غازی اور شہید

یک صد چوالیس ہے میرا نام

مرے سن طبیبو جیالو سلام

میں "گوما" میں لیکن مرے مجاہد

جمائے قدم پوسٹوں پہ تمام

مرے سارے غازی ہیں شاہیں صفت

مرے سب شہیدوں نے پایا دوام

مرے حُر عنایت ہو تجھ کو سلام

تو رہبر پہ آیا تھا ملت کے کام

مسل تُجھ پہ یزداں کا ہوگا فضل

تجھے یاد کرتا ہے اصغر مقام!

وہ سرور کی چوٹی پہ جامِ شہادت

پیا مرے ساجد نے اللہ کے نام

ید و پا گنوا کر مرے بیگ نے

کیا نرسنگوں کا ہے اونچا مقام

میں انور جوانوں کے زخموں کا مرہم

کہ ان کی شفاؤں میں میرا انعام

(ڈاکٹر کیپٹن جاوید انور )
 
Top