نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (دوم)

    پَیرو تُو مرے پیچھے، مرے قدموں پہ میلوں تک چلا مجھ کو تیرے ہانپتے پاؤں کی دزدیدہ صدا آتی رہی ایک مہجورِ ازل دل کی نوا آتی رہی تُونے دو راہوں پہ آکر لوٹ جانے کا ارادہ بھی کیا ترک جادہ بھی کیا پھر بھی تُو چلتا رہا۔۔۔چلتا رہا میں تذبذب پر ترے ہنستا رہا ۔۔۔ہنستا رہا! تو مرا سایہ ہے لیکن تجھ کو...
  2. فرخ منظور

    جگر ًبببًیوں تو ہونے کو گلستاں بھی ہے، ویرانہ بھی ہے ۔ جگر مراد آبادی

    یوں تو ہونے کو گلستاں بھی ہے، ویرانہ بھی ہے دیکھنا یہ بھی ہے ہم میں کوئی دیوانہ بھی ہے بات سادہ ہی سہی، لیکن حکیمانہ بھی ہے یعنی ہر انساں بقدرِ ہوش دیوانہ بھی ہے ہوشیار او مستِ صہبائے تغافل ہوشیار عشق کی فطرت میں اِک شانِ حریفانہ بھی ہے ہوش میں رہتا تو کیا جانے کہاں رکھتا قدم یہ غنیمت ہے...
  3. فرخ منظور

    آشا بھوسلے، گلزار کے ایک گانے کی تلاش

    درست فرمایا ۔ شکریہ!
  4. فرخ منظور

    فارسی شاعری گفتم کہ روشن از قمر گفتا کہ رخسار منست ۔ خسرو (مع منظوم ترجمہ)

    گفتم کہ روشن از قمر گفتا کہ رخسار منست گفتم کہ شیرین از شکر گفتا کہ گفتار منست ترجمہ پوچھا کہ روشن چاند سے؟ بولا مرا رخسار ہے پوچھا کہ میٹھی قند سے؟ بولا مری گفتار ہے گفتم طریق عاشقان گفتا وفاداری بود گفتم مکن جور و جفا، گفتا کہ این کار منست ترجمہ پوچھا طریقِ عاشقاں؟ بولا وفاداری مری پوچھا کہ...
  5. فرخ منظور

    فراز تیرے ہوتے ہوئے محفل میں جلاتے ہیں چراغ ۔ احمد فراز

    یہی غزل استاد امانت علی خاں کی آواز میں سنیے۔
  6. فرخ منظور

    فراز تیرے ہوتے ہوئے محفل میں جلاتے ہیں چراغ ۔ احمد فراز

    تیرے ہوتے ہوئے محفل میں جلاتے ہیں چراغ لوگ کیا سادہ ہیں سورج کو دکھاتے ہیں چراغ اپنی محرومی کے احساس سے شرمندہ ہیں خود نہیں رکھتے تو اوروں کے بجھاتے ہیں چراغ بستیاں دور ہوئی جاتی ہیں رفتہ رفتہ دمبدم آنکھوں سے چھپتے چلے جاتے ہیں چراغ کیا خبر ان کو کہ دامن بھی بھڑک اٹھتے ہیں جو زمانے کی ہواؤں...
  7. فرخ منظور

    کیوں دلا ہم ہوئے پابندِ غمِ یار کہ تو ۔ جرات

    یہی غزل استاد امانت علی خاں کی آواز میں سنیے۔ http://playit.pk/watch?v=oOXFLuvT0xE
  8. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (دوم)

    دیوار کتنی آوارہ و سرگشتہ ہو لوٹ آتی ہے دیوار سے ٹکرا کے نگاہ دیکھ پتّوں کی کئی نسلوں کے انبار کہ ہیں ایک انبوہِ پریشاں خمِ دیوار کے ساتھ دیکھ انگور کی ان سوکھی ہوئی بیلوں کی گیرائی بھی کس طرح صحن میں ایک ان میں سے جھک آئی بھی! توڑ کے فرش کو ہمسائے نے دیوار لگائی تھی کبھی (ایک پردہ بھی ہے،...
  9. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی ائیر ہوسٹس ۔ مصطفیٰ زیدی

    بہت عنایت۔ سلامت رہیے۔
  10. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی ائیر ہوسٹس ۔ مصطفیٰ زیدی

    ائیر ہوسٹس شہر کی روشنیاں کِرمکِ آوارہ ہیں نہ وہ ہوٹل کے دریچے نہ وہ بجلی کے ستون نہ وہ اطراف نہ رفتار کا گمنام سکون ہر گھڑی عشوۂ پرواز بنی جاتی ہے سیکڑوں فیٹ تلے رینگ رہی ہو گی زمین کہیں پٹرول کے مرکز، کہیں سڑکوں کا غبار تار کے آہنی کھمبوں میں گھِری راہ گذار صرف اِک دُور کی آواز بنی جاتی ہے...
  11. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (دوم)

    تسلسل کے صحرا میں تسلسل کے صحرا میں ریگ و ہوا، پاؤں کی چاپ سمت و صدا تغیر کا تنہا نشاں؛ تسلسل کے صحرائے جاں سوختہ میں صدائیں بدلتے مہ و سال ہوائیں گزرتے خدوخال تنہا نشانِ فراق و وصال تسلسل کے صحرا میں اک ریت ٹیلے کی آہستہ آہستہ ریزش کسی گھاس کے نامکمل جزیرے میں اک جاں بلب طائر ِ شب کی لرزش...
  12. فرخ منظور

    درد اُن نے کیا تھا یاد مجھے بھول کر کہیں ۔ میر درد

    اُن نے کیا تھا یاد مجھے بھول کر کہیں پاتا نہیں ہوں تب سے میں اپنی خبر کہیں آجائے ایسے جینے سے اپنا تو جی بتنگ جیتا رہے گا کب تئیں اے خضر مر کہیں پھرتی رہی تڑپتی ہے عالم میں جا بجا دیکھا نہ میری آہ نے روئے اثر کہیں مدت تلک جہان میں ہنستے پھرا کیے جی میں ہے خوب روئیے اب بیٹھ کر کہیں یوں تو نظر...
  13. فرخ منظور

    داغ ثبات بحرِ جہاں میں اپنا فقط مثالِ حباب دیکھا ۔ داغ دہلوی

    ثبات بحرِ جہاں میں اپنا فقط مثالِ حباب دیکھا نہ جوش دیکھا ، نہ شور دیکھا ، نہ موج دیکھی ، نہ آب دیکھا ہماری آنکھوں نے بھی تماشا عجب انتخاب دیکھا برائی دیکھی ، بھلائی دیکھی ، عذاب دیکھا ، ثواب دیکھا نہ دل ہی ٹھہرا ، نہ آنکھ جھپکی ، نہ چین پایا ، نہ خواب آیا خدا دکھائے نہ دشمنوں کو جو دوستی میں...
  14. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (دوم)

    بے صدا صُبح پلٹ آئی ہے بے صدا صُبح پلٹ آئی ہے، ہیں ابھی رہگزرِ خواب میں اندیشے گداؤں کی قطار سرنِگوں، خیرہ نگار، تیرہ گلیم گزرے لمحات کا انبار لگائے شب کی دریوزہ گری کا حاصل! بے صدا صُبح پلٹ آئی ہے ریزشِ آب سرِ برگ سنائی دی ہے اور درختوں پہ ہے رنگوں کی پکار کتنے زنبور مرے کمرے میں دِر آئے ہیں...
  15. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (دوم)

    مری مورِ جاں مری مورِ جاں، مورِ کم مایہ جاں، رات بھر زیرِ دیوار، دیوار کے پاؤں میں رینگتی، سانپ لہریں بناتی رہی تھی؛ مگر صبح ہونے سے پہلے انہوں نے جو دروازہ کھولا تو مَیں مردہ پایا گیا ۔۔۔ (مرے خواب زندہ بچے تھے!) مجھے آنسوؤں کے کرم سے ہمیشہ عداوت رہی ہے تو میں نے یہ پوچھا: "عزیزو! تمہیں اس...
  16. فرخ منظور

    آشا بھوسلے، گلزار کے ایک گانے کی تلاش

    بہت شکریہ جناب۔ ویسے یہ دھاگہ 6 سال پرانا ہے اور یو ٹیوب پر تب یہ گانا اپ لوڈ نہیں ہوا تھا۔ اب تو میں یہ گیت کئی بار سن چکا ہوں۔
  17. فرخ منظور

    میرے گلے سے آن کے پیارا جو پھر لگے ۔ آفتاب شاہ عالم ثانی

    میرے گلے سے آن کے پیارا جو پھر لگے یہ ابر یہ بہار مجھے خوب تر لگے بن دیکھے اس پیارے کے آنکھوں نے اپنا حال ایسا کیا ہے جیسے کہ باراں کا جھڑ لگے مت اس ادا و ناز سے گلشن میں کر گزر ڈرتا ہوں میں مبادا کسی کی نظر لگے ہو چار چشم کون سکے ایسے یار سے آنکھوں کے دیکھتے ہی پیا کی خطر لگے ہر لیل و ہر...
  18. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (دوم)

    بے مہری کے تابستانوں میں بے مہری، بے گانہ پن کے تابستانوں میں ہر سو منڈلانے لگتے ہیں زنبورِ اوہام اور ساتھ اپنے اک ابدیت لاتے ہیں شہروں پر خلوت کی شب چھا جاتی ہے غم کی صرصر تھرّاتی ہے ویرانی میں اونچے طاقتور پیڑوں کے گرنے کی آوازیں آتی ہیں میدانوں میں! بے مہری بے گانہ پن کے تابستانوں میں جس دم...
  19. فرخ منظور

    ہنس مکھ ۔ شیخ ایّاز

    سندھ پاکستان کے نامور ادیب، شیخ ایّاز کے قلم سے ہنس مکھ اس کی سادگی میں چالاکی تھی، چالاکی میں سادگی۔ کبھی بچے کی طرح دوڑتی ناچتی آیا کرتی تھی اورمیرے پیچھے سے آ کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لیتی۔ کبھی میرے بال بکھیر کر کہتی۔ ’’دیکھو تو کیسے لگ رہے ہو؟‘‘ اور پھر شیشہ اٹھا کر ہاتھ میں دے دیتی۔ کبھی میں...
Top