اقبال لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
وعلیکم السلام
یہ حُسنِ ظن ہے آپ کا ورنہ من آنم کہ من دانم
انتہائی افسوس سے یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے ہاں اکثر پرائیویٹ بلکہ اب تو سرکاری اسکولوں میں سے بھی یہ نظم ختم کر رہے ہیں
مقامِ صد افسوس:cry:
محترم
السلام علیکم
واقعی افسوس کا مقام ہے، لیکن حوصلہ رکھیے۔ یہ دُعا ہے۔ اوریاد رکھیے کہ نہ اللہ کا نام مٹایا جا سکتا ہے نہ اللہ سے مانگی ہوئی دُعائیں مٹائی جا سکتی ہیں۔
یہ تو ایک لازوال دُعا ہے۔یہ کبھی نہیں مٹ سکتی۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
محترم
السلام علیکم
واقعی افسوس کا مقام ہے، لیکن حوصلہ رکھیے۔ یہ دُعا ہے۔ اوریاد رکھیے کہ نہ اللہ کا نام مٹایا جا سکتا ہے نہ اللہ سے مانگی ہوئی دُعائیں مٹائی جا سکتی ہیں۔
یہ تو ایک لازوال دُعا ہے۔یہ کبھی نہیں مٹ سکتی۔
وعلیکم السلام
انشاءاللہ
مولانا ظفر علی خان یاد آ گئے کہ
نورِ خدا ہے کفر کی حرکت پہ خندہ زن
پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا
 

فاتح

لائبریرین
گو کہ یہ منظوم ترجمہ ہے لیکن پھر بھی گمان تک نہیں ہو تا۔
گمان اس لیے نہیں ہوتا کہ ہم نے میٹلڈا باربرا بیتھم ایڈورڈز کی اصل انگریزی نظم کبھی پڑھی ہی نہیں ہوتی اور صرف ڈاکٹر محمد اقبال کا کیا ہوا ترجمہ پڑھا یا سنا ہوتا ہے۔
اصل نظم پڑھیں اور پھر بتائیں کہ "گمان" ہوتا ہے کہ نہیں:
I. “God make my life a little light”
By Matilda Barbara Betham-Edwards (1836–1919)
-------------------------------------------------

GOD make my life a little light
Within the world to glow;
A little flame that burneth bright,
Wherever I may go.

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری
زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری

God make my life a little flower,
That giveth joy to all,
Content to bloom in native bower
Although its place be small.

ہو مرے دم سے یونہی میرے وطن کی زینت
جس طرح پھول سے ہوتی ہے چمن کی زینت

God make my life a little song
That comforteth the sad;
That helpeth others to be strong,
And makes the singer glad.

زندگی ہو مری پروانے کی صورت یا رب
علم کی شمع سے ہو مجھ کو محبت یا رب

God make my life a little staff,
Whereon the weak may rest,
That so what health and strength I have
May serve my neighbours best.

ہو مرا کام غریبوں کی حمایت کرنا
درد مندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنا

God make my life a little hymn
Of tenderness and praise;
Of faith—that never waxeth dim,
In all His wondrous ways.

مرے اللہ! برائی سے بچانا مجھ کو
نیک جو راہ ہو اس رہ پہ چلانا مجھ کو


یہ نظم تھامس مور کی نظم The Light of Other Days کا اردو ترجمہ ہے۔ یہ ہمارے ترجمے کے نصاب میں شامل تھی۔
"اکثر شبِ تنہائی میں" کی طرح کیا یہ ترجمہ بھی آپ کے نصاب میں شامل تھا؟
 
Top