انتقال

  1. محمد تابش صدیقی

    تاسف لیاقت علی عاصم انتقال فرما گئے۔

    انا للہ و انا الیہ راجعون دورِ حاضر کے معتبر شعراء میں سے ایک صاحبِ طرز شاعر محترم لیاقت علی عاصم خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ تدفین بعد نماز ظہر محمد شاہ قبرستان نارتھ کراچی میں ادا کی جائے گی۔ دعا کو بے اثر جانا ہے آخر بہت جی کر بھی مر جانا ہے آخر لیاقت علی عاؔصم
  2. محمد تابش صدیقی

    تاسف ڈاکٹر جمیل جالبی انتقال فرما گئے۔

    ممتاز محقق و دانشور سابق شیخ الجامعہ کراچی، سابق وائس چانسلر جامعہ کراچی ،متولی وخازن انجمن ترقی اردو پاکستان اور متعدد کتابوں کے مصنف و مترجم پروفیسر ڈاکٹر جمیل جالبی اب ہم میں نہیں رہے۔ ڈاکٹر جمیل جالبی کو ان کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں 1964ء، 1973ء، 1974ء اور 1975ء میں داؤد ادبی انعام،...
  3. محمد تابش صدیقی

    تاسف ڈاکٹر ریحان انصاری انتقال فرما گئے۔

    محفل کے رکن، معروف نستعلیق فونٹ فیض نستعلیق کے خالق، پیشہ ورانہ طور پر ڈاکٹر اور عمدہ خطاط محترم ڈاکٹر ریحان انصاری آج صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال فرما گئے ہیں۔ مرحوم کی اردو رسم الخط کے حوالے سے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
  4. محمد تابش صدیقی

    تاسف جیفری ڈگلس لینگ لینڈز لاہور میں انتقال کرگئے۔

    ایچی سن کالج میں وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ٹیچر ریٹائرڈ میجر جیفری ڈگلس لینگ لینڈز لاہور میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 101 برس تھی اور شعبہ تعلیم میں گراں قدر خدمات پر انہیں دنیا بھر میں شہرت حاصل رہی۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ ’جیفری ڈگلس لینگ لینڈز کا آج صبح 10...
  5. محمد تابش صدیقی

    تاسف مظہر کلیم انتقال فرما گئے

    مشہور جاسوسی ناول سیریز عمران سیریز کو آگے بڑھانے والے معروف ناول نگار مظہر کلیم ایم اے انتقال فرما گئے ہیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔ آمین
  6. محمد تابش صدیقی

    تاسف منو بھائی انتقال کرگئے

    انا للہ و انا الیہ راجعون مشہور مصنف، شاعر، ڈرامہ نگار اور کالم نگار منو بھائی آج انتقال فرما گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔ آمین
  7. فرقان احمد

    سال 2017ء | وہ جو ہم میں نہ رہے!

    اس لڑی میں ان شخصیات کو یاد کیا جائے گا جو 2017ء میں ہم سے ہمیشہ کے لیے بچھڑ گئیں۔ کوشش یہی رہے گی کہ ہر شخصیت کی زندگی سے متعلق ایک دو سطریں بھی شامل کی جائیں۔ محفلین بھی اس لڑی میں اپنی معلومات کی شراکت کریں۔ شکریہ!
  8. محمد تابش صدیقی

    تاسف باسم بھائی کی والدہ کا انتقال پر ملال

    اردو محفل کے پرانے رکن باسم بھائی کی والدہ ماجدہ کا انتقال ہو گیا ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ حسنات کو قبول فرمائے، سیئات سے درگزر فرمائے، درجات بلند فرمائے، باسم بھائی اور گھر والوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین انا للہ و انا الیہ راجعون
  9. محمد تابش صدیقی

    تاسف سید انور محمود صاحب کا انتقال پر ملال

    ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ اردو محفل کے رکن اور سینئر کالم نگار سید انور محمود مؤرخہ ۳ ستمبر ۲۰۱۷ کو انتقال فرما گئے ہیں۔ محفل پر اپنا آخری کالم انہوں نے ۲ ستمبر کو پوسٹ کیا۔ اس پوسٹ پر ایک بھائی نے یہ افسوسناک اطلاع بھی فراہم کی ہوئی ہے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔
  10. محمد تابش صدیقی

    تاسف مختار مسعود انتقال فرما گئے

    آوازِ دوست، لوحِ ایام اور سفر نصیب جیسی معرکۃ الآرا کتب کے مصنف منفرد اور جادوئی طرزِ تحریر کے حامل محترم جناب مختار مسعود انتقال فرما گئے ہیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
  11. محمد تابش صدیقی

    تاسف بانو قدسیہ انتقال فرما گئیں

    اردو ادب کا ایک عہد آج ختم ہوا۔ بانو قدسیہ انتقال فرما گئی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔ آمین انا للہ و انا الیہ راجعون
  12. محمد تابش صدیقی

    تاسف بیکل اتساہی انتقال فرما گئے

    گنگا جمنی تہذیب کے علمبردار، سابق رکن پارلیمنٹ اور مشہور شاعر بیکل اتساہی انتقال فرما گئے ہیں. إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّ۔ا إِلَيْهِ رَاجِعونَ راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ اور مشہور شاعر محمد شفیع خان بیکل اتساہی کا آج رام منوہر لوہیا اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کا انتقال علم و ادب کا ایک بڑا...
  13. محمد تابش صدیقی

    تاسف مشہور نعت خواں جناب صاحبزادہ سید منظور الکونین شاہ رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے ہیں۔

    پاکستان ٹی وی اور ریڈیو کے مشہور و معروف نعت خواں جناب صاحبزادہ سید منظور الکونین شاہ رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے ہیں۔ مرحوم میرے پسندیدہ نعت خوانوں میں سے ایک تھے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون سید منظور الکونین نے ثنا خوانی میں اپنا لوہا منوایا ، مرحوم کو 1993 میں تمغہ صدارتی، ایوارڈ (حسن...
  14. محمد فہد

    تاسف فلمی گانوں کے انسائیکلو پیڈیا اور ایکپریس نیوز کے مقبول ترین پروگرام " خبردار کے نصیر بھائی انتقال ک

    فلمی گانوں کے انسائیکلو پیڈیا اور ایکسپریس نیوز کے مقبول ترین پروگرام " خبردار کے نصیر بھائی انتقال کرگئے"، ایکسپریس نیوز کے معروف پروگرام"خبردار" میں نغمے سن کر فلموں اور گلوکاروں کے نام بتانے والے نصیر بھائی، کئی روز سے شدید علیل تھے جنہیں گزستہ روز لاہور کے مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا...
  15. محمد تابش صدیقی

    تاسف ڈاکٹر احسن اختر ناز انتقال فرما گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون

    جامعہ پنجاب شعبہ ابلاغ عامہ کے سابق صدر شعبہ پروفیسر ڈاکٹر احسن اختر ناز صاحب انتقال کرگئے. انا للہ و انا الیہ راجعون۔
  16. نایاب

    تاسف اک چراغ اور بجھا اور بڑھا اندھیرا

    ابھی اک دوست سے خبر ملی ہے کہ پاکستان کی نامور علمی ومذہبی شخصیت مشہور عالم اہل حدیث مولانا محمد اسحاق مدنی کا انتقال ہو گیا ہے ۔ انا للہ و انا الیہ راجعون مرحوم بلاشبہ اک عظیم انسان بلند پایہ عالم اور اتحاد بین المسلمین کے متحرک داعی تھے ۔ تھے ۔ان کی وفات پاکستان کے تمام مسالک کا مشترکہ...
  17. مغزل

    تاسف عبد العزیز راقم صاحب کو صدمہ

    السلا م علیکم ورحمۃ اللہ تعالی و برکاۃ نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہم سب کے محترم دوست، اردو محفل کے رکن بزرگ شاعرعبدالعزیز راقم کی والدہ ماجدہ گزشتہ روز روالا کوٹ کشمیر میں داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں ہیں، مالک ومولا والدہ ماجدہ کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ ایوبی عطا...
  18. خاورچودھری

    ایک عہد خامو ش ہو گیا------- ڈاکٹر وزیر آغا گزر گئے

    السلام علیکم ابھی چند منٹ پہلے اردو کے نام ور افسانہ نگار جناب محمد حامد سراج صاحب کا ایس ایم ایس آیا ہے کہ ارود کے ممتاز شاعر،نقاد اور محقق ڈاکٹر وزیر آغا اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کے چلے جانے سے اردو ادب کی موجود فضا یقینا اداس ہے ہی مگر اب ان کا بدل...
  19. فرخ

    ڈاکٹر اسرار احمد انتقال کر گئے۔۔۔ اناللہ واناالیہ راجعون

    آج صبح صبح ہی یہ افسوس ناک خبر سن کر دل پریشان اور اداس ہوگیا۔۔۔۔۔۔ ایسے لوگ بہت کم پیدا ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب ان علما میں سے تھے، جو کسی مدرسے کے محتاج نہیں رہے، بلکہ اللہ جل شانہ نے انہیں اپنے فضل سے ایسا ذھن اور ذرائع عطا فرمائے، کہ انہوں‌ نے دین میں‌ذاتی تحقیق اور تدبر کیا۔ مجھے قیامت کی...
  20. باذوق

    انتقال : طاہر جمیل : جدہ کی معروف ادبی شخصیت

    اناللہ وانا الیہ راجعون 24 جولائی جمعہ کی صبح جدہ (سعودی عرب) کی ایک ممتاز ادبی شخصیت جناب طاہر جمیل رحلت فرما گئے۔ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے ، آمین۔ ہو گئے رخصت جہاں سے ناگہاں طاہر جمیل جنکے علمی کارنامے ہیں ادب کے سنگِ میل تھے وہ ادبی محفلوں کی...
Top