(ن) لیگی خاتون رہنما فوزیہ ایوب قریشی کے گھرسے 4 من چرس برآمد

فرقان احمد

محفلین
اوہ۔ یعنی آپ بھی "ڈیل" یا "ڈھیل" کر کے ہی واپس آئے تھے :sneaky:
ہم حبیب جالب ہیں، نہ فیض۔ بس، جب کثیر تعداد کا ذکر ہو، تو پھر، ہمیں بھی یاد کر لیا جاتا ہو گا۔ بہرصورت، ہم نے پچھلے چودہ برس سکون سے گزارے ہیں۔ ان دنوں کچھ عجیب سی سرگرمیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ یہ جو فہرستیں مرتب ہو رہی ہیں؛ اس میں کسی حد تک صداقت ہے۔ تاہم، یہ ناکام و نامراد رہیں گے؛ ہمیں یقینِ کامل ہے۔ :)
 

جاسم محمد

محفلین
بہتر ہے کہ جلاوطنی اختیار کر لی جائے
میں سوچ رہا تھا شاید میں اکیلا ہی ایسا سوچ رہا ہوں۔
آج تین محفلین نے بوجوہ جلاوطنی اختیار کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ضرور کریں۔ بس یہ خیال رہے کہ اکثر تارکین وطن بوٹ چاٹ یوتھئے ہیں :)
 

فرقان احمد

محفلین
آج تین محفلین نے بوجوہ جلاوطنی اختیار کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ ضرور کریں۔ بس یہ خیال رہے کہ اکثر تارکین وطن بوٹ چاٹ یوتھئے ہیں :)
وہ تو جو ہے، سو ہے۔ محفل میں محدود سی آڈینس ہے تو ہم سوچتے رہے کہ کچھ نہیں ہو گا مگر آپ تو ہمیں باقاعدہ طور پر 'مشہور'کرتے جا رہے ہیں۔ احتیاط کیجیے، سر! :)
 

جاسم محمد

محفلین
اندیشہ کیا۔۔۔؟ اینٹی پی ٹی آئی، اسٹیبلیشمنٹ، یہود و قادیان وغیرہ محفلین کے نام انھوں نے ہی فہرست میں دئیے ہیں۔;)
اچھا آپ دوست انجوائے کریں۔ میں فی الحال واشنگٹن ڈی سی میں کٹھ پتلی اعظم کا تاریخی جلسہ دیکھنے میں مصروف ہوں :)
 

فرقان احمد

محفلین
اندیشہ کیا۔۔۔؟ اینٹی پی ٹی آئی، اسٹیبلیشمنٹ، یہود و قادیان وغیرہ محفلین کے نام انھوں نے ہی فہرست میں دئیے ہیں۔;)
بے فکر رہیں، ہم اُن کی فہرست میں اپنے مکمل ناموں کے ساتھ پہلے سے موجود ہیں۔ ویسے، ہماری باری ابھی نہیں آنے والی! :) دوسرے یا تیسرے راؤنڈ میں جا کر آئے گی۔ :) تب تک، شانت رہیں۔ :) محتاط تبصروں سے اُن کا کیا جاتا ہے۔ یہ تو جاسم صاحب ہیں جو ہمیں پٹڑی سے اتار دیتے ہیں۔ :)
 

جان

محفلین
بے فکر رہیں، ہم اُن کی فہرست میں اپنے مکمل ناموں کے ساتھ پہلے سے موجود ہیں۔ ویسے، ہماری باری ابھی نہیں آنے والی! :) دوسرے یا تیسرے راؤنڈ میں جا کر آئے گی۔ :) تب تک، شانت رہیں۔ :) محتاط تبصروں سے اُن کا کیا جاتا ہے۔ یہ تو جاسم صاحب ہیں جو ہمیں پٹڑی سے اتار دیتے ہیں۔ :)
جب آئے تو بتلا دیجیے گا تاکہ ہم محتاط ہو جائیں۔ :)
 

فرقان احمد

محفلین
جب آئے تو بتلا دیجیے گا تاکہ ہم محتاط ہو جائیں۔ :)
اے راہِ حق کے مُسافر! خوب اچھی طرح جان لے کہ وہ پانچ ہزاروں فرد یقینی طور پر، قائم علی شاہ ہو گا۔ بس، جس دن یہ صاحب اندر ہو گئے، تو، آپ محتاط ہو جائیے گا، قبلہ! :)
 

فرقان احمد

محفلین
اندیشہ کیا۔۔۔؟ اینٹی پی ٹی آئی، اسٹیبلیشمنٹ، یہود و قادیان وغیرہ محفلین کے نام انھوں نے ہی فہرست میں دئیے ہیں۔;)
اینٹی پی ٹی آئی، ہم! ستر فی صد
اینٹی اسٹیبلشمنٹ، ہم! نوے فی صد
اینٹی یہود، ہم! پچاس فی صد
اینٹی قادیان، ہم! بوجوہ!

یعنی کہ، ہم تو یقینی طور پر، فہرست میں شامل ہیں!
 

جان

محفلین
ہمارا تو بس ایک ہی موٹو ہے کہ یہ سر فرعون کے آگے جھکا ہے نہ کبھی جھکے گا، یہ دل کمزور ضرور ہے لیکن ضمیر فروش نہیں، یہ ایمان کا معیار تھوڑا ضرور ہے لیکن سوائے خدائے بزرگ برتر کے سوا کسی پر نہیں۔ اللہ ہمت سلامت رکھے۔ آمین۔ :)
 

جان

محفلین
اینٹی پی ٹی آئی، ہم! ستر فی صد
اینٹی اسٹیبلشمنٹ، ہم! نوے فی صد
اینٹی یہود، ہم! پچاس فی صد
اینٹی قادیان، ہم! بوجوہ!

یعنی کہ، ہم تو یقینی طور پر، فہرست میں شامل ہیں!
وہ فہرست والی فائل کس کے کمپیوٹر میں محفوظ ہے؟
 

فرقان احمد

محفلین
وہ فہرست والی فائل کس کے کمپیوٹر میں محفوظ ہے؟
سوال بہت سادہ ہے، اور اس قدر سادہ و معصومانہ ہے کہ اس کا جواب صرف بڑے صاحب ہی دے سکیں گے، یعنی کہ وہی، وہی! یعنی کہ وہی! :)
نوٹ: مراسلے میں مناسب تدوین کر دی گئی ہے۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
آپا میں تو لنکا کا اسائلم اپلائی کر رہا آپ بھی اپنی پسند کے مُلک کا جگاڑ لگائیں۔۔
میں نے تو اب پکا ارادہ باندھ لیا ہے۔۔

بہتر ہے کہ جلاوطنی اختیار کر لی جائے؛

میں سوچ رہا تھا شاید میں اکیلا ہی ایسا سوچ رہا ہوں۔ :)
بہت سال گزرے اپنے جاننے والے پاکستانیوں کو یہی مشورہ دیا کرتا تھا۔ اب تو کافی عرصہ ہوا چھوڑ دیا کہ جس نے نکلنا تھا وہ کب کا نکل لیا۔
 

فرقان احمد

محفلین
بہت سال گزرے اپنے جاننے والے پاکستانیوں کو یہی مشورہ دیا کرتا تھا۔ اب تو کافی عرصہ ہوا چھوڑ دیا کہ جس نے نکلنا تھا وہ کب کا نکل لیا۔
سب سے زیادہ دکھ کی بات یہ ہے، اور یہ ایک بہت بڑا المیہ ہے، کہ اس بے سمت قوم، جسے بآسانی ہجوم کہا جا سکتا ہے، کی اکثریت بوٹوں کی محبت میں گرفتار ہے اور اس کی ایک بڑی وجہ وہی کرپٹ سیاست دان ہیں جن کو دراصل اسی اسٹیبلشیہ نے ہمارے سروں پر مسلط کیا تھا۔ زمینی صورت حال یہی ہے کہ عوام کی بڑی اکثریت بھی فاشسٹ حربے اپنانے والوں کے ساتھ ہے اور یہ انتہائی تشویش ناک امر ہے۔ بظاہر، ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور ان کے اتحادی بھی ان کے ہم نوا و ہم زبان بن چکے ہیں۔ نام نہاد 'مبصرین' اور 'ٹی وی اینکرز' جنہیں 'وہاں' مدعو کیا گیا تھا، صبح و شام فاشزم کی وکالت میں مصروف ہیں تو کیا عجب ہے کہ کسی روز ہم سویرے اٹھیں اور ملک میں 'سرخ انقلاب' آ چکا ہو۔ مگر اٹھیں گے بھی کہاں؟ جو بیداری کے قابل رہیں گے، وہی دیکھیں گے، ہمارا کیا ہے؟ :) ویسے، ہمیں ابھی تک یہی لگ رہا ہے کہ محض ڈراوے دے رہے ہیں، مگر ان کا کیا اعتبار ہے صاحب؟ :) ویسے کچھ صحافی تو نکل لیے یہاں سے! یا آتے بھی ہیں تو وزٹ کرنے اور پھر نکل لیتے ہیں، جیسا کہ طلعت حسین صاحب، نجم سیٹھی صاحب! :) مشرف صاحب کو یہ کریڈٹ ضرور جاتا تھا کہ وہ کم از کم بات سننے کا حوصلہ رکھتے تھے؛ یہ تو ایسے سر پھرے ہیں کہ بات سننا تو درکنار، صورت دیکھنے کے بھی روادار نہیں۔ :)
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
ویسے کچھ صحافی تو نکل لیے یہاں سے! یا آتے بھی ہیں تو وزٹ کرنے اور پھر نکل لیتے ہیں، جیسا کہ طلعت حسین صاحب، نجم سیٹھی صاحب!
خیر یہ دونوں صحافی کم لفافے زیادہ ہیں۔ جیو ٹی وی کے ایک دو صحافیوں (حسن نثار، ارشاد بھٹی) کو چھوڑ کر باقی سارے ن لیگ کے حمایتی ہیں۔
 
Top