تاسف اک چراغ اور بجھا اور بڑھا اندھیرا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نایاب

لائبریرین
ابھی اک دوست سے خبر ملی ہے کہ پاکستان کی نامور علمی ومذہبی شخصیت مشہور عالم اہل حدیث مولانا محمد اسحاق مدنی کا انتقال ہو گیا ہے ۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
مرحوم بلاشبہ اک عظیم انسان بلند پایہ عالم اور اتحاد بین المسلمین کے متحرک داعی تھے ۔ تھے ۔ان کی وفات پاکستان کے تمام مسالک کا مشترکہ نقصان ہے ، اتحاد بین المسلمین کے لئے مرحوم کی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرماتے جنت الفردوس میں بلند درجات عنایت فرمائے ۔۔۔ آمین ثم آمین
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون ۔۔۔
بہت دکھ اور صدمہ پہنچا ہے یہ خبر سن کر نایاب بھائی۔۔۔بلاشبہ وہ ایک عظیم انسان تھے اور اتحاد بین المسلمین کے لئے ہر وقت سرگرداں و کوشاں رہتے۔۔۔
میں نےکچھ دن پہلے ارادہ کیا تھا کہ کچھ دوست احباب کو ساتھ لیجا کر ان سے ملاقات کروں گا،لیکن وائے افسوس کہ یہ خواہش حسرت ہی رہ گئی۔۔۔۔
اس فرقہ واریت کے جنونی ماحول میں بلاشبہ وہ ایک امید کا پیغام تھے، ٹھنڈی ہوا کا جھونکا تھے۔۔ انہیں سُن کر کتنے ہی لوگ اپنے شدت پسندانہ عقائد سے تائب ہوئے تھے۔۔۔ان کی وفات بلاشبہ ایک سانحہ عظیم ہے تمام مسالک کے لئے ۔۔۔گر کوئی سمجھے تو۔۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائیں۔۔۔اور ان کے درجات بلند کریں۔۔۔ آمین ثم آمین۔۔۔
 

فلک شیر

محفلین
اللہم اغفرلہ وارحمہ وعافہ واعف عنہ واکرم نزلہ ووسع مدخلہ وادخلہ فی جوار رحمتک فی جنتک جنۃ الفردوس برحمتک یا عزیز یا غفار یا ارحم الراحمین..............آمین
 
انا للہ و انا الیہ راجعون

۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس کے اعلیٰ درجات پر فائز فرمائے۔ آمین۔
 

سید ذیشان

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون

سن کر بہت افسوس ہوا۔ ایسے علماء کی ہمیں بہت زیادہ ضروری ہے جو حق بات کہنے کی جرأت رکھتے ہوں۔
 

تعبیر

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مرحوم پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے اور انکی مغفرت فرمائے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مرحوم پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top