1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $453.00
    اعلان ختم کریں

لیاقت علی عاصم کچھ حال نہیں کھلتا میرا زندہ ہوں تو کیسا زندہ ہوں - لیاقت علی عاصم

محمداحمد نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 26, 2008

  1. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,673
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    غزل

    کچھ حال نہیں کھلتا میرا زندہ ہوں تو کیسا زندہ ہوں
    ماضی کی طرح میں بیت چُکا یا صورتِ فردا زندہ ہوں

    اطراف میں ایسی تاریکی ، جگنو بھی نہیں آنسو بھی نہیں
    اے شامِ دعا اب روشن ہو ، میں شام سے تنہا زندہ ہوں

    دیواروں سی دیواریں ہیں ، اندیشوں سے اندیسشے ہیں
    سایوں میں گھرا بیٹھا ہوں مگر کتنا بے سایہ زندہ ہوں

    آزار لئے سمجھوتے کا ، کچھ سہل نہیں جینا مرنا
    اندر سے مکمل ٹوٹ چُکا باہر سے سراپا زندہ ہوں

    آنکھوں میں نمی آتی ہی نہیں ، ہونٹوں سے ہنسی جاتی ہی نہیں
    اے وقت پلٹ کے دیکھ کے میں تصویر میں کتنا زندہ ہوں

    آنگن میں گم صم بیٹھا ہوں بے اسبابی کا رنج لئے
    سنّاٹا باتیں کرتا ہے مجھ سے میں گویا زندہ ہوں

    اوّل تو کوئی پوچھے گا نہیں ، اُس شہر میں میرے بارے میں
    بالفرض یہ مشکل آن پڑے عاصم تو یہ کہنا زندہ ہوں

    لیاقت علی عاصم
     
  2. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    کیا بات ہے شہزادے ۔۔ بہت خوب کلام پیش کیا ہے ۔
    مزا آگیا۔۔ جم جم جیو یار جم جم جیو۔۔
    میرا تو غزل کا موڈ بن گیا ہے۔
    ہوئی تو سناؤں گا۔
    خوش رہو۔
    مغل ۔
     
  3. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,673
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    بھیا آپ کی غزل کا انتظار ابھی سے شروع کردیا ہے ہم نے! جلدی سے سنائیے گا۔ :)
     
  4. ایم اے راجا

    ایم اے راجا محفلین

    مراسلے:
    3,230
    جھنڈا:
    Pakistan
    بہت خوب احمد بھائی، بہت خوب انتخاب ہے۔
     
  5. سارہ خان

    سارہ خان محفلین

    مراسلے:
    15,819
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ہمیشہ کی طرح خوبصورت انتخاب ۔۔ :)
     
  6. ملائکہ

    ملائکہ محفلین

    مراسلے:
    10,592
    موڈ:
    Daring
    بہت ہی اچھی غزل ہے،شکریہ
     
  7. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,144
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    شکریہ احمد صاحب خوبصورت غزل شیئر کرنے کیلیئے!
     
  8. ظفری

    ظفری محفلین

    مراسلے:
    11,533
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Question
    بہت خوب ۔ بہت اعلی انتخاب ہے ۔
     
  9. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,673
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    بہت شکریہ آپ سب دوستوں کا!
     

اس صفحے کی تشہیر