فرخ منظور

  1. جاسمن

    مبارکباد فرخ منظور کے محفل پہ سولہ سال

    تمنا شعر سننے کی تھی صاحب غزل مجھ کو سعادت ہو گئی ہے اردو محفل کے شاعر فرخ منظور کو شعر و ادب سے خصوصی لگاؤ ہے۔ کبھی کبھی اپنا کلام تو پیش کرتے ہی ہیں لیکن آپ انھیں اکثر "پسندیدہ کلام" والے زمرے میں پائیں گے۔ خوش کلام فرخ منظور اردو محفل کے سینئیر محفلین ہیں۔ ہم انھیں اردو محفل میں سولہ سال...
  2. فرخ منظور

    حباب آسا اب اس زندگی کو کیا کہیے! (غزل برائے تنقید و اصلاح)

    غزل برائے تنقید و اصلاح حباب آسا اب اس زندگی کو کیا کہیے! بچھڑ کے ملنے کے وقفوں کو اس میں کیا کہیے؟ کسی کی زلف کی خوشبو کو کہیے مشکِ ختن کسی کی مست خرامی کو پھر صبا کہیے کسی کے ہجر میں دل تھام کر پڑے رہیے پھر اس صنم کو بھی بیکار و بے وفا کہیے پھر اک شکست کو لکھیے کہ ہے یہ فتحِ مبیں ہمیشہ شہ...
  3. فرخ منظور

    کافی شاہ حسین، اردو آزاد ترجمہ از فرخ منظور (برائے تنقید و اصلاح)

    کافی شاہ حسین، اردو آزاد ترجمہ از فرخ منظور سجن نے پکڑی بانہہ ہماری کیسے کہہ دوں چھوڑ رے یارا رات اندھیری، بادل بارش بعد وکیلوں ہو گئی مشکل مشکل ہو گیا اب تو بلاوا عشق محبت وہی ہیں جانیں جن کے اوپر بیتی ساری جوہڑ پیدا کریں ہیں کلّر دھان کو ریت میں بو نہ یارا کیوں تو مارے بڑی چھلانگیں اک دن سب...
  4. فرخ منظور

    نصرت فتح علی آج رنگ ہے ری (قوّالی) ۔ نصرت فتح علی خاں

    آج رنگ ہے ری (قوّالی) ۔ نصرت فتح علی خاں
  5. فرخ منظور

    نصرت فتح علی حضرت خواجہ سنگ کھیلیے دھمال (قوالی) ۔ نصرت فتح علی خاں

    حضرت خواجہ سنگ کھیلیے دھمال قوالی نصرت فتح علی خاں
  6. فرخ منظور

    فرخ منظور کی تک بندیاں

    خواہشیں کیوں لہو میں پلتی ہیں جسم کی موت سے جو ٹلتی ہیں ہورہے ہم اسی کے پروانے شمعیں آنکھوں میں جس کی جلتی ہیں (فرخ منظور)
  7. ادب دوست

    سراج الدین ظفر رندانہ مراسم بُتِ چالاک سے رکھّو || غزل || سراج الدین ظفر

    رندانہ مراسم بُتِ چالاک سے رکھّو امّیدِ کَرم پھر شہِ لَولاک سے رکھّو ہر صبح کو اسمائے بتاں کی پڑھو تسبیح پاک اپنے دہن کو اسی مسواک سے رکھّو اے ہم نَفَسو، ولولہء شوق نہ ہو سرد ہاں گرم اسے خونِ رگِ تاک سے رکھّو راتوں کو جُھکا دو درِ جاناں پہ سر اپنا اور صبح کو اُنچا اِسے افلاک سے رکھّو جِھجکو...
  8. چوہدری لیاقت علی

    شاعری کیلنڈر 2016

    سال نو کا آغاز ۔ فضلی سنز کی منفرد تخلیق شاعری کیلنڈر کے ساتھ 366 دن366 غزلیں/نظمیں دل کو چھو لینے والی شاعری کا ایک حسین مرقع مسلسل اشاعت کے گیارہ سال شاعری انتخاب اپنا تھا شاعری کیلنڈر 2016 انتحاب چوہدری لیاقت علی نظر ثانی عزیز نبیل (قطر) ان احباب کا کلام اورتعاو ن شامل رہا نصیر...
  9. ًمحمد عامر سلطان چشتی

    غازی اور شہید(اظہار َ محبت اپنے جوانوں کے ساتھ )

    غازی اور شہید یک صد چوالیس ہے میرا نام مرے سن طبیبو جیالو سلام میں "گوما" میں لیکن مرے مجاہد جمائے قدم پوسٹوں پہ تمام مرے سارے غازی ہیں شاہیں صفت مرے سب شہیدوں نے پایا دوام مرے حُر عنایت ہو تجھ کو سلام تو رہبر پہ آیا تھا ملت کے کام مسل تُجھ پہ یزداں کا ہوگا فضل تجھے یاد کرتا ہے اصغر...
  10. انیس فاروقی

    ایک شعر کی اصلاح چاہتا ہوں ۔مری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں

    ایک شعر ہے یوں اس کی اصلاح کی درخواست ہے پھر نہ تقدیسِ ادب ہم سے قضا ہو جائے آج یہ قرض بھی صدیوں کا ادا ہو جائے
  11. انیس فاروقی

    ’’نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگ‘‘

    شہر میں ایک مشاعرہ ہے مصرعہ طرح حمایت علی شاعر کا ہے ’’نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگ‘‘ ہم سے کیوں پہلو بدل جاتے ہیں لوگ چھوڑ کر محفل نکل جاتے ہیں لوگ یاں گِلہ کوئی رقیبوں سے نہیں حلقہء یاراں سے جل جاتے ہیں لوگ ساقیا آؤ کبھی شہرِ سُخن دیکھنا کیسے مچل جاتے ہیں لوگ اُس بُتِ کافر کا جلوہء...
  12. ظ

    تم سنگ نیناں لاگے ۔۔۔ روبینہ بدر

  13. فرخ منظور

    سودا مقدور نہیں اس کی تجلّی کے بیاں کا ۔ مرزا رفیع سودا

    مقدور نہیں اس کی تجلّی کے بیاں کا جوں شمع سراپا ہو اگر صرف زباں کا پردے کو تعیّن کے درِ دل سے اٹھا دے کھلتا ہے ابھی پل میں طلسماتِ جہاں کا ٹک دیکھ صنم خانہء عشق آن کے اے شیخ جوں شمعِ حرم رنگ جھمکتا ہے بتاں کا اس گلشنِ ہستی‌ میں عجب دید ہے، لیکن جب چشم کھلے گُل کی تو موسم ہوں خزاں کا دکھلائیے...
  14. فرخ منظور

    فیض بے بسی کا کوئی درماں نہیں کرنے دیتے ۔ فیض احمد فیض

    بے بسی کا کوئی درماں نہیں کرنے دیتے اب تو ویرانہ بھی ویراں نہیں کرنے دیتے دل کو صد لخت کیا سینے کو صد پارہ کیا اور ہمیں چاک گریباں نہیں کرنے دیتے ان کو اسلام کے لٹ جانے کا ڈر اتنا ہے اب وہ کافر کو مسلماں نہیں کرنے دیتے دل میں وہ آگ فروزاں ہے عدو جس کا بیاں کوئی مضموں کسی عنواں نہیں‌کرنے...
  15. فرخ منظور

    ن م راشد حَسَن کوزہ گر (٢) ۔ ن م راشد

    حَسَن کوزہ گر (٢) اے جہاں زاد، نشاط اس شبِ بے راہ روی کی میں کہاں تک بھولوں؟ زور ِ مَے تھا، کہ مرے ہاتھ کی لرزش تھی کہ اس رات کوئی جام گرا ٹوٹ گیا _____ تجھے حیرت نہ ہوئی! کہ ترے گھر کے دریچوں کے کئ شیشوں پر اس سے پہلے کی بھی درزیں تھیں بہت __ تجھے حیرت نہ ہوئی! اے جہاں زاد، میں کوزوں کی...
  16. فرخ منظور

    ن م راشد حَسَن کوزہ گر (٣) ۔ ن م راشد

    حَسَن کوزہ گر (٣) جہاں زاد، وہ حلب کی کارواں سرا کا حوض، رات وہ سکوت جس میں ایک دوسرے سے ہم کنار تیرتے رہے محیط جس طرح ہو دائرے کے گرد حلقہ زن تمام رات تیرتے رہے تھے ہم ہم ایک دوسرے کے جسم و جاں سے لگ کے تیرتے رہے تھے ایک شاد کام خوف سے کہ جیسے پانی آنسوؤں میں تیرتا رہے ہم ایک دوسرے سے مطمئن...
  17. فرخ منظور

    میر مفت آبروئے زاہدِ علّامہ لے گیا ۔ میر تقی میر

    مفت آبروئے زاہدِ علّامہ لے گیا اِک مُغ بچہ اتار کے عمّامہ لے گیا داغِ فراق و حسرتِ وصل، آرزوئے شوق میں ساتھ زیرِ خاک بھی ہنگامہ لے گیا پہنچا نہ پہنچا، آہ گیا، سو گیا غریب وہ مرغِ نامہ بر جو مرا نامہ لے گیا اس راہ زن کے ڈھنگوں سے دیوے خدا پناہ اِک مرتبہ جو میر کا جی جامہ لے گیا (میر تقی میر)
  18. فرخ منظور

    تلاش کے نتائج دس صفحات سے آگے نہیں دکھاتے

    السلامُ علیکم! اردو محفل کے منتظمین سے گذارش ہے کہ اردو محفل میں کسی بھی قسم کی تلاش کے نتائج دس صفحات سے زیادہ نہیں دکھاتے۔ اس کا کوئی حل؟
  19. فرخ منظور

    فیض پھر آئنہِ عالم شاید کہ نکھر جائے ۔ فیض احمد فیض

    پھر آئنہِ عالم شاید کہ نکھر جائے پھر اپنی نظر شاید تا حدِّ نظر جائے صحرا پہ لگے پہرے اور قفل پڑے بن پر اب شہر بدر ہو کر دیوانہ کدھر جائے خاکِ رہِ جاناں پر کچھ خوں تھا گِرو اپنا اس فصل میں ممکن ہے یہ قرض اتر جائے دیکھ آئیں چلو ہم بھی جس بزم میں سنتے ہیں جو خندہ بلب آئے وہ خاک بسر جائے یا...
  20. فرخ منظور

    فیض آج شب کوئی نہیں ہے ۔ فیض احمد فیض

    آج شب کوئی نہیں ہے آج شب دل کے قریں کوئی نہیں ہے آنکھ سے دور طلسمات کے در وا ہیں کئی خواب در خواب محلّات کے در وا ہیں کئی اور مکیں کوئی نہیں ہے، آج شب دل کے قریں کوئی نہیں ہے "کوئی نغمہ، کوئی خوشبو، کوئی کافر صورت" کوئی امّید، کوئی آس مسافر صورت کوئی غم، کوئی کسک، کوئی شک، کوئی یقیں کوئی نہیں...
Top