سراج الدین ظفر رندانہ مراسم بُتِ چالاک سے رکھّو || غزل || سراج الدین ظفر

ادب دوست نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 27, 2015

  1. ادب دوست

    ادب دوست معطل

    مراسلے:
    3,429
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    رندانہ مراسم بُتِ چالاک سے رکھّو
    امّیدِ کَرم پھر شہِ لَولاک سے رکھّو

    ہر صبح کو اسمائے بتاں کی پڑھو تسبیح
    پاک اپنے دہن کو اسی مسواک سے رکھّو

    اے ہم نَفَسو، ولولہء شوق نہ ہو سرد
    ہاں گرم اسے خونِ رگِ تاک سے رکھّو

    راتوں کو جُھکا دو درِ جاناں پہ سر اپنا
    اور صبح کو اُنچا اِسے افلاک سے رکھّو

    جِھجکو نہ سرِحلقہءخوبانِ گُل اندام
    آگے قدم اک جذبہء بیباک سے رکھّو

    عرفاں ہے تو ذرّوں سے بناؤ مہ و کوکب
    خورشید کی بنیاد کفِ خاک سے رکھّو

    کُھل جائے گا ہر راز اُٹھاو تو سہی جام
    رشتہ کوئی تو عالمِ اِدراک سے رکھّو

    جاں نذر کرو شوق میں اُس بندِ قبا کے
    دل باندھ کے اُس گوشہء پوشاک سے رکھّو

    میخانے کی املاک میں بیٹھو تو دل اپنا
    آزاد غمِ دولت و املاک سے رکھّو

    گھیرا ہے اگر عشق کے گردابِ بَلا نے
    یارانہ مری طرح کے پیراک سے رکھّو

    بس ایک عقیدت ہی تو ہے حاصلِ ایماں
    حوروں سے رکھّو یا بُتِ چالاک سے رکھّو

    میخانہ ہی اس شہر میں اک جائے اماں ہے
    باہر نہ قدم اِس حرمِ پاک سے رکھّو

    ہر شور مرے چاکِ گریباں سے اُٹھے گا
    ہر حشر کی امّید اسی چاک سے رکھّو

    ہاتھوں میں جو ساغر ہے تو اسکندر و جم کیا
    طوفاں سا رویّہ خس و خاشاک سے رکھّو

    اے دیدہ ورو، خرمنِ جاں میں شررِ عشق
    رکھنا ہو جو منظور مری خاک سے رکھّو

    رندو، جو عجائب ہیں ابھی بطنِ زماں میں
    اُن کی بھی خبر جوہرِ ادراک سے رکھّو

    گُل شاخِ سعادت سے کوئی آہی گرے گا
    دامن کو بچا کر خس و خاشاک سے رکھّو

    پیچاکِ دو عالم کو سمجھنا ہو جو منظور
    نسبت کوئی اُس زلف کی پیچاک سے رکھّو

    کیا سرمد و منصور نے پایا صلہء عشق
    امّید نہ کچھ عالمِ سَفّاک سے رکھّو

    پہنچادو ہر اک شہر میں سراج یہ اشعار
    آگاہ غزالوں کو مری ڈاک سے رکھّو​


    سراج الدین ظفر​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • زبردست زبردست × 5
  2. صائمہ شاہ

    صائمہ شاہ محفلین

    مراسلے:
    4,659
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Cool
    واہ بہت عمدہ شراکت
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. کاشف اختر

    کاشف اختر لائبریرین

    مراسلے:
    713
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Goofy
    بہت ہی اعلٰی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. نور وجدان

    نور وجدان مدیر

    مراسلے:
    5,204
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Asleep
    عمدہ شراکت
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر