(ن) لیگی خاتون رہنما فوزیہ ایوب قریشی کے گھرسے 4 من چرس برآمد

فرقان احمد

محفلین
بھئی بات سیدھی سی ہے۔ اگر یہ تمام کاروائیاں کسی سازش کے تحت ہو رہی ہیں۔ تو ان کو اپنے منطقی انجام تک بھی پہنچنا چاہئے۔
سازش کے تحت ہو رہی ہیں تو ان کا منطقی انجام یہ ہے کہ بے گناہوں کو لٹکا دیا جائے! سبحان اللہ! کیا خوب دلیل پیش کی ہے! :)
 
جاسم محمد

تو پھر سازش کرنے کا آخر مقصد کیا ہے؟ ایک طرف اپوزیشن کہتی ہے یہ تمام قانونی کاروائیاں سازش ہے۔
جب کچھ سال بعد ججوں کو بلیک میل کر کے یا خرید کر باہر آتے ہیں تو عوام کو کہتے ہیں دیکھو ہم تو بے گناہ تھے۔ سیاسی انتقام میں دھر لئے گئے۔
اس لئے ضروری ہے کہ ان عناصر کو پکڑنے سے قبل ججز کو پکڑا جائے جنہوں نے کچھ سال بعد سیاسی مافیا کوریلیف دینا ہی ہوتا ہے۔
 
سازش کا مقصد محض اتنا ہے کہ فاشسٹ حکومت کے خلاف کوئی تحریک نہ چلائی جا سکے۔ ہر متحرک سیاسی کارکن کو خوف زدہ کر دیا جائے یا پابندِ سلاسل۔ شاید آپ یہ چاہتے ہیں کہ کسی پر الزام لگے اور اسے اگلے لمحے پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔ یہ نامناسب رویہ اور ذہنی بیماری کی علامت ہے۔ :) آپ شاید مذاق کر رہے ہوں گے۔ :)
 
جاسم محمد

محفلین
سازش کا مقصد محض اتنا ہے کہ فاشسٹ حکومت کے خلاف کوئی تحریک نہ چلائی جا سکے۔ ہر متحرک سیاسی کارکن کو خوف زدہ کر دیا جائے یا پابندِ سلاسل۔ شاید آپ یہ چاہتے ہیں کہ کسی پر الزام لگے اور اسے اگلے لمحے پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔
جی نہیں۔ دراصل میں ایسے مقدمات کے حق میں نہیں ہوں جہاں دو سال کیس چلانے اور 126 پیشیاں بھگتانے کے بعد جب ملزمان کو بالآخر کئی سال جیل کی سزا ملے تو مجرمان اعلیٰ عدالتوں سے ضمانتیں کروا کر دو دن میں باہر آجائیں۔ اور پھر جس نچلی عدالت کے جج نے سزائیں سنائی تھیں ا س کی خفیہ ویڈیوز بنا کر سارے کیس کو متنازعہ بنانے کی کوششیں کریں۔
اگر یہی بلی چوہے کا کھیل کھیلنا ہے تو بہتر ہے پہلے ججز کو گھیرا جائے۔ اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو ایسے کیسز سرے سے بنائے ہی نہ جائیں جہاں طاقتور مجرمان با آسانی ججز کو خرید کر یا بلیک میل کر کے باہر آسکتے ہوں۔
 
اگر نچلی عدالت سے سزا پانے والا مجرم ہوتا ہے تو پھر اسے اپیل کا حق بھی نہیں دیا جانا چاہیے۔ کیا آپ یہی کہنا چاہتے ہیں؟ :) ٹرائل کورٹ غلطی نہیں کر سکتی ہے؛ شاید آپ یہ کہنا چاہتے ہیں! :) آپ دراصل کیا کہنا چاہتے ہیں، بتلائیے تو ذرا؟ :) مزید کہ فوجی دلیہ بنانے والے ججز کو گھیر لیا کریں تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں! بہت خوب! تالیاں!
 
جاسم محمد

محفلین
اگر نچلی عدالت سے سزا پانے والا مجرم ہوتا ہے تو پھر اسے اپیل کا حق بھی نہیں دیا جانا چاہیے۔ کیا آپ یہی کہنا چاہتے ہیں؟
کیوں نہیں اپیل کا حق بالکل ملنا چاہئے۔ لیکن آئین و قانون کے اندر رہتے ہوئے۔
پاناما، ایون فیلڈ ریفرنس میں کئی سال سزا ملتے ہی شریف خاندان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔
پٹیشن یہ ڈالی گئی کہ سزائیں بہت سخت ہیں معطل کی جائیں۔
عدالت نے کیس دو ماہ بعد سماعت کے لئے مقرر کیا۔
جب کیس کی سماعت ہوئی تو لیگی مافیا کے خریدے ہوئے جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کے مضمرات سننے شروع کر دئے۔ نیب والے چیختے رہ گئے کہ آپ اصل کیس کی اپیل ابھی نہیں سن سکتے۔ یہ صرف سزا معطلی کی پٹیشن ہے۔ لیکن ن لیگی جج نہیں مانے اور 45 صفحات کا فیصلہ صادر کیا جہاں نیب عدالت کے فیصلے کی دھجیاں اُڑا دیں۔ اور مجرمان کو غیرقانونی طور پر بری کر دیا۔
نیب نے سپریم کورٹ میں اپیل کی تو انہیں نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو ملک کی تاریخ کا بدترین فیصلہ قرار دیا۔ مگر فیصلہ معطل نہیں کیونکہ نواز شریف ایک دوسرے کرپشن کیس میں پہلے ہی جیل میں تھے۔ اور مریم نواز "خاتون" ہونے کی وجہ سے ریلیف کی مستحق تھیں۔ جبکہ کیپٹن صفدر کی سزا محض ایک سال تھی جسے جاری رکھنا ضروری نہیں تھا۔
یہ ہے آپ کا ناکارہ نظام عدل جس میں سیاسی مافیا کے خلاف اسٹیبلشمنٹ مافیا سازشیں کرتا ہے ۔ جہاں سارا نظام عدل آپ کو ریلیف دینے کیلئے بے تاب ہو۔ لیکن آپ ایک منی ٹریل، ایک گواہ اپنے حق میں پیش نہ کر سکیں۔ پھر بھی عدالتی ریلیف نہ ملنے کا قصور وار کون ہوا؟ :)
 
اسٹیبلشمنٹ مافیا منتخب وزیراعظم کو اسی نظامِ عدل سے پھانسی چڑھا دے، ججز سے ایل ایف او کے تحت حلف اٹھوا لے اور وردی کو قانونی تحفظ دلوانے پر مجبور کر دے تو بھی آپ کو برا لگنا چاہیے جس طرح کہ آپ نے بقیہ بیماریاں گنوائیں جو کہ سیاسی مافیا سے جڑی ہوئی ہیں جن کو یہی اسٹیبلشمنٹ سامنے لائی تھی؛ ہم اسے بھی اسٹیبلشیہ کا تحفہ قرار دیتے ہیں۔ آپ کا اصل مسئلہ نظام عدل ہے تو اس کا حل چیری بلاسم کی ڈبیا میں چھپا ہوا بہرصورت نہیں ہے؛ یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کر لیجیے۔ :) اس نظام عدل کو بھی ہمارے انہی جرنیلوں نے بے سمتی کے عذاب کا شکار کیا ہے۔ تاریخ کا مطالعہ کر لیجیے۔ :)
 
جان

محفلین
پکچر کا آخری سین اکثر مزیدار ہوتا ہے، منتظر ہوں اور تجسس میں ہوں کہ خان صاحب کی پکچر کا آخری سین کیسا ہو گا۔ کہیں خان صاحب اسٹبلشمنٹ کی لیبارٹری کا آخری تجربہ نہ ثابت ہوں۔ :)
 
لیبارٹری تو پورا ملک ہے۔ خان صاحب اس میں ایک چھوٹا سا تجربہ :)
 
جان

محفلین
مجھے لگ رہا جاسم عین شین قاف محمد بھائی اگلے تجربے کے لئے بہترین مواد ثابت ہوں گے۔ :sneaky:
ویسے تو مجھے یقین ہے کہ جاسم بھائی اسٹیبلشمنٹ کے معیار پہ یہ پورا اترتے ہیں لیکن گمان غالب ہے کہ یہ پاکستان نہیں لوٹنے والے، کم از کم نئے پاکستان میں تو شاید کبھی وطن واپس نہ لوٹیں۔ :)
 
آھو اے وی جھیل آلے ڈاکٹر ثابت ہوئے نیں۔۔

ویسے تو مجھے یقین ہے کہ جاسم بھائی اسٹیبلشمنٹ کے معیار پہ یہ پورا اترتے ہیں لیکن گمان غالب ہے کہ یہ پاکستان نہیں لوٹنے والے، کم از کم نئے پاکستان میں تو شاید کبھی وطن واپس نہ لوٹیں۔ :)
 
جاسم محمد

محفلین
ویسے تو مجھے یقین ہے کہ جاسم بھائی اسٹیبلشمنٹ کے معیار پہ یہ پورا اترتے ہیں لیکن گمان غالب ہے کہ یہ پاکستان نہیں لوٹنے والے، کم از کم نئے پاکستان میں تو شاید کبھی وطن واپس نہ لوٹیں۔ :)
معیار کے بارہ میں فرقان احمد بھائی ٹھیک سے بتا سکتے ہیں جن کو "وہ" واقعتا اٹھا کر لے گئے تھے ۔ اب معلوم نہیں ان پر کوئی تجربہ کر سکے یا نہیں :)
 
جان

محفلین

فرقان احمد

محفلین
معیار کے بارہ میں فرقان احمد بھائی ٹھیک سے بتا سکتے ہیں جن کو "وہ" واقعتا اٹھا کر لے گئے تھے ۔ اب معلوم نہیں ان پر کوئی تجربہ کر سکے یا نہیں :)
آپ جس تواتر سے اس 'واقعہ' کا تذکرہ کرتے جا رہے ہیں، ہمیں اندیشہ ہے، کہ ان دنوں یہ سب کچھ ممکن ہے۔ ہمارے محتاط اندازے کے مطابق ہم پانچ ہزار کی فہرست میں نہ ہوں گے تاہم دس ہزار والی فہرست میں یقینی طور پر موجود ہوں گے۔ :)
 
اور مجھے اندیشہ ہے کہ اس فہرست تک جاسم صاب کی رسائی بھی ہے۔ :)
 
فرقان احمد

محفلین
اور مجھے اندیشہ ہے کہ اس فہرست تک جاسم صاب کی رسائی بھی ہے۔ :)
صاحب! ہم بے ضرر مخلوقات میں سے ہیں۔ تاہم، اندیشہ موجود ہے کہ اس فاشزم کو اب نہ روکا گیا تو دوسرے یا تیسرے راؤنڈ میں فہرست میں موجود افراد کے علاوہ وہ افراد بھی لپیٹ میں آ جائیں گے جو تین میں ہیں نہ تیرہ میں۔ بہتر ہے کہ جلاوطنی اختیار کر لی جائے؛ آپ درست فرما رہے ہیں۔ اب بھی وقت ہے! :) مزید یہ کہ، جاسم صاحب نے تو ہمارا مذاق بنا لیا ہے۔ ہم 'اُن' کی تمام شرائط چودہ برس قبل ہی پوری کر چکے ہیں اس لیے ہی اطمینان سے بیٹھے ہیں۔ تاہم، برا ہو اس نئی ڈاکٹرائین کا، گڑھے مردے اکھاڑے جا رہے ہیں۔ :) یہ ملک اب واقعی رہنے کے قابل نہیں ہے۔ اور جاسم صاحب! آپ سے درخواست ہے کہ مروت میں ہی سہی، اس 'مبینہ واقعہ'کا تذکرہ کرنا ترک کر دیجیے۔ آپ تو ایک خطرناک فرد کا روپ اختیار کرتے جاتے ہیں۔
 
Top