نتائج تلاش

  1. کاشفی

    جوش اے مُرتضیٰ! - جوش ملیح آبادی

    من كنت مولاه فهذا علي مولاه اے مُرتضیٰ! (جوش ملیح آبادی) اے مُرتضیٰ! مدینہ ءعلم خدا کے باب، اسرارِ حق ہیں، تیری نگاہوں پہ بے نقاب اے تیری چشمِ فیض سے اسلام کامیاب ہر سانس ہے مکارمِ اخلاق کا شباب نقشِ سجود میں ، وہ تیرے سوز و ساز ہے فرشِ حرم کو، جس کی تجلّی پہ ناز ہے اے نورسرمدی سے ، درخشاں...
  2. کاشفی

    جوش کر چکا سَیر، اصل مرکز پر اب آنا چاہئے - جوش ملیح آبادی

    سلام (جوش ملیح آبادی) کر چکا سَیر، اصل مرکز پر اب آنا چاہئے اِس زمیں پر اک نئی بستی بسانا چاہئے پڑ چکے ہیں سینکڑوں روحِ شہادت پر حجاب مومِنو! اب ان حجابوں کو اُٹھانا چاہئے استعاروں میں بیاں کرنے کے دن باقی نہیں داستاں ، اب صاف لفظوں میں سُنانا چاہئے یہ جھجک اچھی نہیں اے سوگوارانِ حسین! باندھ...
  3. کاشفی

    جوش بہار آنے لگی - جوش ملیح آبادی

    بہار آنے لگی (جوش ملیح آبادی) پھر بہار آئی، ہوا سے بوئے یار آنے لگی پھر پپیہے کی صدا دیوانہ وار آنے لگی پی کہاں کا شُور اُٹھّا، حق سرّہ کا غُلغُلہ، کوئلیں کُوکیں، صدائے آبشار آنے لگی کھیت جھومے، ابر مچلا، پھول مہکے، دل کھِلے کوپلیں پھوٹیں، ہوائے مشکبار آنے لگی قمریاں چہکیں، ہلے پودے، چلی...
  4. کاشفی

    جوش مُسلماں کو کیا ہوا ؟ - جوش ملیح آبادی

    مُسلماں کو کیا ہوا ؟ (جوش ملیح آبادی) اے دل! جنونِ عشق کے ساماں کو کیا ہوا؟ ہوتا نہیں ہے چاک، گریباں کو کیا ہوا؟ فکرِ سُخن کا نور کہاں جا کے چھپ گیا؟ تخئیل کے تبسمِ پنہاں کو کیا ہوا؟ رسمِ وفا کی کاہشِ پیہم کدھر گئی؟ ذوقِ نظر کی کاوشِ پنہاں کو کیا ہوا؟ گلشن ہیں زرد، پھول کہاں جا کے بس...
  5. کاشفی

    شاید اک آخری ندا ہے اب - سلیم غوری

    غزل (سلیم غوری) شاید اک آخری ندا ہے اب آزمائش ہے ابتلا ہے اب جینا مشکل سے اور مشکل ہے زندگی کیا ہے بس سزا ہے اب دین و اقدار کھو گیا سب کچھ غیر پر ملک بھی فدا ہے اب شرم و اخلاق کا جنازہ ہے کچھ نہ باقی رہی حیا ہے اب اب عدو دیس میں گھسا بیٹھا کیا کسی نے بھی کچھ کہا ہے اب؟...
  6. کاشفی

    ٹھٹھر رہے ہیں شبِ تار میں، گُلِ نوخیز - اختر علی خان اختر چھتاروی

    غزل (اختر علی خان اختر چھتاروی) ٹھٹھر رہے ہیں شبِ تار میں، گُلِ نوخیز اَلاؤ، جاں کے جلاؤ، ہےگِل ابھی زرخیز دروغِ مصلحت آمیز کا، جواز ہے کیا؟ ہو مصلحت ہی اگر دوستو! دروغ آمیز نہ بازی شیریں نے جیتی، نہ کوہکن ہارا عجیب چال یہاں چل گیا، کوئی پرویز پیالہ خالی ہو آدھا، تو اس کا شکوہ...
  7. کاشفی

    تہذیب سیکھا دینا، اخلاق بتا دینا - ڈاکٹر سعید عارفی

    نعتِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ( ڈاکٹر سعید عارفی ) تہذیب سیکھا دینا، اخلاق بتا دینا مقصد تھا نبوت کا سوتوں کو جگا دینا اس پیکرِ رحمت نے دنیا کو سکھایا ہے بدلے میں اذیت کے دشمن کو دعا دینا یہ کام انہیں کا ہے، یہ وصف انہیں میں ہے ظلمت دہ ذہنوں کو آئینہ بنا دینا سرکار سے...
  8. کاشفی

    یاس مرزا یاس یگانہ چنگیزی لکھنوی کی رُباعیات

    مرزا یاس یگانہ چنگیزی لکھنوی کی رُباعیات رُباعی حیران ہے کیوں رازِ بقا مجھ سے پوچھ میں زندہ جاوید ہوں آمجھ دے پوچھ مرتے ہیں کہیں دلوں میں بسنے والے جینا ہے تو موت کی دوا مجھ سے پوچھ
  9. کاشفی

    سا عو دی - سعودی - ہا ہا ہا

  10. کاشفی

    داغ عیش بھی اندوہ فزا ہوگیا - داغ دہلوی

    غزل (داغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ) عیش بھی اندوہ فزا ہوگیا ہائے طبیعت تجھے کیا ہوگیا دشمنِ ارباب وفا ہوگیا دوست بھلا ہوکے بُرا ہوگیا یاد ہے کہنا وہ کسی وقت کا ہوش میں آؤ تمہیں کیا ہوگیا داغ وہ بہتر ہے جو مرہم بنا درد وہ اچھا جو دوا ہوگیا آپ سے اقرار کے سچے کہاں وعدہ کیا اور وفا...
  11. کاشفی

    داغ کوئی کلمہ بھی مرے منہ سے نکلنے نہ دیا - داغ دہلوی

    غزل (داغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ) کوئی کلمہ بھی مرے منہ سے نکلنے نہ دیا وہ لٹایا مجھے قاتل نے سنبھلنے نہ دیا نفسِ سَرد کی تاثیر شبِ غم دیکھو شمع کو تابہ سحر میں نے پگھلنے نہ دیا بدگماں تھا کہ تپ ہجر نہ کم ہوجائے اُس نے کافور مری لاش پہ ملنے نہ دیا اس جفا پر یہ وفا ہے کہ تمہارا...
  12. کاشفی

    داغ کیا کہوں تیرے تغافل نے ، حیا نے کیا کیا - داغ دہلوی

    غزل (داغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ) کیا کہوں تیرے تغافل نے، حیا نے کیا کیا اِس ادا نے کیا کیا اور اُس ادا نے کیا کیا بوسہ لے کر جان ڈالی غیر کی تصویر میں یہ اثر تیرے لبِ معجز نما نے کیا کیا یاں جگر پر چل گئیں چھریاں کسی مشتاق کی واں خبر یہ بھی نہیں ناز و ادا نے کیا کیا میرے ماتم سے...
  13. کاشفی

    اُمید کی کرن - مولوی سید وحید الدین سلیم پانی پتی

    اُمید کی کرن (مولوی سید وحید الدین سلیم پانی پتی) خاتمہ تیرا اب اے ظلمتِ ہجراں ہوگا صُبح اُمید کا پھر جلوہ نمایا ں ہوگا منتظر شاہدِ مقصود کی رہتی ہے نگاہ شعلہء برق اسی تار پہ رقصاں ہوگا طیش میں اشک کا جو قطرہ گرا دامن پر اسی قطرہ سے بپا عیش کا طوفاں ہوگا خاک میں تخمِ تمنّا جو...
  14. کاشفی

    کوئی تجھ سا حسیں نہیں ملتا - حافظ محمد علی صاحب حفیظ جونہپوری

    غزل ( حافظ محمد علی صاحب حفیظ جونہپوری) کوئی تجھ سا حسیں نہیں ملتا خوب ڈھونڈھا کہیں نہیں ملتا مر کے بھی آسماں کے ہاتھوں سے چین زیرِ زمیں نہیں ملتا لیجئے مجھ سے دل کہ یہ سودا ہر جگہ ہر کہیں نہیں ملتا دیکھئے تو ہر اک جگہ ہے وہ ڈھونڈھیئے تو کہیں نہیں ملتا گفتگو اپنے دل سے کرتا...
  15. کاشفی

    نہ کچھ عیب ٹھہرے اگر دیکھ لینا - حافظ محمد علی صاحب حفیظ جونہپوری

    غزل (حافظ محمد علی صاحب حفیظ جونہپوری) نہ کچھ عیب ٹھہرے اگر دیکھ لینا تو مڑ کر ادھر اک نظر دیکھ لینا ابھی تو عدو تم سے کہتے ہیں سب کچھ نکل جائیں گے وقت پر دیکھ لینا چھپے گی نہ میری تمہاری محبت یہ مشہور ہوگی خبر دیکھ لینا قفس کو بھی صیاد ہم لے اُڑیں گے سلامت جو ہیں بال و پر دیکھ...
  16. کاشفی

    جوش نہ جانے رات کو تھا کون زینتِ پہلو - جوش ملیح آبادی

    غزل (جوش ملیح آبادی) نہ جانے رات کو تھا کون زینتِ پہلو مَچل رہی تھی ہوا میں شراب کی خوشبُو حریم صلح میں قائم تھا ایک مرکز پر مزاجِ عشق و تقاضائے حُسنِ عربدہ جُو وفا کی انجمن شوق میں تھی شِیر و شکر جراحت ِ دل صد چاک و تیغِ صاعقہ خُو مٹا چکا تھا فلک رسمِ ساغر و سنداں بھُلا چکا...
  17. کاشفی

    جوش گزر رہا ہے اِدھر سے تو مُسکراتا جا - جوش ملیح آبای

    غزل (جوش ملیح آبادی) گزر رہا ہے اِدھر سے تو مُسکراتا جا چراغِ مجلسِ رُوحانیاں جَلاتا جا اُٹھا کے ناز سے شب آفریں نگاہوں کو کسی کی سوئی ہوئی رُوح کو جگاتا جا نگاہِ مہر سے اے آفتابِ عالم پاک حقیر خاک کے ذرّوں کو جگمگاتا جا مِلا کے مجھ سے نظر، عزتِ جنوں کی قسم چراغِ محفلِ عقل و خِرد بُجھاتا...
  18. کاشفی

    جوش ارض و سما کو ساغر و پیمانہ کر دیا - جوش ملیح آبادی

    غزل (جوش ملیح آبادی) ارض و سما کو ساغر و پیمانہ کر دیا رندوں نے کائنات کو میخانہ (1)کر دیا اے حُسن! داد دے کہ تمنائے عشق نے تیری حیا کو عشوہء تُرکانہ کر دیا قُرباں ترے کہ اک نگہ التفات نے دل کی جھِجک کو جراءت رندانہ کر دیا صد شکر درسِ حکمتِ ناحق شناس کو ہم نے رہینِ نعرہء مستانہ...
  19. کاشفی

    حبیب جالب کافی ہاؤس - حبیب جالب

    کافی ہاؤس حبیب جالبؔ کافی ہاؤس میں دن بھر بیٹھے، کچھ دُبلے پتلے نقّاد بحث یہی کرتے رہتے ہیں، سُست ادب کی ہے رفتار صرف ادب کے غم میں غلطاں، چلنے پھرنے سے لاچار چہروں سے ظاہر ہوتا ہے جیسے برسوں کے بیمار اُردو ادب میں ڈھائی ہیں شاعر، میرؔ و غالبؔ، آدھا جوشؔ یا اِک آدھ کسی کا مصرعہ، یا...
  20. کاشفی

    جاں نثار اختر ایک تو نیناں کجرارے اوراس پر ڈوبے کاجل میں - جاں نثار اختر

    غزل جاں نثار اختر ایک تو نیناں کجرارے اور اس پر ڈوبے کاجل میں بجلی کی بڑھ جائے چمک کچھ اور بھی گہرے بادل میں آج ذرا للچائی نظر سے اُس کو بس کیا دیکھ لیا پگ پگ اُس کے دل کی دھڑکن اُتری آئے پائل میں پیاسے پیاسے نیناں اُس کے جانے پگلی چاہے کیا تٹ پر جب بھی جاوے 'سوچے' ندیا بھر لوں...
Top