آیئے خود کو بدلیں

غدیر زھرا نے 'سیاست' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 9, 2013

  1. غدیر زھرا

    غدیر زھرا لائبریرین

    مراسلے:
    3,150
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Devilish
    اگر ہم سدھر گئے تو ہمارا حکمران بھی ایک نیک نیت انسان ہو گا ۔۔

    پھر ہر تحریک، تحریکِ "انصاف" ہو گی :)

    ہر لیگ "مسلم" لیگ ہو گی :)

    ہر پارٹی "پیپلز" پارٹی ہو گی :)

    ہر موومنٹ "متحدہ قومی موومنٹ" ہو گی :)

    ہر جماعت، جماعتِ "اسلامی" ہو گی :)

    ہر مجلس، مجلسِ "وحدت المسلمین" ہو گی :)

    "انقلاب" چاہتے ہیں تو پہلے خود کو بدلیں ۔۔

    پھر مسجدِ اقصٰی کو بچانے ایوبی بھی آئے گا :)

    دیبل میں بہن کی عصمت بچانے بن قاسم بھی آئے گا :)

    جب ہمارا منشور "اصلاحِ نفس" اور "خود احتسابی" بن جائے گا تب پاکستان میں اسلام اور آئین کی بالادستی بھی قائم ہو جائے گی :)

    تو آئیے تبدیلی کا عمل اپنی ذات سے شروع کرتے ہیں :)

    :pak1:
     
    • زبردست زبردست × 7
    • متفق متفق × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  2. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    زبردست بات ہے
    دوسروں پر انگلی اٹھانے کی بجائے بندہ اپنی ذات پر توجہ دے تو بہتری کا عمل خود بخود شروع ہو جاتا ہے
     
    • متفق متفق × 3
  3. غدیر زھرا

    غدیر زھرا لائبریرین

    مراسلے:
    3,150
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Devilish
    اِنَّ اللّٰہَ لایُغَیِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتّٰی یُغَیِّرُوا مَا بِأنفُسِہِمْ وإذَا أرَادَ اللّٰہُ بَقَوْمٍ سوئًا فَلاَ مردَّ لَہٗ ومَالَہُمْ مِنْ دُوْنہٖ مِن وَال (رعد:۱۱)

    ترجمہ: بیشک اللہ کسی قوم کی حالت نہیں بدلتا؛ جب تک وہ خود اپنے آپ کو نہ بدل ڈالے اور جب اللہ کسی قوم کو برے دن دکھانے کا ارادہ فرماتا ہے تو پھر اُسے کوئی ٹال نہیںسکتا اور اللہ کے سوا ایسوں کا کوئی بھی مددگار نہیں ہوسکتا:

    خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
    نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت بدلنے کا
     
  4. محسن وقار علی

    محسن وقار علی محفلین

    مراسلے:
    12,013
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    امپرومنٹ سٹارٹس ودھ "آئی":)
     
    • متفق متفق × 2
  5. سید زبیر

    سید زبیر محفلین

    مراسلے:
    4,362
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    غدیر زھرا ! بے شک
    "اصلاحِ نفس"اور"خود احتسابی"
    سے ہی انسان کردار کا غازی بن سکتا ہے
    اقبال بڑا اپدیشک ہے من باتوں میں موہ لیتا ہے
    گفتار کا غازی بن تو گیا کردار کا غازی بن نہ سکا
     
    • متفق متفق × 1
  6. عمراعظم

    عمراعظم محفلین

    مراسلے:
    1,833
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    سو فیصد متفق۔۔۔۔ جب تک ہم اپنے کردار کی اصلاح نہیں کریں گے،تب تک کسی تبدیلی کے برے میں سوچنا عبث ہے۔
     
    • متفق متفق × 1
  7. غدیر زھرا

    غدیر زھرا لائبریرین

    مراسلے:
    3,150
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Devilish
    جی بالکل ۔ لیکن بھیا آپ نے پرمزاح کی ریٹنگ کیوں کی o_O
     
  8. x boy

    x boy محفلین

    مراسلے:
    6,208
    جھنڈا:
    UnitedArabEmirates
    موڈ:
    Breezy
    صحیح
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. غدیر زھرا

    غدیر زھرا لائبریرین

    مراسلے:
    3,150
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Devilish
    :)
     
  10. ادب دوست

    ادب دوست معطل

    مراسلے:
    3,429
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    اختلاف کی گنجائش موجود ہے ؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. غدیر زھرا

    غدیر زھرا لائبریرین

    مراسلے:
    3,150
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Devilish
    یقیناً :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. ادب دوست

    ادب دوست معطل

    مراسلے:
    3,429
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    نہیں نہیں ! میرا مطلب تھا کہ " کیا اس میں بھی کوئی اختلاف کی گنجائش ہو سکتی ہے؟"
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  13. غدیر زھرا

    غدیر زھرا لائبریرین

    مراسلے:
    3,150
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Devilish
    اب اگر میں "یقیناً نہیں" کہوں گی تو اپنی پہلے کہی گئی بات کی نفی کروں گی :)
     
  14. ادب دوست

    ادب دوست معطل

    مراسلے:
    3,429
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    باقی اُن لسانی جماعتوں کا کیا بنے گا جو تھوک کے حساب سے پائی جاتی ہیں ؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  15. غدیر زھرا

    غدیر زھرا لائبریرین

    مراسلے:
    3,150
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Devilish
    جس کی حدِ نگاہ جہاں تک وہ وہیں تک دیکھ پائے گا وہ جماعتیں اگر مقاصد و عزائم میں وسعت لے آئیں تو شاید کہیں ان کا بھی نام آئے :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  16. ادب دوست

    ادب دوست معطل

    مراسلے:
    3,429
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    یہاں اُن کا نام آئے یا نہ آئے مگر زمینی حقیقت تو یہ ہے کہ ایسی جما عتیں اور ایسے افراد موجود ہیں جو کم نگاہی کا شکار ہیں اور کسی قیمت پر تبدیل ہونے کو تیار نہیں -
     
    • متفق متفق × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  17. غدیر زھرا

    غدیر زھرا لائبریرین

    مراسلے:
    3,150
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Devilish
    صد فیصد متفق :) کم نگاہی کا شکار تو ہم بھی ہیں جو ان جماعتوں کو پروان چڑھانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہیں :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  18. ادب دوست

    ادب دوست معطل

    مراسلے:
    3,429
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    ہم کہاں کوئی کردار ادا کرتے ہیں
    "ہم فقط اللہ ھو ۔۔ اللہ ھو "
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  19. غدیر زھرا

    غدیر زھرا لائبریرین

    مراسلے:
    3,150
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Devilish
    یہ معصومیت تو نہیں ہو گی جو آپ "ہم" کو سرے سے کردار ہی نہیں مان رہے ہاں بے خبری ضرور ہو سکتی ہے :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  20. ادب دوست

    ادب دوست معطل

    مراسلے:
    3,429
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    نہ معصومیت نہ بے خبری ! یہ تو آپ کی ہم نوائی میں ایک شکوہ تھا-
    ڈُھونڈنا ہے نیا پیرائیہِ اظہار ہمیں
    استعاروں کی زباں کوئی سمجھتا ہی نہیں۔۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر