نتائج تلاش

  1. محمداحمد

    اک تھکا ماندہ مسافر، وہ صحرا، وہی دھوپ ۔۔۔ عبید الرحمٰن عبید

    غزل اک تھکا ماندہ مسافر، وہ صحرا، وہی دھوپ پھر وہی آبلہ پائی، وہی رستہ، وہی دھوپ میں وہی رات، بہ عنوانِ سکوں، سازِ خاموش تو وہی چاند سراپا، ترا لہجہ وہی دھوپ پھر کتابوں کی جگہ بھوک، مشقت، محنت پھر وہی ٹاٹ بچھونا، وہی بچہ، وہی دھوپ میں شجر سایہ فگن سب پہ عدو ہوں کہ سجن میرا ماضی...
  2. محمداحمد

    عمرِ آخر میں سبھی اُس سے خفا ہونے لگے۔۔۔ عبید الرحمٰن عبید

    غزل عمرِ آخر میں سبھی اُس سے خفا ہونے لگے رفتہ رفتہ پیڑ سے پتے جُدا ہونے لگے شور اتنا تھا سماعت میں دراڑیں پڑ گئیں ایسا سناٹا کہ سانس اپنی صدا ہونے لگے اک دیا ہم نے جلا کر اُن کو بھی ترغیب دی وہ دیا تو کیا جلاتے خود ہوا ہونے لگے اِن دنوں میرا بدن زخموں سے کیوں محفوظ ہے کیا نشانے...
  3. محمداحمد

    لیاقت علی عاصم پھرے دشت دشت شاید در و بام کی اُداسی ۔۔۔۔ لیاقت علی عاصم

    غزل پھرے دشت دشت شاید در و بام کی اُداسی مرے بعد کیا کرے گی مرے نام کی اُداسی مرے ہم سفر تھے کیا کیا، میں کسی کو اب کہوں کیا کوئی دھوپ دوپہر کی، کوئی شام کی اُداسی کہیں اور کا ستارہ مری آنکھ پر اُتارا مجھے آسماں نے دی ہے بڑے کام کی اُداسی مجھے یاد آرہی ہے وہ سفر کی خوش گواری مرا دل دکھا رہی...
  4. محمداحمد

    لیاقت علی عاصم بہت چپ ہو شکایت چھوڑ دی کیا۔۔۔۔ لیاقت علی‌ عاصم

    غزل بہت چپ ہو شکایت چھوڑ دی کیا رہ و رسمِ محبت چھوڑ دی کیا یہ کیا اندر ہی اندر بُجھ رہے ہو ہواؤں سے رقابت چھوڑ دی کی مناتے پھر رہے ہو ہر کسی کو خفا رہنے کی عادت چھوڑ دی کیا لیے بیٹھی ہیں آنکھیں آنسوؤں کو ستاروں کی سیاحت چھوڑ دی کیا غبارِ دشت کیوں بیٹھا ہوا ہے مرے آہو نے وحشت...
  5. محمداحمد

    مختار آپ ، اور گنہ گار خاکسار ۔۔۔ کاشف یوسف زئی

    غزل مختار آپ ، اور گنہ گار خاکسار منطق سمجھ میں آئی نہ میرے یہ زینہار حاصل ہوا نہ محفلِ کون و مکاں میں کچھ آنا کہیں پڑے نہ یہاں مجھ کو بار بار کیجے ستم کے آپ کو آتا نہیں کچھ اور کیجے نہ اپنے ظلم کی توجیہ بار بار اِک وہ ہیں جن کا شغل ہے تحقیق و جستجو اِک...
  6. محمداحمد

    قاصر محبت کی گواہی اپنے ہونے کی خبر لے جا... غلام محمد قاصر

    غزل محبت کی گواہی اپنے ہونے کی خبر لے جا جدھر وہ شخص رہتا ہے مجھے اے دل اُدھر لے جا تبسم سے حقیقی خال و خد ظاہر نہیں ہوتے تعارف پھول کا درپیش ہے تو چشمِ تر لے جا اندھیرے میں گیا وہ روشنی میں لوٹ آئے گا دیا جو دل میں جلتا ہے اسی کو بام پر لے جا اُڑانوں، آسمانوں، آشیانوں کے لیے...
  7. محمداحمد

    محسن نقوی وہم ......از .......محسن نقوی

    وہم وہ نہیں ہے تو اُ س کی چاہت میں کس لیے رات دن سنورتے ہو خود سے بے ربط باتیں کرتے ہو اپنا ہی عکس نوچنے کے لیے خود اُلجھتے ہو، خود سے ڈرتے ہو ہم نہ کہتے تھے ہجر والوں سے، آئینہ گفتگو نہیں کرتا محسن نقوی
  8. محمداحمد

    سمندر کتنا گہرا ہے، کنارے سوچتے ہوں گے

    غزل سمندر کتنا گہرا ہے، کنارے سوچتے ہوں گے زمیں سے آسماں تک استعارے سوچتے ہوں گے محبت سوچتی ہوگی کہ ہم دونوں جدا کیوں ہیں مقدر درمیاں میں ہے ستارے سوچتے ہوں گے ستاروں کے تخیّل میں تو فُرقت دوریاں ہوں گی مگر برعکس دریا کے کنارے سوچتے ہوں گے مِری کج فہمیاں منزل سے دوری کا سبب ٹھہریں...
  9. محمداحمد

    ساقیا تیرا اصرار اپنی جگہ - نواز دیوبندی

    غزل ساقیا تیرا اصرار اپنی جگہ تیرے مہ کش کا انکار اپنی جگہ تیغ اپنی جگہ، دار اپنی جگہ اور حقیقت کا اظہار اپنی جگہ اب کھنڈر ہے کھنڈر ہی کہو دوستو شیش محلوں کے آثار اپنی جگہ طور پر لاکھ موسٰی سے ہو گفتگو عرشِ اعظم پہ دیدار اپنی جگہ اولاً حق نے تخلیق جس کو کیا سب کے بعد اُس کا...
  10. محمداحمد

    قتیل شفائی عجیب لوگ

    عجیب لوگ اداسی کے ہزاروں زاویے ہیں تجھے دیکھوں میں کس کس زاویے سے ترے چہرے پہ سرسوں پھولتی ہے مری آنکھوں میں جلتے ہیں دیے سے مگر وہ لوگ بھی مجھ سے ملے ہیں جو روئے ہیں نہ جن کے لب ہلے ہیں قتیل شفائی
  11. محمداحمد

    مبارکباد زہرا علوی مہارت کے درجے پر۔۔۔ مبارک ہو زہرا صاحبہ!

    تازہ ترین اطلاع ہے کہ: زہرا علوی بھی ماہر ہو گئیں ہیں ہمیں ان کی مہارت پر پہلے بھی شبہ نہیں تھا لیکن اب تو نام کے ساتھ Tag بھی لگ گیا ہے۔ :grin: زہرا صاحبہ ہماری جانب سے بھرپور مبارکباد قبول کیجے۔ :hatoff: دعا ہے اللہ آپ کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں کامیابیوں سے سرفراز کرے (آمین)
  12. محمداحمد

    جب شعر سفر کرجائےگا۔۔۔ وسعت اللہ خان، بی بی سی اردو

    جب شعر سفر کرجائےگا وسعت اللہ خان بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد ناصر کاظمی، احمد ندیم قاسمی، جون ایلیا، خاطر، قتیل، فارغ، منیر نیازی ، احمد شاہ فراز۔آسمانِ سخن کی یہ ڈار کل پوری طرح بکھرگئی ۔ظفر اقبال اور انور شعور نامی دو بچھڑی کونجیں پر سمیٹے بیٹھی ہیں۔اور اب ہم فرحت عباس شاہ، وصی...
  13. محمداحمد

    کیا اب بھی پرویز مشرف کا مواخذہ / محاسبہ ہونا چاہیے۔

    پرویز مشرف عہدہء صدارت سے مستعفی ہو چکے ہیں۔ کیا اب بھی اُن کا مواخذہ / محاسبہ ہونا چاہیے۔
  14. محمداحمد

    ہم سے بھی ایک شکوہء پیہم کرے گی رات - قمر جمیل

    غزل ہم سے بھی ایک شکوہء پیہم کرے گی رات تجھ سے بچھڑ کے آگ پہ ماتم کرے گی رات جب داستان الم کی سنائیں گے قصہ گو کچھ اہلِ دل ہیں جن کا بہت غم کرے گی رات اس دامنِ بہار کا پرچم بنائے گی اور خود ہی تار تار یہ پرچم کرے گی رات جب اس جنوں کے داغ سے شمعیں جلائے گی اک رقص اور بھی تہہِ شبنم کرے گی...
  15. محمداحمد

    میں اِس چراغ کی لَو بھی بجھائے دیتا ہوں - قمر جمیل

    غزل میں اِس چراغ کی لَو بھی بجھائے دیتا ہوں غزل کہی ہے تمھیں بھی سُنائے دیتا ہوں وہ دیکھو صبح میری کھڑکیوں سے آتی ہے میں اس لئے یہ ستارے بجھائے دیتا ہوں مجھے نشاط پہ اُکساتی ہے ہوائے بہار تو میں بہار کا دامن جلائے دیتا ہوں بساط ایک جمائی ہے چاند تاروں نے شبِ فراق اُسے بھی اُٹھائے...
  16. محمداحمد

    احمد ندیم قاسمی بھرم غزال کا جس طرح رَم کے ساتھ رہا - احمد ندیم قاسمی

    غزل بھرم غزال کا جس طرح رَم کے ساتھ رہا مرا ضمیر بھی میرے قلم کے ساتھ رہا جُدائیوں کے سفر، سرخوشی میں گزرے ہیں کہ اُس کا عکس، مری چشمِ نم کے ساتھ رہا اِک آفتاب مرے سرَ سے ڈھل سکا نہ کبھی کہ میرا سایہ میرے ہر قدم کے ساتھ رہا نہ بھول پائے وطن کو جلا وطن جیسے ہر آدمی کا تعلق ارم کے...
  17. محمداحمد

    احمد ندیم قاسمی تیری گفتار میں تو پیار کے تیور کم تھے - احمد ندیم قاسمی

    غزل تیری گفتار میں تو پیار کے تیور کم تھے کبھی جھانکا تری آنکھوں میں تو ہم ہی ہم تھے لمس کے دم سے بصارت بھی، بصیرت بھی ملی چُھو کے دیکھا تو جو پتھر تھے نرے ریشم تھے تیری یادیں کبھی ہنستی تھیں، کبھی روتی تھیں میرے گھر کے یہی ہیرے تھے، یہی نیلم تھے برف گرماتی رہی، دھوپ اماں دیتی...
  18. محمداحمد

    لیاقت علی عاصم کچھ حال نہیں کھلتا میرا زندہ ہوں تو کیسا زندہ ہوں - لیاقت علی عاصم

    غزل کچھ حال نہیں کھلتا میرا زندہ ہوں تو کیسا زندہ ہوں ماضی کی طرح میں بیت چُکا یا صورتِ فردا زندہ ہوں اطراف میں ایسی تاریکی ، جگنو بھی نہیں آنسو بھی نہیں اے شامِ دعا اب روشن ہو ، میں شام سے تنہا زندہ ہوں دیواروں سی دیواریں ہیں ، اندیشوں سے اندیسشے ہیں سایوں میں گھرا بیٹھا ہوں مگر...
  19. محمداحمد

    تبدیلی

    تبدیلی اس بھرے شہر میں اک بھی ایسا نہیں جو مجھے راہ چلتے کو پہچان لے اور آواز د ے ۔۔"او بے او سر پھرے" دونوں اک دوسرے سے لپٹ کر وہیں گرد و پیش اور ماحول کو بھول کر گالیاں دیں، ہنسیں ، ہاتھا پائی کریں پاس کے پیڑ کی چھاؤں میں بیٹھ کر گھنٹوں ایک دوسرے کی سنیں اور کہیں اور اس نیک روحوں کے...
  20. محمداحمد

    یہی کروگے کہ اب ہم سے تم ملو گے نہیں - خالد شریف

    غزل یہی کروگے کہ اب ہم سے تم ملو گے نہیں جو بات دل نے کہی تھی اُسے سنو گے نہیں وہ زخم ڈھونڈ رہا تھا ہنسی لئے لب پر ہر اک سے پوچھتا پھرتا تھا کچھ کہو گے نہیں وہ داستاں جسے سنتے تھے روز ہنس ہنس کر کبھی ہم سے جو سنو گے تو پھر ہنسو گے نہیں سمجھ رہے ہو کہ کچھ بھی نہیں ہوا خالد مگر یہ...
Top