ایوارڈ ایک سے بڑھ کر ایک اپنا قیمتی ووٹ یہاں کاسٹ کروائیے مآخذ دنیا نیوز ٹی وی
  19. یاسر عمران مرزا

    ایم کیو ایم اور الطاف حسین کے بارے میں معلومات چاہیں

    انٹرنیٹ پر بلاگز اور فورمز پر مختلف افراد ایم کیو ایم اور الطاف حسین کی حمایت کرتے نظر آتے ہیں، یا اسے دفاع بھی کہا جا سکتا ہے۔ میں کبھی کراچی گیا نہیں، تاہم بہت سارے میڈیا سورسز سے ایم کیو ایم کے بارے میں اکثر اسی طرح کے الفاظ کثرت سے سنے بھتہ، دہشت گردی اغوا برائے تاوان ٹارگٹ کلنگ قائد...
  20. اظہرالحق

    ایم کیو ایم - کچھ یادیں کچھ باتیں

    دوستو السلام علیکم میں کافی دنوں کے بعد محفل پر آیا ہوں‌، وجہ کچھ دوستوں کو معلوم ہے وہ میری اہلیہ کی بیماری ، اللہ کے کرم سے اور آپ جیسے دوستوں کی دعا سے اب کافی بہتر ہیں‌، مگر زندگی کی جنگ ہے جسے لڑنا ہے ، آپ سے دعا کی درخواست ہے...
Top