کاغذ کی قوم - محمد عامر خاکوانی
یہ کوئی چونتیس پینتیس سال پہلے کی بات ہے، جب احمد پورشرقیہ کے سب سے بڑے گورنمنٹ ہائی سکول کی لیبارٹری میں ہم نے زندگی کا پہلا سائنسی تجربہ کیا۔ مجھے درست طریقے سے یاد نہیں، مگر کلورین گیس کا کوئی پریکٹیکل تھا، انھی دنوں فزکس کا بھی ایک تجربہ کیا، روشن دان سے آنے...