اقبال

  1. محمد خلیل الرحمٰن

    نئی محبت :: از:: محمد خلیل الرحمٰن

    نئی محبت محمد خلیل الرحمٰن (علامہ اقبال سے معذرت کے ساتھ) اک روز یہ کہنے لگے ابّا جو ہمارے ہر روز یہ کِس ڈھنگ سے کالج کو چلا رے کیا جانیے میں کتنے جہاں دیکھ چکا ہوں جو بن کے مٹے ان کے نشاں دیکھ چکا ہوں ہر روز نئے ڈھنگ سے ڈریسنگ ہے تو کرتا اور ناشتہ کرتے ہوئے آہیں بھی ہے بھرتا ’’کہہ ہم سے...
  2. غدیر زھرا

    اقبال علامہ اقبال کی پنجاب سے متعلق شاعری

    پنجاب کے پیر زادوں سے حاضر ہوا مَیں شیخِ مجّددؒ کی لحّد پر وہ خاک کہ ہے زیرِ فلک ہے مطلعِ انوار اس خاک کے ذرّوں سے ہیں شرمندہ ستارے اس خاک میں پوشیدہ ہے وہ صاحبِ اصرار گردن نہ جھکی جس کی جہانگیر کے آگے جس کے نفّسِ گرم سے ہے گرمیِ احرار وہ ہند میں سرمایہء ملّت کا نگہباں اللہ نے بروقت کیا جس...
  3. مومن مخلص

    خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی۔۔۔۔اس شعر کے شاعر کا نام؟

    خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا کیا آپ میں سے کوئی بتا سکتا ہے اس شعر کے شاعر کا نام کیا ہے؟ کوئی کہتا ہے کہ علامہ اقبال ہے کوئی کہتا ہے کہ حالی ہے۔ ثبوت کے ساتھ بتائیں گے تو زیادہ بہتر ہوگا۔
  4. محمد خلیل الرحمٰن

    یا چُناں کُن یا چُنیں ترجمہ از محمد خلیل الرحمٰن

    یا چُناں کُن یا چُنیں (ترجمہ از محمد خلیل الرحمٰن) یا مسلمانوں سے کہہ دے ، جاں ہتھیلی پر نہ لیں ڈال دے یا مردہ تن میں تازہ جانِ آفریں یا چُناں کُن یا چُنیں یا برہمن سے ترشوا اِک نیا اب تو خدا یا تو ہوجا سینہء زنار میں خلوت گزیں یا چُناں کُن یا چُنیں یا نیا آدم بنا، ابلیس سے کمتر ہو جو یا...
  5. حسان خان

    فارسی گو ملک تاجکستان میں اقبالِ لاہوری کا مقام

    معروف پاکستانی شاعر اور متفکر اقبال لاہوری کا نام تاجکستان کی ادبی و ثقافتی محفلوں میں پچھلی صدی کے چھٹے عشرے سے زبانوں پر عام ہوا۔ اور یہ اُس وقت ہوا جب نامور تاجک شاعر میر سعید میر شکر نے روسی حروف میں ایک مقالہ اور بعدازاں اقبال کا ایک مجموعۂ اشعار نشر کر کے تاجک خوش ذوق قاریوں کو اس نامور...
  6. کاشفی

    منظر بھوپالی گنگا تیرے پانی کا رنگ بدل دیں گے - منظر بھوپالی

    گنگا تیرے پانی کا رنگ بدل دیں گے (منظر بھوپالی) گنگا تیرے پانی کا رنگ بدل دیں گے یہ مُلّا، پنڈت اور نیتا گنگا تیرے پانی کا رنگ بدل دیں گے پنڈت کو تِلک لگانا ہے مُلاّ کو مرغا کھانا ہے نیتا کو آگ لگانا ہے اور ہم کو خوں میں نہانا ہے گنگا تیرے پانی کا رنگ بدل دیں گے آنگن آنگن نفرت بو دی یہ دیکھ کے...
  7. محمد خلیل الرحمٰن

    پیامِ مشرِق سے ایک غزل کا ترجمہ

    پیامِ مشرِق سے ایک غزل (علامہ اقبال) ترجمہ : محمد خلیل الرحمٰن فریبِ کشمکشِ عقل دیدنی ٹھہرا ہے میرِ قافلہ ، پر شوق رہزنی ٹھہرا حیات و زیست کا کیا پوچھتے ہو دنیا میں پگھلتی زیست ہے اور موت جانکنی ٹھہرا سرِ مزار ذرا رُک کے سُن ہماری بات سکوت کرتے ہیں پر حرف گفتنی ٹھہرا عرب کے دشت میں پھر...
  8. بلال جلیل

    اقبال تو نے پوچھی ہے امامت کي حقيقت مجھ سے

    تو نے پوچھی ہے امامت کي حقيقت مجھ سے حق تجھے ميری طرح صاحب اسرار کرے ہے وہي تيرے زمانے کا امام برحق جو تجھے حاضر و موجود سے بيزار کرے موت کے آئنے ميں تجھ کو دکھا کر رخ دوست … زندگي تيرے ليے اور بھي دشوار کرے دے کے احساس زياں تيرا لہو گرما دے فقر کی سان چڑھا کر تجھے تلوار کرے
  9. طارق شاہ

    اقبال (بچوں کے لیے) پر ندے کی فر یاد -- ( آتا ہے یاد مجھ کو گزرا ہُوا زمانا )

    پر ندے کی فر یاد علامہ اقبال بچو ں کے لیے آتا ہے یاد مجھ کو گزُرا ہُوا زمانا وہ باغ کی بہاریں، وہ سب کا چہچہانا آزادیاں کہاں، وہ اب اپنے گھونسلے کی اپنی خوشی سے آنا، اپنی خوشی سے جانا لگتی ہے چوٹ دل پر ، آتا ہے یاد جس دم شبنم کے آنسوؤں پر کلیوں کا مُسکرانا وہ پیاری پیاری صُورت ، وہ...
  10. طارق شاہ

    اقبال (بچوں کے لیے) ماں کا خواب ( ماخُوذ )

    ماں کا خواب علامہ اقبال (ماخو ذ) بچوں کے لیے میں سوئی جو اِک شب تو دیکھا یہ خواب بڑھا اور جس سے مِرا اِضطراب یہ دیکھا، کہ میں جا رہی ہوں کہیں اندھیرا ہے اور راہ مِلتی نہیں لرزتا تھا ڈر سے مِرا بال بال قدم کا تھا دہشت سے اُٹھنا محال جو کچھ حوصلہ پا کے آگے بڑھی تو دیکھا قطار ایک...
  11. طارق شاہ

    اقبال (بچوں کے لیے) ایک گائے اور بکری ( ماخُوذ )

    ایک گائے اور بکری علامہ اقبال (ماخُوذ ) بچوں کے لیے اِک چراگہ ہری بھری تھی کہیں تھی سراپا بہار جس کی زمیں کیا سماں اُس بہار کا ہو بیاں ہر طرف صاف ندّیاں تھیں رواں تھے اناروں کے بے شُماردرخت اور پیپل کے سایہ دار درخت ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں آتی تھیں طائروں کی صدائیں آتی تھیں کِسی ندی...
  12. طارق شاہ

    اقبال (بچوں کے لیے) ایک مکڑا اور مکھی، (ماخوذ )

    ایک مکڑا اور مکھی علامہ اقبال (ماخوذ ) بچوں کے لیے اِک دن کسی مکھی سے یہ کہنے لگا مکڑا اِس راہ سے ہوتا ہے گزر روز تمھارا لیکن مری کٹیا کی نہ جاگی کبھی قسمت بُھولے سے کبھی تم نے یہاں پاؤں نہ رکھا غیروں سے نہ ملیے تو کوئی بات نہیں ہے! اپنوں سے مگر چاہیے یوں کِھنچ کے نہ رہنا آؤ جو مرے...
  13. طارق شاہ

    اقبال (بچوں کے لیے) ہمد ر د ی، (ماخوذ از ولیم کُوپر)

    ہمد ر د ی علامہ اقبال ( ماخوذ از ولیم کُوپر ) بچوں کے لیے ٹہنی پہ کسی شجر کی تنہا بُلبُل تھا کوئی اُداس بیٹھا کہتا تھا کہ، رات سر پہ آئی اُڑنے چگنے میں دن گزارا پُہنچُوں کِس طرح آشیاں تک ہر چیز پہ چھا گیا اندھیرا سُن کر بُلبُل کی آہ و زاری جگنو کوئی پاس ہی سے بولا حاضر ہُوں، مدد...
  14. طارق شاہ

    اقبال (بچوں کے لیے) ایک پہا ڑ اور گلہری، (ماخوذ از ایمرسن)

    ایک پہا ڑ اور گلہری علامہ اقبال (ماخوذ از ایمرسن) (بچوں کے لیے) کوئی پہاڑ یہ کہتا تھا اِک گلہری سے تجھے ہو شرم تو پانی میں جا کے ڈوب مرے ذرا سی چیز ہے ، اس پر غرور ، کیا کہنا یہ عقل اور یہ سمجھ ، یہ شعور ، کیا کہنا! خُدا کی شان ہے ناچیز، چیز بن بیٹھیں جو بے شعُور ہوں یوں باتمیز بن...
  15. عبدالحسیب

    اقبال کے سیاسی افکار

    نا ایشیا میں نہ یورپ میں سوز و سازِ حیات خودی کی موت ہے یہ اور وہ ضمیر کی موت! دلوں میں ولولہء انقلاب ہے پیدا قریب آگئی ہے شاید جہانِ پیر کی موت! "اقبال کے سیاسی افکار" تصنیف ظفر اقبال۔ دلی یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر ظفر اقبال کی پہلی کتاب جو دراصل انکے M.Phil کی thesis ہے۔ اس نوجوان اسکالر...
  16. محمد بلال اعظم

    علامہ اقبال اور قصۂ نصف شب

    علامہ اقبال اور قصۂ نصف شب حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کا ایک واقعہ نصف شب بہت ہی مشہور ہے جس کی تصدیق مولانا عبدالستار نیازی مرحوم و مغفور نے بھی کی۔ واقعہ اس طرح ہے کہ ایک روز نصف شب علامہ اقبال اپنے بستر پر لیٹے ہوئے نہایت ہی مضطرب حالت میں تھے۔ بالآخر اٹھے اور کوٹھی (میکلوڈ...
  17. محمد بلال اعظم

    اقبال لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

    بچے کی دعا (ما خو ذ) بچوں کے لیے لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری دور دنیا کا مرے دم سے اندھیرا ہو جائے ہر جگہ میرے چمکنے سے اجالا ہو جائے ہو مرے دم سے یونہی میرے وطن کی زینت جس طرح پھول سے ہوتی ہے چمن کی زینت زندگی ہو مری پروانے کی صورت یا رب علم کی...
  18. عبدالحسیب

    اقتباسات حیدرآباد دکن سے علامہ اقبال کے تعلقات-از سید عبدالواحد معینی؛ اقتباس ارغمان دکن

    حیدرآباد دکن سے اقبال کا ذہنی تعلق یادش بخیر حیدرآباد کے سایہ عاطفت میں ہندوپاکستان کے ہی نہیں بلکہ دنیاء اسلام کی بعض بزرگ ہستیوں نے بھی فیض پایا ہے۔ چناچہ جب جمال الدین افغانی کے لیے دنیا کی عیسائی طاقتوں نے یورپ،افریقہ اور ایشیاء میں رہنا محال کر دیا تھا تو سید صاحب مرحوم نے آکر حیدرآباد...
  19. عبدالحسیب

    گوشت کا مرثیہ (روحِ اقبال سے معذرت کے ساتھ)-سید محمد جعفری

    گوشت خوری کے لیے ہند میں مشہور ہیں ہم جب سے ہڑتال ہے قصابوں کی مجبور ہیں ہم چار ہفتہ ہوئے قلیے سے بھی مہجور ہیں ہم "نالہ آتا ہے اگر لب پہ تو معذور ہیں ہم" "اَے خدا شکوہ اربابِ وفا بھی سن لے" خوگرِ گوشت سے تھوڑا سا گلہ بھی سن لے آگیا عین ضیافت میں اگر ذکرِ بٹیر اٹھ گئے نیر سے ہونے بھی نا...
Top