تاسف ڈاکٹر جمیل جالبی انتقال فرما گئے۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
ممتاز محقق و دانشور سابق شیخ الجامعہ کراچی، سابق وائس چانسلر جامعہ کراچی ،متولی وخازن انجمن ترقی اردو پاکستان اور متعدد کتابوں کے مصنف و مترجم پروفیسر ڈاکٹر جمیل جالبی اب ہم میں نہیں رہے۔
ڈاکٹر جمیل جالبی کو ان کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں 1964ء، 1973ء، 1974ء اور 1975ء میں داؤد ادبی انعام، 1987ء میں یونیورسٹی گولڈ میڈل، 1989ء میں محمد طفیل ادبی ایوارڈ اور حکومت پاکستان کی طرف سے 1990ء میں ستارۂ امتیاز اور 1994ء میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا ۔ اکادمی ادبیات پاکستان کی طرف سے 2015ء میں آپ کو پاکستان کے سب سے بڑے ادبی انعام کمال فن ادب انعام سے نوازا گیا۔

ڈاکٹر جمیل جالبی کی تصانیف و تالیفات و تراجم
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قومی انگریزی اردو لغت
جانورستان ( جارج آرول کے ناول کا ترجمہ)
پاکستانی کلچر:قومی کلچر کی تشکیل کا مسئلہ
تاریخ ادب اردو
تنقید و تجربہ
نئی تنقید
ادب کلچر اور مسائل
محمد تقی میر
معاصر ادب
قومی زبان یک جہتی نفاذ اور مسائل
قلندر بخش جرأت لکھنوی تہذیب کا نمائندہ شاعر
مثنوی کدم راؤ پدم راؤ
دیوان حسن شوقی
دیوان نصرتی
قدیم اردو کی لغت
فرہنگ اصلاحات جامع عثمانیہ
میرا جی ایک مطالعہ
ن م راشد - ایک مُطالعہ
ایلیٹ کے مضامین (ترجمہ)
ارسطو سے ایلیٹ تک
حیرت ناک کہانیاں
خوجی

انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالیٰ ڈاکٹرصاحب کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ (آمین)

یہ خبر فیس بک پر ایک ادبی پیج کے ذریعہ معلوم ہوئی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top