نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    قتیل شفائی مجھے آئی نہ جگ سے لاج - قتیل شفائی

    مجھے آئی نہ جگ سے لاج -- میں اتنے زور سے ناچی آج کہ گھنگرو ٹوٹ گئے کچھ مجھ پہ نیا جوبن بھی تھا کچھ پیار کا پاگل پن بھی تھا کبھی پلک پلک مری تیر بنی کبھی زلف مری زنجیر بنی لیا دل ساجن کا جیت -- وہ چھیڑے پایلیا نے گیت کہ گھنگرو ٹوٹ گئے میں بسی تھی جس کے سپنوں میں وہ گِنے گا اب مجھے اپنوں میں...
  2. فرخ منظور

    قتیل شفائی یہ کس نے کہا تم کوچ کرو، باتیں نہ بناؤ انشا جی - قتیل شفائی

    یہ کس نے کہا تم کوچ کرو، باتیں نہ بناؤ انشا جی یہ شہر تمہارا اپنا ہے، اسے چھوڑ نہ جاؤ انشا جی جتنے بھی یہاں کے باسی ہیں، سب کے سب تم سے پیار کریں کیا اِن سے بھی منہہ پھیروگے، یہ ظلم نہ ڈھاؤ انشا جی کیا سوچ کے تم نے سینچی تھی، یہ کیسر کیاری چاہت کی تم جن کو ہنسانے آئے تھے، اُن کو نہ رلاؤ انشا...
  3. فرخ منظور

    تعارف خوش آمدید "عامر فراز صاحب"

    مجھے بہت خوشی ہورہی ہے یہ بتاتے ہوئے کہ "عامر فراز صاحب" جو "حلقہء اربابِ ذوق، لاہور" کے جنرل سیکرٹری اور ایف ایم 103 لاہور کے پیش کار ہیں انہوں نے میری دعوت پر اردو محفل جوائن کرلی ہے - بہت شکریہ عامر فراز صاحب! اور اردو محفل میں بہت زیادہ خوش آمدید
  4. فرخ منظور

    احسان دانش يوں نہ مل مجھ سے خفا ہو جيسے - احسان دانش

    يوں نہ مل مجھ سے خفا ہو جيسے ساتھ چل موج صبا ہو جيسے لوگ يوں ديكھ كر ہنس ديتے ہيں تو مجھے بھول گيا ہو جيسے موت بھي آئي تو اس ناز كے ساتھ مجھ پہ احسان كيا ہو جيسے ہچكياں رات كو آتي ہي گئيں تو نے پھر ياد كيا ہو جيسے ايسے انجان بنے بيٹھے ہو تم كو كچھ نہ پتا ہو جيسے...
  5. فرخ منظور

    عدم وہ جو تیرے فقیر ہوتے ہیں - عدم

    وہ جو تیرے فقیر ہوتے ہیں آدمی بے نظیر ہوتے ہیں تیری محفل میں بیٹھنے والے کتنے روشن ضمیر ہوتے ہیں پھول دامن میں چند رکھ لیجئے راستے میں فقیر ہوتے ہیں زندگی کے حسین ترکش میں کتنے بے رحم تیر ہوتے ہیں وہ پرندے جو آنکھ رکھتے ہیں سب سے پہلے اسیر ہوتے ہیں دیکھنے والا اک نہیں ملتا آنکھ والے...
  6. فرخ منظور

    کتنے بے درد ہیں صَرصَر کو صبا کہتے ہیں - نوابزادہ نصراللہ

    کتنے بے درد ہیں صَرصَر کو صبا کہتے ہیں کیسے ظالم ہیں کہ ظلمت کو ضیا کہتے ہیں جبر کو میرے گناہوں کی سزا کہتے ہیں میری مجبوری کو تسلیم و رضا کہتے ہیں غم نہیں گر لبِ اظہار پر پابندی ہے خامشی کو بھی تو اِک طرزِ نوا کہتے ہیں کُشتگانِ ستم و جور کو بھی دیکھ تو لیں اہلِ دانش جو جفاؤں کو وفا...
  7. فرخ منظور

    تبسم ہزار گردش ِ شام و سحر سے گذرے ہيں - صوفی تبسم

    ہزار گردش ِ شام و سحر سے گذرے ہيں وہ قافلے جو تری رہگذر سے گذرے ہيں ابھي ہوس کو ميسر نہيں دلوں کا گداز ابھي يہ لوگ مقام ِ نظر سے گذرے ہيں ہر ايک نقش پہ تھا تيرے نقش ِ پا کا گماں قدم قدم پہ تری رہ گذر سے گذرے ہيں نہ جانے کون سی منزل پہ جا کے رک جائيں نظر کے قافلے ديوار و در سے...
  8. فرخ منظور

    کلاسیکی موسیقی سانول موڑ مہاراں - سلامت علی خاں

    سانول موڑ مہاراں - سلامت علی خاں http://www.dailymotion.com/video/x4mzak_sanwal-mor-multani-kafi-usak_music
  9. فرخ منظور

    لوک موسیقی طفیل نیازی کو سنیے

    طفیل نیازی کے گانے اس لنک سے سنیے - خاص طور پر میں نہیں جانا کھیڑیاں دے نال - بہت شکریہ! http://www.apnaorg.com/music/tufail/
  10. فرخ منظور

    لوک موسیقی ساڈا چڑیاں دا چنبہ - طفیل نیازی

    ساڈا چڑیاں دا چنبہ - طفیل نیازی http://www.youtube.com/watch?v=kQDokFw9i78
  11. فرخ منظور

    چھوڑ آئے ہم وہ گلیاں - فلم: ماچس

    چھوڑ آئے ہم وہ گلیاں - فلم: ماچس موسیقی: وشال شاعر: گلزار http://www.youtube.com/watch?v=IWydEPqbP5g&feature=related
  12. فرخ منظور

    لتا پانی پانی رے کھاری پانی رے - لتا

    پانی پانی رے کھاری پانی رے - لتا منگیشکر فلم: ماچس موسیقی: وشال شاعر: گلزار http://www.youtube.com/watch?v=ABpLjADMH04&feature=related
  13. فرخ منظور

    اردو اشعار میں محاورات اور ضرب الامثال کا استعمال

    اردو اشعار میں محاورات اور ضرب الامثال کا استعمال
  14. فرخ منظور

    اقبال عظیم مجھے اپنے ضبط پہ ناز تھا، سرِ بزم رات یہ کیا ہوا - اقبال عظیم

    مجھے اپنے ضبط پہ ناز تھا، سرِ بزم رات یہ کیا ہوا مری آنکھ کیسے چھلک گئی، مجھے رنج ہے یہ برا ہوا مری زندگی کے چراغ کا یہ مزاج کوئی نیا نہیں ابھی روشنی ابھی تیرگی، نہ جلا ہوا نہ بجھا ہوا مجھے جو بھی دشمنِ جاں ملا وہی پختہ کارِ جفا ملا نہ کسی کی ضرب غلط پڑی، نہ کسی کا تیر خط ہوا مجھے آپ کیوں...
  15. فرخ منظور

    "مجید لاہوری" کے "نمکدان" سے کچھ نمک

    نام: عبدالمجید چوہان ادبی نام: مجید لاہوری پیدائش: 1916 مقامِ پیدائش: گجرات وفات: جون 1957 مقامِ وفات: کراچی مجید لاہوری ادب و صحافت کے ان چند ناموں میں سے ایک ہیں - جنہوں نے پھولوں‌ کی مانند محض چند دن بہار دیکھی- اور پھر تھوڑے دنوں کے بعد یہ پھول سدا کے لئے اخبارات و جرائد کی فائلوں...
  16. فرخ منظور

    مبارکباد محمد وارث صاحب "موڈریٹر" کے عہدے پر

    وارث صاحب آج آپ کو موڈریٹر کے عہدے پر دیکھ کر بہت خوشی ہوئی- بہت مبارک ہو قبلہ یہ عہدہ! :)
  17. فرخ منظور

    کھُل جائے ہم پہ بھید جو اس کائنات کا - مقسط ندیم

    کھُل جائے ہم پہ بھید جو اس کائنات کا ہوجائے ختم دہر میں مقصد حیات کا کیا ڈھونڈتے ہیں جا کے ستاروں کے شہر میں خود جن پہ انکشاف نہیں اپنی ذات کا دیکھیں تو ہر ثواب پہ لالچ کا پیرہن سوچیں تو ہر گناہ میں پہلو نجات کا شبنم ہے توُ تو پھیل اسی وقت پھول پر اب کون انتظار کرے آدھی رات کا...
  18. فرخ منظور

    کوئی تازہ کنول نہیں‌ملتا - مقسط ندیم

    کوئی تازہ کنول نہیں‌ملتا تیرا نعم البدل نہیں ملتا اک حقیقت ہے دوستوں کا خلوص ہاں مگر آج کل نہیں ملتا ذہن حسّاس ہو تو دنیا میں چین کا ایک پل نہیں‌ ملتا اے خدا مجھ کو دے میں سلجھا دوں مشکلیں جن کا حل نہیں ملتا چھان ماری ندیم بزمِ سخن تیرا رنگِ غزل نہیں ملتا
  19. فرخ منظور

    رات رو رو کے سو گئیں آنکھیں - مقسط ندیم

    رات رو رو کے سو گئیں آنکھیں چہرہء غم کو دھو گئیں آنکھیں نیند کے نیم سبز کھیتوں میں فصل خوابوں کی بو گئیں آنکھیں دیکھ کر سنگدل زمانے کو خود بھی پتھر کی ہو گئیں آنکھیں رنج و غم کے سفید دھاگے میں سرخ موتی پرو گئیں آنکھیں دل کی بینائی سے جلا کے چراغ سفرِ دید کو گئیں آنکھیں پھر...
  20. فرخ منظور

    جسم کو روح کو بینائی دے - مقسط ندیم

    جسم کو روح کو بینائی دے تاکہ صورت تری دکھلائی دے اجڑے شہروں کی حکایات سنوں گونگے کھنڈرات کو گویائی دے مجھ سے قبریں نہیں‌دیکھی جاتیں دے مجھے اذنِ مسیحائی دے دیکھ کر چہرہء اقدارِ قدیم اِک نئ شکل کو زیبائی دے ڈوب کر بحرِ معانی میں‌ ندیم سطحِ الفاظ کو گہرائی دے
Top