اقبال لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

محمد بلال اعظم نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 9, 2013

  1. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,220
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    بچے کی دعا
    (ما خو ذ)
    بچوں کے لیے


    لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری
    زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری

    دور دنیا کا مرے دم سے اندھیرا ہو جائے
    ہر جگہ میرے چمکنے سے اجالا ہو جائے

    ہو مرے دم سے یونہی میرے وطن کی زینت
    جس طرح پھول سے ہوتی ہے چمن کی زینت

    زندگی ہو مری پروانے کی صورت یا رب
    علم کی شمع سے ہو مجھ کو محبت یا رب

    ہو مرا کام غریبوں کی حمایت کرنا
    درد مندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنا

    مرے اللہ! برائی سے بچانا مجھ کو
    نیک جو راہ ہو اس رہ پہ چلانا مجھ کو

    (علامہ محمد اقبالؒ)
     
    • زبردست زبردست × 8
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  2. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,220
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    مجھے نہیں معلوم کہ یہ پہلے محفل پہ دی گئی ہے یا نہیں لیکن آج کل کے حالات کے پیشِ نظر مجھے اس کی ضرورت محسوس ہوئی۔:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. مہ جبین

    مہ جبین محفلین

    مراسلے:
    6,246
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    آمین ثم آمین
    بے شک ان حالات میں ایسی دعاؤں کی بہت ضرورت ہے محمد بلال اعظم بیٹا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  4. سید عاطف علی

    سید عاطف علی محفلین

    مراسلے:
    9,023
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    برادر بلال ۔ بہت خوب۔۔۔ ویسے تو یہ نظم تو ایک دائمی اور سدا بہار نوعیت کی ہے جو ہماری شخصیت کی اخلاق کی بنیادیں استوار کرنے علامہ اقبال نے لکھی ہے۔ہماری نسلیں جتنی ان بنیادوں سی دور ہوں گی ہم اسی قدر ان کے محتاج ہوں گے۔کاش ہماری نسلیں اس کی قدر پہچانیں۔
     
    • متفق متفق × 1
  5. محمدکامران اختر

    محمدکامران اختر محفلین

    مراسلے:
    437
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    بلال بھائی بہت خوب
    کس دور کی یاد دلا دی ہے آپ نے
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. سید زبیر

    سید زبیر محفلین

    مراسلے:
    4,362
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    خوبصورت دعا
    مرے اللہ! برائی سے بچانا مجھ کو​
    نیک جو راہ ہو اس رہ پہ چلانا مجھ کو ​
    (آمین)
     
    • متفق متفق × 2
  7. عینی شاہ

    عینی شاہ محفلین

    مراسلے:
    9,698
    موڈ:
    Cheerful
    واہ واہ واہ ۔۔۔واہ ہی واہ :p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  8. عائشہ عزیز

    عائشہ عزیز لائبریرین

    مراسلے:
    33,858
    موڈ:
    Twisted
    واہ واہ! بہت عمدہ
    چھوٹے بھیا تم نے تو اسکول یاد دلا دیا :p
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. قرۃالعین اعوان

    قرۃالعین اعوان محفلین

    مراسلے:
    8,651
    موڈ:
    Lurking
    واہ واہ کیا سوز ہے اس کلام مین واہ
     
    • متفق متفق × 1
  10. فارقلیط رحمانی

    فارقلیط رحمانی لائبریرین

    مراسلے:
    1,935
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Festive
    عالی جناب !
    محمد بلال اعظم!
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
    ایک عظیم کام کر کے واقعتاً آپ اسم با مسمیٰ ثابت ہوئے۔
    یہ دُعا ہمارے یہاں آج بھی اسکولوں میں حمد وبیداری Assembly Programme میں پڑھی جاتی ہے۔
    نہایت ہی عمدہ اور مؤثر دُعا ہے۔
     
    • زبردست زبردست × 1
  11. عبدالقدوس راشد

    عبدالقدوس راشد محفلین

    مراسلے:
    487
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بہت خوب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. محسن وقار علی

    محسن وقار علی محفلین

    مراسلے:
    12,013
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    واہ واہ!:p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  13. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,220
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    بہت شکریہ مہ جبین آنی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,220
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    صد فیصد متفق ہوں عاطف بھائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,220
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    شکریہ کامران بھائی
     
  16. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,220
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    ثم آمین
     
  17. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,220
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    اس پہ بھی
    واہ واہ واہ۔۔۔واہ ہی واہ:p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  18. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,220
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    بہت شکریہ
    یہ نظم پڑھ کے تو ہمارے سینئر موسٹ سٹیزنز بھی سکول کی یادیں تازہ کرنے لگ جاتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  19. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,220
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    متفق ہوں عینی آپی
    گو کہ یہ منظوم ترجمہ ہے لیکن پھر بھی گمان تک نہیں ہو تا۔
     
  20. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,220
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    وعلیکم السلام
    یہ حُسنِ ظن ہے آپ کا ورنہ من آںم کہ من دانم

    انتہائی افسوس سے یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے ہاں اکثر پرائیویٹ بلکہ اب تو سرکاری اسکولوں میں سے بھی یہ نظم ختم کر رہے ہیں
    مقامِ صد افسوس:cry:
     

اس صفحے کی تشہیر