منیر نیازی

  1. پ

    منیر نیازی غزل -ان سے نین ملا کے دیکھو -منیر نیازی

    غزل ان سے نین ملا کے دیکھو یہ دھوکا بھی کھا کے دیکھو دوری میں کیا بھید چھپا ہے اس کا کھوج لگا کے دیکھو کسی اکیلی شام کی چپ میں گیت پرانے گا کے دیکھو آج کی رات بہت کالی ہے سوچ کے دیپ جلا کے دیکھو دل کا گھر سنسان پرا ہے دکھ کی دھوم مچا کے دیکھو جاگ جاگ کر عمر کٹی ہے نیند کے...
  2. پ

    منیر نیازی انتخاب از منیر نیازی

    کار اصل زیست کوئی آئے باغ میں اس طرح کوئی دید جیسے بہار میں کوئی رنگ دار سحر اڑے کسی گوشئہ شب تار میں کوئی یاد اس میں ہو اس طرح کوئی رنج جیسے خمار میں کوئی زندگی کسی خواب میں کوئی کام کوچئہ یار میں
  3. پ

    منیر نیازی غزل-ہیں رواں اس راہ پر جس کی کوئی منزل نہ ہو -منیر نیازی

    غزل ہیں رواں اس راہ پر جس کی کوئی منزل نہ ہو جستجو کرتے ہیں اسکی جو ہمیں حاصل نہ ہو وہم یہ عجب ہے تجھ کو اے جمالِ کم نما جیسے سب کچھ ہو مگر تو دید کے قابل نہ ہو دشتِ نجد یاس میں دیوانگی ہو ہر طرف ہر طرف محمل کا شک ہو اور کہیں محمل نہ ہو چاہتا ہوں میں منیر اس عمر کے انجام پر ایک...
  4. پ

    منیر نیازی نظم- اے سریر آرائے اورنگِ حْسن-منیر نیازی

    اے سریر آرائے اورنگِ حْسن اک بے رخی سی ربطِ محبت میں ہے کہیں اک شک کا روگ شوق کی جنت میں ہے کہیں کیا بات اس کے دل میں ہے کہتا نہیں کوئی الجھن ہے کس طرح کی بتاتا نہیں کوئی بس چپ سی لگ گئی ہے جوانانِ شہر کو کچھ ہو گیا ہے روحِ خیابانِ شہر کو ہر اہلِ دل کو جان سے بیزار کردیا تو نے تو...
  5. پ

    منیر نیازی غزل-خیالِ یکتا میں خواب اتنے-منیر نیازی

    غزل خیالِ یکتا میں خواب اتنے سوال تنہا جواب اتنے کبھی نہ خوبی کا دھیان آیا، ہوئے جہاں میں خراب اتنے حساب دینا پڑا ہمیں بھی کہ ہم جو تھے بے حساب اتنے بس اک نظر میں ہزار باتیں، پھر اس سے آگے حجاب اتنے مہک اٹھے رنگِ سرخ جیسے کھلے چمن میں گلاب اتنے منیر آئے کہاں سے دل میں نئے...
  6. پ

    منیر نیازی غزل-ابھی مجھے اک دشتِ صدا کی ویرانی سے گزرنا ہے- منیر نیازی

    غزل ابھی مجھے اک دشتِ صدا کی ویرانی سے گزرنا ہے ایک مسافت ختم ہوئی ہے، ایک سفر ابھی کرنا ہے گری ہوئی دیواروں میں جکڑے سے ہوئے دروازوں کی خاکستر سی دہلیزوں پر سرد ہوا نے ڈرنا ہے ڈر جانا ہے دشت و جبل کو تنہائی کی ہیبت سے آدھی رات کو جب مہتاب نے تاریکی سے ابھرنا ہے یہ تو ابھی آغاز ہے...
  7. محمد امین

    منیر نیازی نظم: ایک امت کے گذرنے کے بعد کا وقت: منیر نیازی

    (مجموعہء کلام، چھہ رنگین دروازے سے لی گئی( وہ عہد جو دھندلا گیا، اک چاند جو گہنا گیا، وہ ساتھ اپنے لے گیا، اپنی ردائے دل کشا، رستے دکھاتی روشنی، گہری کشش موجود کی، ہونے کی مستی سے بھرے، رشتے گمان و لمس کے، اب اصل تو باقی نہیں، اس کا یقیں باقی نہیں، اک نقل جیسے اس کی ہے، بے روح جیسی کوئی شے، یہ...
  8. فرخ منظور

    اس بے وفا کا شہر ہے ۔ نسیم بیگم، منیر نیازی

    اس بے وفا کا شہر ہے اور ہم ہیں دوستو گلوکارہ: نسیم بیگم فلم: شہید 1962 موسیقی: رشید عطرے شاعر: منیر نیازی اس بے وفا کا شہر ہے اور ہم ہیں دوستو اشکِ رواں کی نہر ھے اور ھم ھیں دوستو یہ اجنبی سی منزلیں اور رفتگاں کی یاد تنہائیوں کا زہر ھے اور ھم ھیں دوستو لائی ھے اب اڑا کے گئے موسموں کی باس...
  9. خرد اعوان

    منیر نیازی وہ دل کی باتیں زمانے بھر کو یہ یوں سناتا ، مجھے بتاتا،منیر نیازی

    وہ دل کی باتیں زمانے بھر کو یہ یوں سناتا ، مجھے بتاتا وہ اک دفعہ تو میری محبت کو آزماتا ، مجھے بتاتا زبانِ خلقت سے جانے کیا کیا وہ مجھ کو باور کرارہا ہے کسی بہانے انا کی دیوار گراتا ، مجھے بتاتا زمانے والوں کو کیا پڑی ہے سنیں جو حال دل شکستہ مگر میری تو یہ آرزو تھی مجھے چلاتا ، مجھے...
  10. L

    منیر نیازی نظم - ایک پرانی ریت ۔ منیر نیازی

    ایک پرانی ریت جو بھی گھر سے جاتا ہے یہ کہہ کر ہی جا تا ہے ’’ دیکھوں، مجھ کو بھول نہ جانا میں پھر لوٹ کے آئوں گا دل کو اچھے لگنے والے لاکھوں تحفے لائوں گا نئے نئے لوگوں کی باتیں آکر تمھیں سنائوں گا ‘‘ لیکن آنکھیں تھک جاتی ہیں وہ واپس نہیں آتا ہے لوگ بہت ہیں اور وہ اکیلا ان میں گم ہو جاتا ہے...
  11. فاروقی

    منیر نیازی غم کی بارش نے بھی تیرے نقش کو دھویا نہیں

    غم کی بارش نے بھی تیرے نقش کو دھویا نہیں تو نے مجھ کو کھو دیا، میں نے تجھے کھویا نہیں نیند کا ہلکا گلابی سا خمار آنکھوں میں تھا یوں لگا جیسے وہ شب کو دیر تک سویا نہیں ہر طرف دیوار و در اور ان میں آنکھوں کے ہجوم کہہ سکے جو دل کی حالت وہ لب گویا نہیں جرم آدم نے کیا اور نسلِ آدم...
  12. محمد وارث

    منیر نیازی نظم - پہلی بات ہی آخری تھی - منیر نیازی

    پہلی بات ہی آخری تھی از منیر نیازی پہلی بات ہی آخری تھی اس سے آگے بڑھی نہیں ڈری ہوئی کوئی بیل تھی جیسے پورے گھر پہ چڑھی نہیں ڈر ہی کیا تھا کہہ دینے میں کھل کر بات جو دل میں تھی آس پاس کوئی اور نہیں تھا شام تھی نئی محبت کی ایک جھجک سی ساتھ رہی کیوں قرب کی ساعتِ حیراں میں حد سے آگے بڑھنے کی پھیل...
  13. محمد وارث

    منیر نیازی چار چُپ چیزاں - منیر نیازی

    چار چُپ چیزاں بربر، جنگل، دشت، سمندر، سوچاں دے پہاڑ جیہڑے شہر دے کول ایہہ ہوون اوس نوں دین وگاڑ اندروں پاگل کر دیندی اے، ایہناں دی گرم ہواڑ ایہناں دے نیڑے رہن لئی، بڑی ہمت اے درکار ایناں دی چُپ دی ہیبت دا کوئی جھل نہ سکدا بھار (منیر نیازی)
  14. محمد وارث

    منیر نیازی منیر نیازی دیاں مختصر پنجابی نظماں

    اِک موقعے تے ایڈیاں دَردی اکھاں دے وچ ہنجو بھرن نہ دیواں وَس چلے تے ایس جہان وچ کسے نوں مرن نہ دیواں ہوا نال ٹکراں اُپر قہر خدا میرے دا ہیٹھاں لکھ بلاواں سب راہواں تے موت کھلوتی کیہڑے پاسے جاواں اک کُڑی پیار کرن توں کافی پہلے کنی سوہنی لگدی سی اپنے مرن توں کافی پہلے کنی سوہنی لگدی سی...
  15. محمد وارث

    منیر نیازی بدل اُڈے تے گم اسمان دسیا - منیر نیازی

    بدل اُڈے تے گم اسمان دسیا پانی اتریا تے اَپنا مکان دسیا اوتھوں اگے فراق دیاں منزلاں سَں جتھے پہنچ کے تیرا نشان دسیا کم اوہو منیر سی مشکلاں دا جہیڑا شروع وچ بوت اسان دسیا (منیر نیازی)
  16. محمد وارث

    منیر نیازی غزل- بے چین بہت پھرنا گھبرائے ہوئے رہنا، منیر نیازی

    بے چین بہت پھرنا گھبرائے ہوئے رہنا اِک آگ سی جذبوں کی دہکائے ہوئے رہنا چھلکائے ہوئے چلنا خوشبو لبِ لعلیں کی اک باغ سا ساتھ اپنے مہکائے ہوئے رہنا اس حسن کا شیوہ ہے جب عشق نظر آئے پردے میں چلے جانا، شرمائے ہوئے رہنا اک شام سی کر رکھنا کاجل کے کرشمے سے اک چاند سا آنکھوں میں چمکائے ہوئے رہنا...
  17. الف عین

    دشتِ صدا - منیر نیازی

    دشتِ صدا منیر نیازی
  18. الف عین

    ایک لمحہ تیز سفر کا - منیر نیازی

    ایک لمحہ تیز سفر کا منیر نیازی
  19. الف عین

    جنگل میں دھنک - منیر نیازی

    جنگل میں دھنک منیر نیازی مرحوم
  20. عمر سیف

    منیر نیازی اپنی ہی تیغِ ادا سے آپ گھائل ہوگیا - منیر نیازی

    اپنی ہی تیغِ ادا سے آپ گھائل ہوگیا چاند نے پانی میں دیکھا اور پاگل ہوگیا وہ ہوا تھی شام ہی سے رستے خالی ہوگئے وہ گھٹا برسی کے سارا شہر جل تھل ہوگیا میں اکیلا اور سفر کی شام رنگوں میں‌ڈھلی پھر یہ منظر میری آنکھوں سے بھی اوجھل ہوگیا اب کہاں ہوگا وہ اور ہوگا بھی تو ویسا کہاں سوچ کر یہ بات جی...
Top