غدیر زھرا

لائبریرین
اگر ہم سدھر گئے تو ہمارا حکمران بھی ایک نیک نیت انسان ہو گا ۔۔

پھر ہر تحریک، تحریکِ "انصاف" ہو گی :)

ہر لیگ "مسلم" لیگ ہو گی :)

ہر پارٹی "پیپلز" پارٹی ہو گی :)

ہر موومنٹ "متحدہ قومی موومنٹ" ہو گی :)

ہر جماعت، جماعتِ "اسلامی" ہو گی :)

ہر مجلس، مجلسِ "وحدت المسلمین" ہو گی :)

"انقلاب" چاہتے ہیں تو پہلے خود کو بدلیں ۔۔

پھر مسجدِ اقصٰی کو بچانے ایوبی بھی آئے گا :)

دیبل میں بہن کی عصمت بچانے بن قاسم بھی آئے گا :)

جب ہمارا منشور "اصلاحِ نفس" اور "خود احتسابی" بن جائے گا تب پاکستان میں اسلام اور آئین کی بالادستی بھی قائم ہو جائے گی :)

تو آئیے تبدیلی کا عمل اپنی ذات سے شروع کرتے ہیں :)

:pak1:
 

شیزان

لائبریرین
زبردست بات ہے
دوسروں پر انگلی اٹھانے کی بجائے بندہ اپنی ذات پر توجہ دے تو بہتری کا عمل خود بخود شروع ہو جاتا ہے
 

غدیر زھرا

لائبریرین
اِنَّ اللّٰہَ لایُغَیِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتّٰی یُغَیِّرُوا مَا بِأنفُسِہِمْ وإذَا أرَادَ اللّٰہُ بَقَوْمٍ سوئًا فَلاَ مردَّ لَہٗ ومَالَہُمْ مِنْ دُوْنہٖ مِن وَال (رعد:۱۱)

ترجمہ: بیشک اللہ کسی قوم کی حالت نہیں بدلتا؛ جب تک وہ خود اپنے آپ کو نہ بدل ڈالے اور جب اللہ کسی قوم کو برے دن دکھانے کا ارادہ فرماتا ہے تو پھر اُسے کوئی ٹال نہیںسکتا اور اللہ کے سوا ایسوں کا کوئی بھی مددگار نہیں ہوسکتا:

خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت بدلنے کا
 

سید زبیر

محفلین
غدیر زھرا ! بے شک
"اصلاحِ نفس"اور"خود احتسابی"
سے ہی انسان کردار کا غازی بن سکتا ہے
اقبال بڑا اپدیشک ہے من باتوں میں موہ لیتا ہے
گفتار کا غازی بن تو گیا کردار کا غازی بن نہ سکا
 

عمراعظم

محفلین
سو فیصد متفق۔۔۔۔ جب تک ہم اپنے کردار کی اصلاح نہیں کریں گے،تب تک کسی تبدیلی کے برے میں سوچنا عبث ہے۔
 

غدیر زھرا

لائبریرین
یہاں اُن کا نام آئے یا نہ آئے مگر زمینی حقیقت تو یہ ہے کہ ایسی جما عتیں اور ایسے افراد موجود ہیں جو کم نگاہی کا شکار ہیں اور کسی قیمت پر تبدیل ہونے کو تیار نہیں -
صد فیصد متفق :) کم نگاہی کا شکار تو ہم بھی ہیں جو ان جماعتوں کو پروان چڑھانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہیں :)
 
یہ معصومیت تو نہیں ہو گی جو آپ "ہم" کو سرے سے کردار ہی نہیں مان رہے ہاں بے خبری ضرور ہو سکتی ہے

نہ معصومیت نہ بے خبری ! یہ تو آپ کی ہم نوائی میں ایک شکوہ تھا-
ڈُھونڈنا ہے نیا پیرائیہِ اظہار ہمیں
استعاروں کی زباں کوئی سمجھتا ہی نہیں۔۔۔۔۔
 
Top