نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    کتب خانے نشاطِ غالب

    نشاط غالب آرکائیو پر اپ لوڈ کر دی گئی ہے۔ لنک
  2. فرخ منظور

    مکمل غبار ایّام ۔ فیض احمد فیض

    ----------- اختتام ۔۔۔۔۔۔۔۔
  3. فرخ منظور

    مکمل غبار ایّام ۔ فیض احمد فیض

    نعت اے تُو کہ ہست ہر دلِ محزوں سرائے تُو آوردہ ام سرائے دِگر از برائے تُو خواجہ بہ تخت بندۂ تشویشِ مُلک و مال بر خاک رشکِ خسروِ دوراں گدائے تُو آنجا قصیدہ خوانیِ لذّاتِ سیم و زر اینجا فقط حدیثِ نشاطِ لقائے تُو آتش فشاں ز قہر و ملامت زبانِ شیخ از اشک تر ز دردِ غریباں ردائے تُو باید کہ ظالمانِ...
  4. فرخ منظور

    کتب خانے نشاطِ غالب

    شکریہ سید صاحب!
  5. فرخ منظور

    یوسفی ’’چارپائی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔‘‘

    انگریزی کا cot "کھاٹ" سے ہی اخذ کیا گیا ہے۔
  6. فرخ منظور

    مکمل غبار ایّام ۔ فیض احمد فیض

    شامِ غربت دشت میں سوختہ سامانوں پہ رات آئی ہے غم کے سنسان بیابانوں پہ رات آئی ہے نورِ عرفان کے دیوانوں پہ رات آئی ہے شمعِ ایمان کے پروانوں پہ رات آئی ہے بیت شببر پہ ظلمت کی گھٹا چھائی ہے درد سا درد ہے تنہائی سی تنہائی ہے ایسی تنہائی کہ پیارے نہیں دیکھے جاتے آنکھ سے آنکھ کے تارے نہیں دیکھے جاتے...
  7. فرخ منظور

    مکمل غبار ایّام ۔ فیض احمد فیض

    بہت مِلا نہ مِلا، زندگی سے غم کیا ہے متاعِ درد بہم ہے تو بیش و کم کیا ہے ہم ایک عمر سے واقف ہیں، اب نہ سمجھاؤ کہ لطف کیا ہے مرے مہرباں، ستم کیا ہے کرے نہ جگ میں الاؤ تو شعر کس مصرف کرے نہ شہر میں جل تھل تو چشمِ نم کیا ہے لحاظ میں کوئی کچھ دور ساتھ چلتا ہے وگرنہ دہر میں اب خضر کا بھرم کیا ہے...
  8. فرخ منظور

    مکمل کلام مجید امجد

    یہ سچ ہے یہ سچ ہے اس کی دنیا میں کوئی قیمت نہیں ہوتی پڑا رہتا ہے جب تک بحر کی آغوش میں موتی یہ سچ ہے پھول جب تک شاخ سے توڑا نہیں جاتا کسی کے گیسوئے پُر پیچ میں جوڑا نہیں جاتا شراب ناب جب تک بٹ نہیں جاتی کٹوروں میں جھلک سکتی نہیں ان مد بھری آنکھوں کے ڈوروں میں یہ سچ ہے جب ندی اپنی روانی چھوڑ...
  9. فرخ منظور

    تبدیلی ۔ تحریر: جمیل اختر

    تبدیلی (تحریر: جمیل اختر) ٹام کو پچھلے پانچ سال سے جانتا ہوں۔ کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب ایک دوسرے پر ہماری نظر نہ پڑے اور چار چھے جملوں کا تبادلہ نہ ہو۔ وہ میرا ہمسایہ ہے۔ میرے دائیں ہاتھ کے چوتھے گھر میں اپنے باپ جیمز، اپنی دوست، کیتھی اور چمک دار کالے رنگ والے چھوٹے خوبصورت کتے کے ساتھ رہتا...
  10. فرخ منظور

    فارسی کہانی "باران و اشک"تحریر بابا مقدم (ترجمہ نیر مسعود)

    فارسی کہانی "باران و اشک" تحریر: بابا مقدم ترجمہ: نیّر مسعود بوڑھے آنسو نہیں بہاتے سرما کی شام تھی۔ بندرگاہ پہلوی کے کہر آلود اور اُداس ساحل پر میںاورمحمود چہل قدمی کر رہے تھے۔ موجوں کا شور اور پرندوںکی آوازیں چاروں طرف گونج رہی تھیں۔ وہ دور سمندر کی سطح سے ملے پر مارتے چلے جاتے تھے۔ مزید آگے...
  11. فرخ منظور

    ایک بوڑھی کی تنہائی ۔ نجیب محفوظ

    ایک بوڑھی کی تنہائی (نجیب محفوظ) وہ اپنے بستر میں بے سدھ پڑی تھی۔ ایک ہاتھ اور آنکھوں کے سوا اس کا سارا جسم مفلوج تھا۔ نقاہت اِس قدر تھی کہ ہاتھ کو بھی وہ محض سینے تک حرکت دے سکتی تھی۔ بیماری نے اس کی ساری طاقت گویا سلب کر لی تھی۔ اس کا گوشت سوکھ گیا تھا۔ نیلاہٹ کی طرف مائل زرد کھال ہڈیوں پر...
  12. فرخ منظور

    غلطی کا انعام ۔ ہنری سلاسر

    غلطی کا انعام (ہنری سلاسر) جزیرے کا آمر اپنے محل کی کھڑکی کے قریب کھڑا آسمان پر سفید بادل آگے پیچھے دوڑتے دیکھ رہا تھا۔ یہ محل سمندر کنارے ایک وسیع و عریض پہاڑی پر واقع تھا۔ وہاں سے جزیرے کی واحد بندر گاہ صاف نظر آتی تھی۔ آگے حدِنگاہ تک سمندر کی نیلی پُرسکون سطح پھیلی ہوئی تھی۔کھڑکی سے...
  13. فرخ منظور

    اجنبی آنکھیں ۔ کرشن چندر

    اجنبی آنکھیں (تحریر: کرشن چندر) چہرے پر اُس کی آنکھیں بہت عجیب تھیں۔ جیسے اس کا سارا چہرہ اپنا ہو اور آنکھیں کسی دوسرے کی جو چہرے پر پپوٹوں کے پیچھے محصور کر دی گئیں۔ اس کی چھوٹی نوک دار ٹھوڑی، پچکے لبوں اور چوڑے چوڑے کلّوں کے اوپر دو بڑی بڑی گہری سیاہ آنکھیں عجیب سی لگتی تھیں۔ پورا چہرہ...
  14. فرخ منظور

    "مجید لاہوری" کے "نمکدان" سے کچھ نمک

    کھا کے امریکہ کا گھی پھر نوجواں ہو جائے گا مولوی گل شیر بھولو پہلواں ہو جائے گا غیر ٹھکرائیں گے اپنے بھی نہیں اپنائیں گے اے مرے دل تو بھی کیا اردو زباں ہو جائے گا آپ دیکھیں گے مری آہوں کی کیا تاثیر ہے آسماں جب میری بیڑی کا دھواں ہو جائے گا ورنہ ہم پہلے ہی کھا کر لیٹ جاتے قبر میں کیا خبر تھی...
  15. فرخ منظور

    خاکم بدہن ۔ فہمیدہ ریاض

    خاکم بدہن میں عازمِ مے خانہ تھی کل رات کو دیکھا اک کوچۂ پر شور میں اصحابِ طریقت تھے دست و گریباں خاکم بدہن پیچ عماموں کے کھلے تھے فتووں کی وہ بوچھاڑ کہ طبقات تھے لرزاں دستانِ مبارک میں تھیں ریشانِ مبارک مُو ہائے مبارک تھے فضاؤں میں پریشاں کہتے تھے وہ باہم کہ حریفانِ سیہ رُو کفار ہیں بدخُو زندیق...
  16. فرخ منظور

    مکمل کلام مجید امجد

    ریل کا سفر ( مدّوکی جھنگ ) کراچی کو جاتی ہوئی ڈاک گاڑی دھوئیں کے سمندر میں تیراک گاڑی مسافت کو یوں طے کیے جا رہی ہے سفر کو غٹاغٹ پیے جا رہی ہے یہ چٹیل سے میداں یہ ریتوں کے ٹیلے ہیں جن پر بچھے دوب کے زرد تیلے یہ کپاس کی کھیتیوں کی بہاریں یہ ڈوڈوں کو چنتی ہوئی گل عذاریں گھنے بن کی پھلواڑیوں کی...
  17. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (دوم)

    اے غزال شب! اے غزال شب، تری پیاس کیسے بجھاؤں میں کہ دکھاؤں میں وہ سراب جو مری جاں میں ہے؟ وہ سراب ساحرِ خوف ہے جو سحر سے شام کے رہ گزر میں فریبِ رہروِ سادہ ہے وہ سراب زادہ، سراب گر، کہ ہزار صورتِ نوبنو میں قدم قدم پہ ستادہ ہے، وہ جو غالب و ہمہ گیر دشتِ گماں میں ہے مرے دل میں جیسے یقین بن کے...
  18. فرخ منظور

    "مجید لاہوری" کے "نمکدان" سے کچھ نمک

    پوچھو نہ بود و باش کلفٹن کے ساکنو! ہم کو غریب جان کے ہنس ہنس پکار کے وہ سرزمیں ہے ساری کراچی میں انتخاب رہتے ہیں منتخب ہی جہاں روزگار کے جس کو مہاجرین نے آباد کر دیا ہم لوگ رہنے والے ہیں اس "گولی مار" کے "رمضان" سن رہے ہیں کہ ہے ماہِ جون میں دن آ رہے ہیں خیر سے کھانسی، بخار کے جو موسمی مریض...
Top