نتائج تلاش

  1. کاشفی

    پوچھوں گا راہِ عشق میں کیوں راہ بر کو میں - وقار انبالوی

    غزل (وقار انبالوی) پوچھوں گا راہِ عشق میں کیوں راہ بر کو میں اتنا بھی کیا گراؤں گا ذوقِ نظر کو میں ہر ایک نقش پا پہ جھکاؤں گا سر کو میں سجدے کیا کروں گا تری رہگُذر کو میں اُمید و یاس لاکھ دوراہے پہ مجھ کو لائے میں جانتا ہوں خوب کہ جاؤں کدھر کو میں دردِ جگر کی ختم ہوئیں آزمائشیں اب...
  2. کاشفی

    فطرت میں ہے شانِ خود نمائی - مغنی تبسّم

    فطرت میں ہے شانِ خود نمائی (مغنی تبسّم) وہ دیکھ اُفق ہوا فروزاں آثارِ سحر ہوئے نمایاں تاریکی شب ہوئی ہے روپوش خورشید ہے نور سے ہم آغوش تازہ ہوا شورِ سازِ ہستی وہ نغمہء دل نوازِ ہستی دریاؤں میں آگیا طلاطم لہروں میں پڑی ہے شورش قم گلزار کی خوش نما فضا دیکھ اشجار کی دل رُبا ادا دیکھ...
  3. کاشفی

    گُل کے ہونے کی توقع پہ جئے بیٹھی ہے - چندا

    غزل (چندا) گُل کے ہونے کی توقع پہ جئے بیٹھی ہے ہرکلی جان کو مُٹھی میں لئے بیٹھی ہے کبھی صیاد کا کھٹکا ہے کبھی خوفِ خزاں بلبل اب جان ہتھیلی پہ لئے بیٹھی ہے تیروتلوار سے بڑھ کر ہے تیری ترچھی نگہ سیکڑوں عاشقوں کا خون کئے بیٹھی ہے تیرے رخسار سے تشبیہ اسے دوں کیوں کر شمع تو چربی کو آنکھوں...
  4. کاشفی

    اُردو کی سب سے پہلی شاعرہ "چندا"

    اُردو کی سب سے پہلی شاعرہ (1929ء کی تحریر ہے) چندا اُردو کے ساتھ جہاں اور بے اعتنائیاں کی گئیں وہاں یہ ظلم بھی کیا گیا کہ کسی نے کوئی عمدہ اور سنجیدہ تذکرہ اردو شعر کہنے والی عورتوں کا آجتک نہیں لکھا۔ لالہ سری رام نے" خمخانہء جاوید"، مولوی عبدالحئی نے "گلِ رعنا"، مولوی عبدالسلام نے "شعرالہند"...
  5. کاشفی

    تیرے کوچے کی لطافت کا ثنا خواں ہوں میں - وحید الدین سلیم

    افکار (وحید الدین سلیم) تیرے کوچے کی لطافت کا ثنا خواں ہوں میں باغِ فردوس کا اک مرغ خوش الحاں ہوں میں بے حجابانہ جھلک تونے دکھائی جب سے آتشِ عشق اک شعلہ عُریاں ہوں میں چھیڑتی ہے مجھے قدرت کی فضا رہ رہ کر کیا کوئی زمزمہ مُرغ خوش الحاں ہوں میں لن ترانی مرے شعلوں کی زباں پر ہے مدام کس کے...
  6. کاشفی

    کروگے یاد تو ہر بات یاد آئے گی

    کروگے یاد تو ہر بات یاد آئے گی گلوکار: بھوپندر سنگھ
  7. کاشفی

    گہرے تعلقات ہیں اُس رنگ و بُو کے ساتھ - ثاقب جالندھری

    غزل (ثاقب جالندھری) گہرے تعلقات ہیں اُس رنگ و بُو کے ساتھ جنّت رگوں میں دوڑ رہی ہے لہو کے ساتھ گذرے گی جس طرح بھی گذاریں گےزندگی وعدہ نباہ کا ہے ہر اک آرزو کے ساتھ یہ جانتی ہے سوختہ سامانیوں کا راز صحرا نہ جل اُٹھے مری آوازِ ہُو کے ساتھ ہے اضطراب اور بلا کا ہے اضطراب بجلی سی دوڑتی ہے...
  8. کاشفی

    درماں سمجھ رہا ہوں جنُوں کے اثر کو میں - گوہر

    غزل (گوہر) درماں سمجھ رہا ہوں جنُوں کے اثر کو میں دشمن بناؤں سر کو، نہ توڑوں جو گھر کو میں ہے ننگِ عشق اہلِ ھمم گریہ و بُکا نفرت سے دیکھتا ہوں ہر اک نوحہ گر کو میں دل نذرسوزِ عشق ہوا بھی تو کیا ہوا میری چلے تو آگ لگادوں جگر کو میں سُن اے حریف ملّت صبرو رضا ہے یہ کرتا ہوں پیار مخبر...
  9. کاشفی

    خوبصورت پاکستان خوبصورت کراچی کی آنکھوں سے

    خوبصورت پاکستان خوبصورت کراچی کی آنکھوں سے مری کی ایک خوبصورت تصویر خوبصورت کراچی کی آنکھوں سے The hill-resort town of Murree has received heavy snowfall since the onset of winter in Pakistan
  10. کاشفی

    کل صراحی کی تھی مٹی اب ہے پیمانے کی خاک - مبصر لکھنوی

    غزل (مبصر لکھنوی) کل صراحی کی تھی مٹی اب ہے پیمانے کی خاک اپنی حد میں کروٹیں لیتی ہے میخانے کی خاک دوری منزل سے ہے واماندگی بھی شوق بھی بیٹھتی اُٹھتی چلی جاتی ہے دیوانے کی خاک چلتے ہی بادبہاری ہوگیا میدان صاف تھی مگر زندان کی دیواروں میں ویرانے کی خاک جذب کامل کی بدولت اُٹھ گیا فرق دوئی...
  11. کاشفی

    رازِ ہستی ہے عقدہء مشکل - جاذب دہلوی

    غزل (جاذب دہلوی) رازِ ہستی ہے عقدہء مشکل عشق میرا ابھی نہیں کامل وہ سمندر ہے موجزن دل میں ہائے جس کا کوئی نہیں ساحل جارہا ہوں کہاں خدا جانے پوچھتا ہوں ہر ایک سے منزل میری ہستی ہے وجہ ناکامی ورنہ ہے کون بیچ میں حائل کامیابی ہے عین ناکامی میرا حاصل ہے ماتمِ حاصل ایک افسانہ رہ گیا جاذب...
  12. کاشفی

    عشق بے رحم - وقار انبالوی

    عشق بے رحم (وقار انبالوی) محبت عشق کی صورت میں جب تبدیل ہوتی ہے گُدازِ عشق سے عقلِ بشر تحلیل ہوتی ہے سراسر آتشیں ہے عشق کے جذبات کی دُنیا انہی شعلوں سے جل اُٹھتی ہے احساسات کی دُنیا تمیزِ نیک و بد اُٹھتی ہے انسانی نگاہوں سے گذرتا ہے بشر جذبات کی پُرہول راہوں سے یہاں دُنیا کا ہر اعزاز جل...
  13. کاشفی

    فنا کیا ہے؟ بس احساسِ خودی کا دُور ہو جانا - کوکب شاہجہانپوری

    غزل (کوکب شاہجہانپوری) فنا کیا ہے؟ بس احساسِ خودی کا دُور ہوجانا صدائے ہرنفس کا نعرہء منصُور ہوجانا بنائیں دیدہء حیراں کو آئینہ، تماشائی کمالِ ذوقِ نظارہ ہے خود منظُور ہوجانا محبت میں شکستِ اوّلیں کیا حیرت افزا تھی نگاہوں کا وہ لڑنا، شیشہء دل چُور ہوجانا اگر ہے صرف ترکیبِ عناصر پردہءِ...
  14. کاشفی

    محبت - ضیا فتح آبادی

    محبت سانیٹ (ضیا فتح آبادی) محبت لفظ تو سادہ سا ہے لیکن ضیا! اس میں سمٹ آئی ہیں سب رنگینیاں گلزارِ ہستی کی بیاں الفاظ میں اس کو کرے یہ تاب ہے کس میں کہ یہ اک آخری منزل ہے راہِ کیف و مستی کی -------------------------- محبت سے ہے وابستہ ترقی روحِ انساں کی یہ رازِ عالمِ ایجاد سے آگاہ کرتی ہے...
  15. کاشفی

    میر مہدی مجروح دل میں، قوت جگر میں تاب کہاں - میر مہدی مجروح

    غزل (میر مہدی مجروح) دل میں، قوت جگر میں تاب کہاں اب وہ پہلا سا اضطراب کہاں وہ سمائے ہوئے ہیں نظروں میں اپنی آنکھوں میں جائے خواب کہاں آنکھ نرگس کی خوب ہے لیکن ہائے وہ چشمِ نیم خواب کہاں دل ہی سمجھے ہے کچھ تڑپ کو مری برق کو لطفِ اضطراب کہاں اُس تغافل شعار کو ہمدم خط تو لکھوں مگر جواب...
  16. کاشفی

    باپ ، بیٹا اور دوست

    باپ: رات کہاں تھے۔ بیٹا دیر ہوگئی تھی، دوست کے گھر ہی Stay کر لیا تھا۔ باپ نے اسی وقت فون اُٹھایا۔ اور اس کے دس Best Friend کو کال کی۔ 6 نے کہا "ہاں Uncle وہ رات میرے پاس ہی تھا"۔ 3 نے کہا "Uncle وہ سو رہا ہے، آپ کہیں تو اُٹھا دوں۔ ایک نے تو حد کردی " جی ابو بولیں"۔
  17. کاشفی

    لطیفہ

    ایک بزرگ ایک آبادی سے گزر رہے تھے۔ اُنہوں نے دیکھا پوری آبادی میں صرف دو گھر ایسے ہیں جو چاند کی طرح چمک رہے ہیں۔ وہ اسی تجسس میں دوسرے دن بھی اسی آبادی سے گزرے۔ اور وہی منظر دیکھا ۔ تو اُنہوں نے لوگوں سے پوچھا یہ کیا راز ہے؟ تو لوگوں نے انہیں بتایا۔ کہ یہ اللہ کے وہ بندے ہیں ۔ جنہوں نے UPS لگوا...
  18. کاشفی

    ووٹ تحریکِ انصاف کو دیں۔ Vote For PTI

  19. کاشفی

    حسرت موہانی آنکھوں کو انتظار سے گرویدہ کر چلے - حسرت موہانی

    غزل (حسرت موہانی) آنکھوں کو انتظار سے گرویدہ کر چلے تم یہ تو خوب کارِ پسندیدہ کر چلے مایوس دل کو پھر سے وہ شوریدہ کر چلے بیدار سارے فتنہ و خوابیدہ کر چلے اظہار التفات کے پردے میں اور بھی وہ عقدہ ہائے شوق کو پیچیدہ کر چلے ہم بے خودوں سے چھپ نہ سکا راز آرزو سب اُن سے عرضِ حال دل و دیدہ کر...
Top