نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    شو کمار بٹالوی اج دن چڑھیا تیرے رنگ ورگا ۔ مہندر کپور ، کلام: شو کمار بٹالوی

    قرض (شو کمار بٹالوی ، کتاب آٹے دیاں چڑیاں) اج دن چڑھیا تیرے رنگ ورگا تیرے چمن پچھلی سنگ ورگا ہے کرناں دے وچ نشہ جہیا ہے کرناں دے وچ نشہ جہیا کسے چھنبے سپ دے ڈنگ ورگا اج دن چڑھیا تیرے رنگ ورگا میں چاہنداں اج دا گورا دن تاریخ میرے ناں کردیوے ایہ دن تیرے اج رنگ ورگا مینوں امر جہاں وچ کردےوے میری...
  2. فرخ منظور

    بھارت۔ فہمیدہ ریاض

    تم بالکل ہم جیسے نکلے تم بالکل ہم جیسے نکلے ، اب تک کہاں چھپے تھے بھائی وہ مورکھتا وہ گھامڑ پن جس میں ہم نے صدی گنوائی آخر پہنچی دوار توہارے ، ارے بدھائی بہت بدھائی پریت دھرم کا ناچ رہا ہے قائم ہندو راج کرو گے ؟ سارے الٹے کاج کرو گے ؟ اپنا چمن تاراج کرو گے ؟ تم بھی بیٹھے کرو گے سوچا ، پوری ہے...
  3. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (دوم)

    حسن کوزہ گر (2) اے جہاں زاد، نشاط اس شبِ بے راہ روی کی میں کہاں تک بھولوں؟ زور ِ مَے تھا، کہ مرے ہاتھ کی لرزشتھی کہ اُس رات کوئی جام گرا ٹوٹ گیا ۔۔ تجھے حیرت نہ ہوئی! کہ ترے گھر کے دریچوں کے کئی شیشوں پر اس سے پہلے کی بھی درزیں تھیں بہت ۔۔۔ تجھے حیرت نہ ہوئی! اے جہاں زاد، میں کوزوں کی طرف،...
  4. فرخ منظور

    تاسف اردو محفل کے رکن اصغر تلمیذ صاحب ہم میں نہیں رہے

    بہت دکھ ہوا ۔ اردو محفل کے ان چند اراکین میں سے جو بہت اچھے ذوق کے مالک تھے۔ خدا غریق رحمت کرے۔
  5. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (دوم)

    اے سمندر اے سمندر، پیکر شب، جسم، آوازیں رگوں میں دوڑتا پھرتا لہو پتھروں پرسے گزرتے رقص کی خاطر اذاں دیتے گئے اورمیں، مرتے درختوں میں نہاں سنتارہا۔۔۔۔ ان درختوں میں مرا اک ہاتھ عہدِ رفتہ کے سینے پہ ہے دوسرا، اک شہرِآیندہ میں ہے جویائے راہ۔۔۔۔ شہر،جس میں آرزو کی مے انڈیلی جائے گی زندگی سے رنگ...
  6. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی شہناز (۳) ۔ مصطفیٰ زیدی

    شہناز (۳) میرے زخموں سے ، مری راکھ سے تصدیق کرو کہ مسیحا نفَس و شعلہ جبیں تھا کوئی ماسوا، وَہم جہاں ، ذکر ِ خدا، وہم جہاں ہاں اُسی ذہن میں عرفان و یقیں تھا کوئی فون خاموش ہے اور گیٹ کی گھنٹی بےصَوت جیسے اس شہر میں رہتا ہی نہیں تھا کوئی بزم ِ ارواح تھی یا تیرے دہکتے ہُوئے ہونٹ واقعہ تھا...
  7. فرخ منظور

    عزیز حامد مدنی غزل۔ تازہ ہوا بہار کی، دل کا ملال لے گئی ۔ عزیز حامد مدنیؔ

    مہدی حسن کی آواز میں http://playit.pk/watch?v=glBMAZNT8Kk
  8. فرخ منظور

    عزیز حامد مدنی غزل۔ تازہ ہوا بہار کی، دل کا ملال لے گئی ۔ عزیز حامد مدنیؔ

    تازہ ہوا بہار کی، دل کا ملال لے گئی پائے جنوں سے حلقۂ گردش حال لے گئی جراتِ شوق کے سوا، خلوتیان خاص کو اک تیرے غم کی آگہی، تا بہ سوال لے گئی شعلۂ دل بجھا بجھا، خاکِ زباں اڑی اڑی دشتِ ہزار دام سے ، موجِ خیال لے گئی رات کی رات بوئے گل، کوزۂ گل میں بس گئی رنگِ ہزار میکدہ، روحِ سفال لے گئی تیز...
  9. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی شہناز (1) ۔ مصطفیٰ زیدی

    شہناز (۱) جو بھی تھا چاکِ گریباں کا تماشائی تھا تو نہ ہوتی تو یہ تدبیرِ رفو کرتا کون ؟ ایک ہی ساغر ِِ زہراب بہت کافی تھا دوسری بار تمنّائے سبُو کرتا کون ؟ تیرے چہرے پہ جو تقدیس نہ ہوتی ایسی دل کے موّاج سمندر میں وضو کرتا کون ؟ تُونے اندیشۂ فردا کو سمجھنے پر بھی میرے اِمروز کو ہر فکر سے...
  10. فرخ منظور

    تبسم اگرچہ آنکھ بہت شوخیوں کی زد میں رہی ۔ صوفی تبسم

    اگرچہ آنکھ بہت شوخیوں کی زد میں رہی مری نگاہ ہمیشہ ادب کی حد میں رہی سمجھ سکا نہ کوئی زندگی کی ارزش کو یہ جنسِ خاص ترازوئے نیک و بد میں رہی ازل سے ابھری تو موجِ ابد میں ڈوب گئی یہ سیلِ زیست لکد کوبِ جزر و مد میں رہی بہت بلند ہوا تمکنت سے تاجِ شہی کلاہِ فقر مگر نازشِ نمد میں رہی ہمیشہ درد سے...
  11. فرخ منظور

    "مجید لاہوری" کے "نمکدان" سے کچھ نمک

    الوداع الوداع ماہِ رمضاں رحمتوں سے تھا پُر تیرا داماں فاقہ مستی سے ہم تھے پریشاں تھا یہ گھپلوں کا کارِ نمایاں مشکلیں ہو گئیں ساری آساں ہم پہ تھا تیرا فضل اور احساں الوداع الوداع ماہِ رمضاں بلیک میں ہم نے پیسا کمایا بھاؤ ہر شے کا ہم نے بڑھایا دودھ میں خوب پانی ملایا اور پھر تیل کو گھی بنایا...
  12. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (دوم)

    گزرگاہ وقت کے پابند ہاتھ راہوں کا غمگیں جواب سنتے رہے، سبزے کے تشنہ سراب رات کادیوانہ خواب تکتے رہے، جیسے وہ جاسوس ہوں جن کاہدف آنکھ سے اوجھل کوئی آفتاب! وعدے کی سردی کی رات (وعدے کی بے مہررات) کیسی ہوائیں چلیں دیدہ ودل نے مرے کیسے طمانچے سہے! کیسے ہر اک چاپ سے خون پہ ضربیں پڑیں کیسے رگیں...
  13. فرخ منظور

    میگا سکینڈلز

    سوال یہ ہے کہ نیب کی کرپشن کو کون پکڑے گا؟ ہزاروں ملزمان انہوں نے پکڑے اور مک مکا کر کے چھوڑ دئیے۔
  14. فرخ منظور

    کہاں کسی کی حمایت میں مارا جاؤں گا - رانا سعید دوشی

    عرض کیا یہ فرحان منظور نہیں بلکہ فرخ منظور ہے اور میں نے پہلی بار رانا سعید دوشی کی یہ غزل پڑھی ہے۔ یہ خیال سبین محمود کے قتل کے بعد آیا اور اسے شعر کا جامہ پہنایا۔
  15. فرخ منظور

    کہاں کسی کی حمایت میں مارا جاؤں گا - رانا سعید دوشی

    یہ فرحان منظور نہیں بلکہ فرخ منظور ہے۔
  16. فرخ منظور

    کیا عجب دل کی لگی سوزِبیاں تک پہنچے ۔ مظفر حسین شمیم

    غزل بشکریہ دل آویز صدیقی صاحب کیا عجب دل کی لگی سوزِبیاں تک پہنچے کون کہہ سکتا ہے یہ آگ کہاں تک پہنچے توڑ کر سر حدِ ادراک کی ہر بندش کو تیرے دیوانے خدا جانے کہاں تک پہنچے گردِ راہِ سرِ منزل یہ بتادے لِلّلہ ہم سے یارانِ عدم چھٹ کے کہاں تک پہنچے پھروہی ترچھی نظر پھر وہی تیکھی چِتون آپ پہنچے...
  17. فرخ منظور

    "مجید لاہوری" کے "نمکدان" سے کچھ نمک

    کہتا ہے کون درد کا درماں الاٹ کر ہاں جس قدر بھی غم ہوں مری جاں الاٹ کر "پھر پرسشِ جراحتِ دل کو چلا ہے عشق" "سامان صد ہزار نمک داں الاٹ کر"
  18. فرخ منظور

    تبسم رات ابھری تری زلفوں کی درازی کیا کیا ۔ لاہوتی کی غزل کا ترجمہ از صوفی تبسم

    رات ابھری تری زلفوں کی درازی کیا کیا خواجۂ حسن نے کی بندہ نوازی کیا کیا کبھی زنجیر، کبھی مار، کبھی پھول بنی زلفِ خم دار میں تھی شعبدہ بازی کیا کیا خالِ رخسار سے میں زلفِ رسا تک پہنچا دلِ بدمست نے کی دست درازی کیا کیا ہنس دیا میں رہِ الفت کی بلا خیزی پر عقلِ عیّار نے کی فلسفہ سازی کیا کیا...
  19. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی زندگی دُھوپ ہے سنّاٹا ہے ۔ مصطفیٰ زیدی

    زندگی دُھوپ ہے سنّاٹا ہے نکہت ِ عَارض و کاکل والو ! رات آئے گی گزر جائے گی عاشقو ! صبر و تحمل والو ! ہم میں اور تم میں کوئی بات نہ تھی مہ جبینوں میں تجاہل والو ! اعتبارات بھی اٹھ جائیں گے اے غم ِ دل کے تسلسل والو ! پھر بہاروں میں وہ آئیں کہ نہ آئیں دوستو ! زخم ِ جگر دُھلوا لو مصطفیٰ...
  20. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (دوم)

    طوفان اورکرن شب تم اس قلعے کے "ناجشن" میں موجود نہ تھے (شاد رہو!) کیسی طوفان کی شوریدہ سری تھی، توبہ! کس طرح پردے کیے چاک گرائے فانوس اورہردرز میں غرّاتارہا! ڈگمگاتے ہوئے مہمان ضیافت کی صفوں سے گزرے پاؤں تک رکھتے نہ تھے دل کے قالینوں کے رنگ وخط ومحراب کو تکتے بھی نہ تھے! آ کے ٹھہری ہے لب ِکاسۂ...
Top