سیاسی نعرے

اس دھاگے میں تازہ نعرے اور چند مقبول عام گزشتہ ادوار کے نعرے اکٹھے کیے جائیں گے اور ان پر تبادلہ خیال ہوگا۔پہلا نعرہ جو نواز شریف کے لیے لگایا جاتا ہے اب ترمیم کے بعد کچھ یوں بن گیا ہے ۔

قدم بڑھاؤ نواز شریف
ہم عمران کے ساتھ ہیں
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
فیصل سخی بٹ کا ایک ہی عزم
اسلام آباد سے بے روزگاری ختم
یہ پی پی پی کا نمائندہ ہے۔۔۔ اور اس شہر میں بے روزگاری ختم کر رہا ہے۔۔۔ جہاں پہلے ہی بے روزگاری نہ ہونے کے برابر ہے۔۔۔ کہاں سے لائے ہیں اتنے ذہین امیدوار۔۔۔۔ :p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
میں نے پیپلز پارٹی کے لیے اک نعرہ بنایا ہے۔۔(n) پر انہوں نے اس کو جھنڈوں پر چھاپنے سے انکار کر دیا ہے۔۔۔:cry:
نعرہ ہے۔۔۔
رکھ مولا تے آس
تے کر سب دا ستیاناس
 
میں نے پیپلز پارٹی کے لیے اک نعرہ بنایا ہے۔۔(n) پر انہوں نے اس کو جھنڈوں پر چھاپنے سے انکار کر دیا ہے۔۔۔ :cry:
نعرہ ہے۔۔۔
رکھ مولا تے آس
تے کر سب دا ستیاناس

زبردست نعرہ ہے یار ، میں تو اس کی بھرپور حمایت کرتا ہوں۔

دو تین اور چاہیے مختلف پارٹیوں کے لیے :)
 

حسان خان

لائبریرین
حق کی کھلی کتاب
الطاف الطاف

اور یقین مانیے، میں نے پی ای سی ایچ ایس کی ایک گلی میں یہ نعرہ لکھا دیکھا تھا:
کھلتا ہوا گلاب
الطاف الطاف
 
حق کی کھلی کتاب
الطاف الطاف

اور یقین مانیے، میں نے پی سی ایچ ایس کی ایک گلی میں یہ نعرہ لکھا دیکھا تھا:
کھلتا ہوا گلاب
الطاف الطاف

حسان اس پر تو میں اپنا بے ساختہ قہقہہ نہیں روک سکا ہوں۔

ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا:LOL::LOL:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
 
مسلم لیگ ن کے نشان شیر کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے پرستاروں کا یہ نعرہ بھی مقبول عام ہے آج کل۔

دیکھو دیکھو کون آیا
شیر کا شکاری آیا
 

حسان خان

لائبریرین
حسان اس پر تو میں اپنا بے ساختہ قہقہہ نہیں روک سکا ہوں۔

ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا:LOL::LOL:۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:

میں نے تصویر بھی کھینچی تھی، وہی ڈھونڈ رہا ہوں۔ مل جاتی ہے تو یہاں آپ کو بھی دیوار پر نوشتہ وہ نعرہ دکھاؤں گا۔ :)
 
میں نے تصویر بھی کھینچی تھی، وہی ڈھونڈ رہا ہوں۔ مل جاتی ہے تو یہاں آپ کو بھی دیوار پر نوشتہ وہ نعرہ دکھاؤں گا۔ :)

ویسے اب بھی چشم تصور میں وہ کھلتا گلاب دیکھتا ہوں تو ہنسی نہیں تھمتی ۔

تصویر مل جائے تو لطف دوبالا ہو جائے :) ہاہاہاہاہا
 

حسان خان

لائبریرین
تصویر کی خراب کیفیت کے لیے معذرت خواہ ہوں:

533442_10150661163686541_1962377113_n.jpg
 

حسان خان

لائبریرین
آپ کو تھوڑا اندازہ ہو گیا ہو گا کہ کراچی میں چند لوگ الطاف کی شخصیت پرستی کس حد تک جا کر کرتے ہیں۔ :)
 
Top