(ن) لیگی خاتون رہنما فوزیہ ایوب قریشی کے گھرسے 4 من چرس برآمد

جاسم محمد

محفلین
(ن) لیگی خاتون رہنما فوزیہ ایوب قریشی کے گھرسے 4 من چرس برآمد
ویب ڈیسک اتوار 21 جولائ 2019
1751661-charas-1563689871-258-640x480.jpg

اے این ایف نے دونوں ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے فوٹو: فائل


بہاولپور: اینٹی نارکوٹکس فورس نے مسلم لیگ (ن) کی سابق خاتون رکن اسمبلی فوزیہ ایوب قریشی کے گھر سے 4 من چرس برآمد کرکے ان کے بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے بہاولپور میں مسلم لیگ (ن) کی سابق خاتون رکن اسمبلی فوزیہ ایوب قریشی کے گھر پر چھاپہ مارا ، کارروائی کے دوران گھر سے 5 من چرس برآمد ہوئی۔ اے این ایف اہلکاروں نے فوزیہ ایوب کے بیٹے طیب ایوب کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب اینٹی نارکوٹکس فورس نے بہاولپور سے ہی (ن) لیگ کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اسلم رند کے بیٹے عدیل اسلم کو بھی گرفتار کرلیا۔ اے این ایف نے دونوں ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے۔
 

فاخر

محفلین
یہ ماجرا کیا ہے ؟ چرس تو بنی گالہ سے نکلنی چاہیے تھی یہ کیا بہاولپور سے برآمد ہورہی ہے ۔ پتہ کرو اس شخص کا رشتہ پی ٹی آئی سے تو نہیں تھا ۔ کچھ تو چکر ہے ؟
 
عدم تحفظ کا احساس بڑھتا جا رہا ہے۔
اللہ خیر کرے۔آمین!

آپا میں تو لنکا کا اسائلم اپلائی کر رہا آپ بھی اپنی پسند کے مُلک کا جگاڑ لگائیں۔۔
میں نے تو اب پکا ارادہ باندھ لیا ہے۔۔
لگتا ہے کہ وطن عزیز چھوڑنے پر سنجیدگی سے غور و فکر کا وقت آیا چاہتا ہے-
 

جاسمن

لائبریرین
آپا میں تو لنکا کا اسائلم اپلائی کر رہا آپ بھی اپنی پسند کے مُلک کا جگاڑ لگائیں۔۔
میں نے تو اب پکا ارادہ باندھ لیا ہے۔۔

اب تو گھبرا یہ کہتے ہیں۔۔۔۔۔۔

اور
موج بڑھے یا آندھی آئے، دیا جلائے رکھنا ہے
گھر کی خاطر سو دکھ جھیلیں، گھر تو آخر اپنا ہے
 
اب تو گھبرا یہ کہتے ہیں۔۔۔۔۔۔

اور
موج بڑھے یا آندھی آئے، دیا جلائے رکھنا ہے
گھر کی خاطر سو دکھ جھیلیں، گھر تو آخر اپنا ہے

ناں نی پین، اسیں رجے ایس گھر توں۔
سائیں جان گوئیں جان، ساڈے ہتھ کھلوتے جے۔

و۱ جاتکا ۔۔۔۔۔ بگیاں والاں نال ھن ساڈے کولوں شہد ہی نکلنا اے، ولایتی نہیں۔ :)

انجے نہ کرو مسیر ، چلو بھری نہ سہی خالی ای کڈ دینا۔۔۔
 
برسبیل تذکرہ بتلاتا چلوں کہ سابقہ PP 171 اور اس دفعہ pp 143 شیخوپورہ 4 سے پی ٹی آئی نے ٹکٹ رانا وحید احمد خان کو دی جنکے بھائی رانا ضیاء اس وقت جیل میںں سزائے موت کے قیدی ہیں، ان سے ٹرک بھر چرس برآمد ہوئی تھی۔۔
 

فرقان احمد

محفلین
ریاستی اداروں کی بدنامی اور عامۃ الناس کے ذہنوں میں اس باعث پڑنے والے شکوک و شبہات اور کسی مناسب فورم پر اس بابت شنوائی نہ ہونا اور ان کا مداوا نہ کیا جانا بلا شک و شبہ معاشرے کو انارکی اور بے اطمینانی کی جانب دھکیل دیتا ہے۔ موجودہ صورت حال میں جس طرح اچانک مختلف متحرک سیاسی رہنماؤں کے گھروں سے نشہ آور اشیاء برآمد کی جا رہی ہیں، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اعلیٰ سطح پر ہونے والے کسی فیصلے پر بھونڈے انداز میں عمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔ اکیسویں صدی کا تیسرا عشرہ شروع ہوا چاہتا ہے اور اب بھی ادارے سن انیس سو اسی اور انیس سو نوے کی دہائی کے اندر زندہ ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
اکیسویں صدی کا تیسرا عشرہ شروع ہوا چاہتا ہے اور اب بھی ادارے سن انیس سو اسی اور انیس سو نوے کی دہائی کے اندر زندہ ہیں۔
ملک کے مقتدر حلقوں کوبدقسمتی سے ججز بھی 80 اور 90 کی دہائی والے "ڈرپوک" ہی ملے ہیں۔
جن کا دل ایک خفیہ ویڈیو کی تاب نہ لاکر ملامت کرنے لگ جاتا ہے۔ اور رات کو ڈراؤنے خواب دکھاتا ہے۔
ان طاقتور حلقوں کو مفت میں ایک مشورہ دوں گا کہ اس قسم کی کارروائیاں کرنے سے پہلے ججز کو اپنی گرفت میں لیں۔
تاکہ یہ نہ ہو کہ ان کیسز کا فیصلہ سناتے وقت ن لیگی مافیا پھر سے ججز کو خرید کر یا بلیک میل کر کے با عزت بری ہو جائیں۔
 

فرقان احمد

محفلین
ملک کے مقتدر حلقوں کوبدقسمتی سے ججز بھی 80 اور 90 کی دہائی والے "ڈرپوک" ہی ملے ہیں۔
جن کا دل ایک خفیہ ویڈیو کی تاب نہ لاکر ملامت کرنے لگ جاتا ہے۔ اور رات کو ڈراؤنے خواب دکھاتا ہے۔
ان طاقتور حلقوں کو مفت میں ایک مشورہ دوں گا کہ اس قسم کی کارروائیاں کرنے سے قبل ججز کو اپنی گرفت میں لیں۔ تاکہ یہ نہ ہو کہ ان کیسز کا فیصلہ سناتے وقت ن لیگی مافیا پھر سے ججز کو خرید کر یا بلیک میل کر کے با عزت بری ہو جائیں۔
اس کا کیا علاج کہ ہم کسی فرد پر الزام لگانے کو ہی ثبوت تصور کر لیں۔ آپ فرمائیے کہ آپ سے اس موضوع پر مزید کیا بات کی جائے۔ یہ تو سیدھی سادی استدلال کی غلطی ہے جس پر آپ سے غور کا تقاضا کیا جاتا ہے۔ براہ مہربانی، اس فاشزم کے فتنے سے ہمیں محفوظ رکھیے۔
 

جاسم محمد

محفلین
اس کا کیا علاج کہ ہم کسی فرد پر الزام لگانے کو ہی ثبوت تصور کر لیں۔ آپ فرمائیے کہ آپ سے اس موضوع پر مزید کیا بات کی جائے۔ یہ تو سیدھی سادی استدلال کی غلطی ہے جس پر آپ سے غور کا تقاضا کیا جاتا ہے۔ براہ مہربانی، اس فاشزم کے فتنے سے ہمیں محفوظ رکھیے۔
بھئی بات سیدھی سی ہے۔ اگر یہ تمام کاروائیاں کسی سازش کے تحت ہو رہی ہیں۔ تو ان کو اپنے منطقی انجام تک بھی پہنچنا چاہئے۔
یہ سازش کرنے والے اتنے کمزور کیونکر ہیں کہ کسی کے گھر سے ، گاڑی سے کئی کئی کلو منشیات نکال لیتے ہیں ۔ پھر ملزمان کو کئی کئی سال جیلوں میں رکھتے ہیں۔ اور بالآخر ملک کی عدالتیں انہیں ٹیکنیکل بنیادوں پر باعزت بری کر دیتی ہیں۔ یہ تماشہ کب تک چلے گا؟
 
Top