منیر نیازی غزل -ان سے نین ملا کے دیکھو -منیر نیازی

غزل

ان سے نین ملا کے دیکھو
یہ دھوکا بھی کھا کے دیکھو

دوری میں کیا بھید چھپا ہے
اس کا کھوج لگا کے دیکھو

کسی اکیلی شام کی چپ میں
گیت پرانے گا کے دیکھو

آج کی رات بہت کالی ہے
سوچ کے دیپ جلا کے دیکھو

دل کا گھر سنسان پرا ہے
دکھ کی دھوم مچا کے دیکھو

جاگ جاگ کر عمر کٹی ہے
نیند کے دوارے جا کے دیکھو

منیر نیازی​
 

الف عین

لائبریرین
اچھی غزل ہے، شکریہ پیاسا صحرا۔
اور محمود، اگر تم کو ان کی دستخط کا فانٹ اچھا لگ رہا ہے تو مطلب یہ کہ یہ فانٹ تمہارے پاس پہلے سے موجود ہے، پھر دستیابی کی کیا فکر، آم کھاؤ پیڑ کیا گنتے ہو!!
 

شاہ حسین

محفلین
اچھی غزل ہےجناب پیاسا صحرا صاحب ۔

محمود غزنوی صاحب میرے پاس یہ فونٹ نہیں ہے اس لئے توماہا میں ہے نظر آرہا ہے اس کا آسان طریقہ یہ ہے آپ ورڈ پیڈ میں ہر فوفٹ کو چیک کر لیں‌انُ ہی میں سے کوئی ہوگا ۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
فلمسٹار زیبا پر کیا خوبصورت فلمایا گیا ہے اس غزل کو، میڈم نور جہاں کی آواز میں فلم تیرے شہر میں، موسیقار حسن لطیف

 
Top