عمران خان اورملالہ یوسفزئی دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیے جانیوالے افراد میں شامل

جاسم محمد

محفلین

شیئر ٹویٹ
ویب ڈیسک جمع۔ء 19 جولائ 2019
1749452-imranmalala-1563531666-832-640x480.jpg

سب سے زیادہ پسند کیے جانیوالے افراد میں عمران خان 17 ویں اور ملالہ چھٹے نمبر ہیں

لندن: وزیراعظم عمران خان اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی رواں سال سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے افراد کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

برطانوی گلوبل پبلیکیشن ’’یوگوو‘‘ نے حال ہی میں ان افراد کی فہرست جاری کی ہے جنہیں 2019 میں سب سے زیادہ پسند اور سراہا گیا،اس فہرست میں وزیراعظم عمران خان اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی بھی شامل ہیں۔

فہرست میں مردوں میں پہلے نمبر پر بل گیٹس، دوسرے پر باراک اوباما، تیسرے پر چینی اداکار جیکی چین، چوتھے پر چینی صدر شی جن پنگ اورپانچویں نمبر پر چینی بزنس مین جیک ما شامل ہیں۔

فہرست میں چھٹے نمبر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بارہویں پر بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن شامل ہیں جب کہ وزیر اعظم عمران خان کا فہرست میں 17 واں نمبر ہے۔

یوگوو کی جانب سے جاری کردہ سب سے زیادہ پسند کی جانے والی خواتین کی فہرست کے مطابق مشیل اوباما پہلے اورملالہ یوسف زئی چھٹے نمبر پر شامل ہیں۔

یو گوو پبلیکیشن کی جانب سے کیے جانے والے آن لائن انٹرویو میں 35 ممالک کے تقریباً 37 ہزار افراد نے حصہ لیا اوردنیا بھر سے اپنی پسندیدہ شخصیت کے لیے ووٹ کیا۔ اس فہرست میں دنیا بھر میں پسند کیے جانےوالے 20 مرد اور 20خواتین شامل ہیں۔
67390397-865877637130664-855876579016615254-n.jpg
 
جاسم محمد

محفلین
ایک تیر سے دو شکار۔ اب لبرل کنفیوز ہیں کہ ملالہ والی پوزیشن پر خوش ہونا ہے یا عمران خان والی پوزیشن پر رونا پٹنا ڈالنا ہے :)
 
م حمزہ

انتہائی مضحکہ خیز ۔۔۔۔
فضول۔۔۔
بکواس۔۔۔
 
سید ذیشان

محفلین
ایک تیر سے دو شکار۔ اب لبرل کنفیوز ہیں کہ ملالہ والی پوزیشن پر خوش ہونا ہے یا عمران خان والی پوزیشن پر رونا پٹنا ڈالنا ہے :)
آپ کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ ایک انسان میں دواحساسات بھی اکٹھے ہو سکتے ہیں۔

مثلاً لسٹ میں دیکھیں تو آپ عمران خان کے 17 نمبر پر آنے پر خوش ہونگے اور مودی کےچھٹے نمبر پر آنےپر رنجیدہ اورنیتن یاہو کے لسٹ میں نہ ہونے پر انتہائی رنجیدہ۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
دنیا کے 20 پسندیدہ ترین مردوں میں سے 4 انڈین ہیں:
  1. مودی
  2. امیتابھ
  3. شاہ رخ
  4. سلمان
اور اسی طرح 20 پسندیدہ ترین خواتین میں سے بھی 4 انڈین ہیں:
  1. دیپیکا
  2. پریانکا
  3. ایشوریا
  4. سشمیتا
 
فاتح

لائبریرین
سروے آبادی کے تناسب سے معلوم ہوتا ہے۔
اگر ایسا ہوتا تو اتنے امریکی نہ ہوتے اس فہرست میں۔
یو گوو پبلیکیشن کی جانب سے کیے جانے والے آن لائن انٹرویو میں 35 ممالک کے تقریباً 37 ہزار افراد نے حصہ لیا اوردنیا بھر سے اپنی پسندیدہ شخصیت کے لیے ووٹ کیا۔ اس فہرست میں دنیا بھر میں پسند کیے جانےوالے 20 مرد اور 20خواتین شامل ہیں۔
لیکن آبادی کا اثر بہرحال ہے کہ کن ممالک سے زیادہ لوگوں نے اس رائے شماری میں حصہ لیا
 
آخری تدوین:

م حمزہ

محفلین
کیا اس دور میں بھی پبلک سرویز پر یقین کیا جاتاہے؟:)
پہلے آپ ان سے یہ پوچھتے کہ ان سروے کرنے والوں کی حیثیت ہی کیا ہے جو یہ پسندیدہ افراد کی لسٹ بناتے۔
دوم یہ کہ کن افراد پر سروے کیا گیا۔
اور یہ تو معلوم ہی ہے کہ رائے (ووٹ) دینے والے کون ہیں۔
 
سید ذیشان

محفلین
معلوم نہیں ملالہ سے کچھ طبقات کو اتنی چڑ کیوں ہے؟ حالانکہ ملالہ انہی طالبان کے خلاف آواز اٹھاتی تھی جنہوں نے پشاور میں اے پی ایس سکول پر حملے جیسا گھناونا جرم کیا ہے۔
 
زیک

مسافر
اگر ایسا ہوتا تو اتنے امریکی نہ ہوتے اس فہرست میں۔

لیکن آبادی کا اثر بہرحال ہے کہ کن ممالک سے زیادہ لوگوں نے اس رائے شماری میں حصہ لیا
سروے میتھڈالوجی کے مطابق آبادی کے حساب سے ویٹڈ ہیں نتائج۔

امریکی ہر صورت زیادہ ہی ہونے تھے کہ امریکی مشاہیر کو جو بین الاقوامی حیثیت حاصل ہے وہ دوسروں کو کم ہی ملتی ہے۔ دوسرے یہ کہ پینلسٹس سے دنیا بھر کے لئے فہرست بنوائی گئی اور کچھ مقامی لوگوں کو اس میں ایڈ کیا گیا سروے کے لئے۔

تفصیلات:
Michelle Obama is the world's most admired woman | YouGov

آپ ہر ملک کی فہرست بھی دیکھ سکتے ہیں۔ پاکستان کی فہرست میں طارق جمیل (حوروں والے) مردوں میں دوسرے نمبر پر جبکہ خواتین میں فرحت ہاشمی الھدوی دوسرے نمبر پر ہیں
 
چلیں اس سروے سے کم از کم یہ تو ثابت ہو گیا کہ عمران خان، مودی اور ٹرمپ سلیکٹڈ نہیں، الیکٹڈ ہیں۔ آپ کا اوباما اگر الیکشن لڑ سکتا تو با آسانی جیت سکتا تھا :)

مجھے اپنی معلومات عامہ پر کبھی اتنی شرمندگی نہیں ہوئی جتنی آپ کے اس مراسلے میں کسی فرحت ہاشمی نامی خاتون کا نام پڑھ کر کہ یہ پاکستان کی دوسرے نمبر پر مقبول ترین خاتون ہیں اور میں نے ان کا نام زندگی میں پہلی مرتبہ پڑھا ہے۔
 
ملالہ کو صرف 3 اعشاریہ 6 فی صد لوگ پسند کرتے ہیں۔ اس سے یہ ثابت ہوا کہ ملالہ کا 20 پسندیدہ عورتوں کی لسٹ میں ہونا باقی دنیا کی وجہ سے ہے۔ جب کہ عمران خان پاکستان میں پہلے نمبر پر ہے، اور اسی وجہ سے فائنل لسٹ میں بھی ہے۔

بلقیس ایدھی کو پہلے نمبر پر دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔

مجھے اپنی معلومات عامہ پر کبھی اتنی شرمندگی نہیں ہوئی جتنی آپ کے اس مراسلے میں کسی فرحت ہاشمی نامی خاتون کا نام پڑھ کر کہ یہ پاکستان کی دوسرے نمبر پر مقبول ترین خاتون ہیں اور میں نے ان کا نام زندگی میں پہلی مرتبہ پڑھا ہے۔

خواتین کے اسلامی سرکلز، خاص طور پر پڑھی لکھی خواتین، میں ان کا کافی چرچہ ہے۔ جس طرح مردوں میں طارق جمیل صاحب مشہور ہیں۔ :)
 
Top