اقبال تعلیم اور اسکے نتائج (تضمین بر شعر ملا عرشی) - اقبال

منہاجین نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 6, 2005

  1. منہاجین

    منہاجین محفلین

    مراسلے:
    672
    تعلیم اور اُس کے نتائج

    خوش تو ہیں ہم بھی جوانوں کی ترقی سے مگر
    نکل جاتی ہے لبِ خنداں سے اِک آہ بھی ساتھ

    ہم سمجھتے تھے کہ لائے گی فراغت تعلیم
    کیا خبر تھی کہ چلا آئے گا اِلحاد بھی ساتھ

    گھر میں پرویز کے شیریں تو ہوئی جلوہ نُما
    لے کے آئی ہے مگر تیشہء فرہاد بھی ساتھ

    ''تخم دیگر بکف آریم و بکاریم ز نو
    کانچہ کشتیم ز خجلت نتواں کرد درو"

    (آخری شعر اضافہ شدہ از محمد وارث برائے تکمیلِ کلام)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  2. سیفی

    سیفی محفلین

    مراسلے:
    634
    تیشہء فرہاد

    سلام ماہرِفن !!

    میرا خیال ہے شعر کچھ یوں ہے:

    خوش تو ہم بھی ہیں جوانوں کی ترقی پہ مگر
    نکل جاتی ہے لبِ خنداں سے آہ بھی ساتھ


    ویسے خیال غلط بھی ہو سکتا ہے۔۔۔اور ۔۔۔۔ جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  3. منہاجین

    منہاجین محفلین

    مراسلے:
    672
    درست شعر

    لو جی لُٹیا ہی ڈوب گئی، پہلا شعر تو بالکل ہی مختلف نکلا۔ آپ کی مجوزہ تبدیلی پر اطمینان نہ ہوا تو بانگِ درا دیکھی۔ ادھر لکھا ہے:

    خوش تو ہیں ہم بھی جوانوں کی ترقی سے مگر
    لبِ خنداں سے نکل جاتی ہے فریاد بھی ساتھ


    یعنی کہ آپ جو پہلے مصرعے میں غلطی بتا رہے تھے، وہ تو ٹھیک تھا اور علامہ موصوف نے دوسرے مصرعے کو مکمل ہی غلط قرار دے دیا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1

اس صفحے کی تشہیر