اقبال

  1. محمد وارث

    انتخاب فارسی کلامِ اقبال مع اردو ترجمہ

    انتخاب فارسی کلامِ اقبال مع اردو ترجمہ یہ عجب ستم ظریفی ہے کہ اردو کہ اہم ترین شاعر، غالب اور اقبال، دونوں ہی اپنے اردو کلام سے مطمئن نہیں تھے۔ غالب نے اگر اپنے اردو کلام کو بے رنگ کہا تھا تو اقبال اردو کلام اور خصوصاً بانگِ درا، کہ جو آج بھی انکی مقبول ترین کتاب ہے، کو نا پختہ کہتے تھے اور...
  2. محمد وارث

    بانگِ درا کا ایک کردار- غلام قادر روہیلہ

    بانگِ درا کا ایک کردار - غلام قادر روہیلہ اقبال نے اپنی نظم بعنوان "غلام قادر روہیلہ" میں ایک تاریخی واقعے کی طرف اشارہ کیا ہے، جس میں غلام قادر روہیلہ کی بربریت دکھائی ہے، کہ اس نے مغل بادشاہ کی آنکھیں نکالنے کے بعد اس کے حرم کی عورتوں کو رقص کا حکم دیا تھا۔ لیکن روہیلہ نے جب یہ دیکھا کہ وہ...
  3. محمد وارث

    بانگِ درا کا ایک کردار -فاطمہ بنتِ عبداللہ

    بانگِ درا کا ایک کردار - فاطمہ بنتِ عبداللہ علامہ نے اپنی نظم فاطمہ بنتِ عبداللہ میں فاطمہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے، اور نظم کے عنوان کے ساتھ خود ہی وضاحت کردی ہے کہ فاطمہ عرب لڑکی تھی جو طرابلس کی جنگ 1912 میں غازیوں کو پانی پلاتی ہوئی شہید ہوئی۔ علامہ نے اپنی شعری روایات کے عین...
  4. خاور بلال

    اقبال جہاد - علامہ اقبال

    فتویٰ ہے شیخ کا، یہ زمانہ قلم کا ہے دنیا میں‌اب رہی نہیں تلوار کار گر لیکن جنابِ شیخ کو معلوم کیا نہیں مسجد میں اب یہ وعظ ہے، بے سود و بے اثر تیخ و تفنگ دستِ مسلماں میں ہے کہاں ہوں بھی تو دل ہیں موت کی لذت سے بے خبر کافر کی موت سے بھی لرزتا ہو جس کا دل کہتا ہے اسے کون کہ مسلماں کی موت...
  5. فرذوق احمد

    اقبال حقیقتِ حُسن - علامہ اقبال

    حقیقتِ حسُن خدا سے حُسن نے اک روز یہ سوال کیا جہاں میں کیوں نہ مجھے تو نے لازوال کیا ملا جواب کہ تصویر خانہ ہے دنیا شبِ درازِ عدم کا فسانہ ہے دنیا ہوئی ہے رنگِ تغیر سے جب نمود اس کی وہی حسیں ہے حقیقت زوال ہے جس کی کہیں قریب تھا ، یہ گفتگو قمر نے سُنی فلک پہ عام ہوئی، اختر سحر نے...
  6. وہاب اعجاز خان

    ابلیس کی مجلس شوریٰ

    اس میں کوئی شک نہیں کہ اقبال ایک آفاقی شاعر ہے۔ انھیں شاعرِ فردا کہنے والے بجا ہیں۔ ان کی یہ نظم ملاحظہ کریں اور پھر ذرا اپنے اردگرد کے حالات پر نظر دوڑائیں۔ آپ کو اس نظم میں آج ہی کا دور نظر آئے گا۔ کولڈ وار سے لے کر گیارہ ستمبر تک کی دنیا تمام کی تمام اس نظم میں نظرآتی ہے۔ میرے استاد سر سہیل...
  7. سیدہ شگفتہ

    خطباتِ اقبال

    پہلا خطبہ
  8. ا

    اقبال اور بابا تاج الدین

    کلیاتِ مکاتیب اقبال از سید مظفر حسین برنی میں اقبال اور مہاراجہ کشن پرشاد کے درمیان خط و کتابت میں ناگپورکےکسی بابا تاج الدین کا ذکر آیا ہے۔ کسی کو علم ہے ان کے بارے میں ۔ شائد اعجاز اختر صاحب بتا پائیں۔
  9. سیفی

    اقبال مسلمان کا زوال - اقبال

    [marq=left:891bf19023]سنئے اقبال کی صدا۔۔۔۔۔۔[/marq:891bf19023] اگرچہ زر بھی جہاں میں ہے قاضی الحاجات! جو فقر سے ہے میّسر تو نگری سے نہیں اگر جواں ہوں مری قوم کے جُسور و غیور! قلندری مری کچھ کم سکندری سے نہیں سبب کچھ اور ہے تو جس کو خود سمجھتا ہے! زوال بندہ مومن کا بے زری سے نہیں اگر...
  10. ثناءاللہ

    اقبال باغی مرید

    ہم کوتو میسر نہیں مٹی کا دیا بھی گھر پیر کا بجلی کے چراغوں سے ہے روشن شہری ہو، دہاتی ہو، مسلمان ہے سادہ مانند بتاں پجتے ہیں کعبے کے برہمن نذرانہ نہیں، سود ہے پیران حرم کا ہر خرقہء سالوس کے اندر ہے مہاجن میراث میں آئی ہے انھیں مسند ارشاد زاغوں کے تصرف میں عقابوں کے نشیمن! (علامہ...
  11. ثناءاللہ

    اقبال علامہ اقبال کافلسفہ خودی

    آج نہ جانے علامہ اقبال کیوں یاد آرہے ہیں۔ ان کا ایک کلام آپ سب کی نظر روح اسلام کی ہے نورِ خودی، نارِ خودی زندگانی کے لئے نارِ خودی نور و حضور یہی ہر چیز کی تقویم، یہی اصلِ نمود گرچہ اس روح کو فطرت نے رکھا ہے مستور لفظِ “اسلام“ سے یورپ کو اگر کد ہے تو خیر دوسرا نام اسی دین کا ہے “فقرِ غیور!“
  12. منہاجین

    اقبال اقبال کی نظم شمع اور شاعر سے انتخاب

    تھا جنہیں ذوقِ تماشا وہ تو رخصت ہو گئے لے کے اَب تو وعدہء دیدارِ عام آیا تو کیا انجمن سے وہ پرانے شعلہ آشام اُٹھ گئے ساقیا! محفل میں تو آتش بجام آیا تو کیا آہ! جب گلشن کی جمعیت پریشاں ہو گئی پھول کو بادِ بہاری کا پیام آیا تو کیا آخرِ شب دید کے قابل تھی بِسمل کی تڑپ صبح دم کوئی اگر بالائے...
  13. سیفی

    اقبال ضربِ کلیم سے اقتباس

    قوموں کے لیے موت ہے مرکز سے جدائی ہو صاحبِ مرکز تو خودی کیا ہے؟ خدائی جو فقر ہوا تلخئ دوراں کا گلہ مند اُس فقر میں باقی ہے ابھی بوئے گدائی اس دَور میں بھی مردِ خدا کو ہے میّسر جو معجزہ پربت کو بناسکتا ہے رائی درمعرکہ بے سوزِ تو ذوقے نتواں یافت اے بندہء مومن تو کجائی توکجائی خورشید ذرا...
  14. منہاجین

    اقبال تعلیم اور اسکے نتائج (تضمین بر شعر ملا عرشی) - اقبال

    تعلیم اور اُس کے نتائج خوش تو ہیں ہم بھی جوانوں کی ترقی سے مگر نکل جاتی ہے لبِ خنداں سے اِک آہ بھی ساتھ ہم سمجھتے تھے کہ لائے گی فراغت تعلیم کیا خبر تھی کہ چلا آئے گا اِلحاد بھی ساتھ گھر میں پرویز کے شیریں تو ہوئی جلوہ نُما لے کے آئی ہے مگر تیشہء فرہاد بھی ساتھ ''تخم دیگر بکف آریم و...
  15. منہاجین

    اقبال فطرت کو خرد کے رُوبرو کر - اقبال

    فطرت کو خرد کے رُوبرو کر تسخیرِ مقامِ رنگ و بو کر تو اپنی خودی کو کھو چکا ہے کھوئی ہوئی شے کی جستجو کر تاروں کی فضا ہے بیکرانہ تو بھی یہ مقامِ آرزو کر عُریاں ہیں تیرے چمن کی حُوریں چاکِ گل و لالہ کو رفو کر بے ذوق اگرچہ نہیں فطرت جو اُس سے نہ ہو سکا، وہ تو کر (بالِ جبریل سے اِنتخاب)
Top